Husnain Murtaza Sumbal adv

Husnain Murtaza Sumbal adv حسنین مرتضی سنبل ایڈووکیٹ
سئینر نائب صدر شمالی پنجاب پاکستان تحریک انصاف
فوکل پرسن ضلع راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف

ممبر لیگل ٹیم راولپنڈی ڈویژن

⚖️ ظلم کے خلاف وکلاء کی آوازراولپنڈی بار ایسوسی ایشن کا دوٹوک مؤقف —راولپنڈی بار ایسوسی ایشن نے مبینہ طور پر غیر قانونی ...
12/09/2026

⚖️ ظلم کے خلاف وکلاء کی آواز

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کا دوٹوک مؤقف —

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن نے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور قانونی طریقۂ کار کو نظرانداز کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ قانون کی بالادستی، بنیادی انسانی حقوق اور وکلاء کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قانون کے خلاف کسی بھی کارروائی پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

حسنین مرتضیٰ سنبل ایڈووکیٹ
سینئر نائب صدر، شمالی پنجاب
ممبر، ویلفیئر کمیٹی شمالی پنجاب

✊ حق اور قانون کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔
⚖️ وکلاء برادری اپنے ساتھیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

12/09/2026

حیدر مہدی راجہ
صدر پاکستان تحریکِ انصاف، پوٹھوہار ٹاؤن، راولپنڈی

44 دن سے ناحق قید میں خان کے نڈر سپاہی، حیدر مہدی راجہ، جو ہمیشہ حق، سچ اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں صفِ اوّل میں کھڑے رہے۔

آج وہ ناحق پابندِ سلاسل اٹک جیل میں ہیں۔
ان کا جرم صرف اور صرف عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔

ظلم و جبر کا یہ دور، ان شاء اللہ، بہت جلد ختم ہوگا۔ حق اور سچ کی یہ جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔

دعا ہے کہ اللہ پاک عمران خان سمیت تمام اسیرانِ حق و آزادی کو جلد از جلد رہائی نصیب فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤲

11/09/2026

پاکستان تحریکِ انصاف راولپنڈی کے وکلاء ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں اپنی پارٹی اور کارکنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

اس مشکل وقت میں ہر سطح پر قانونی معاونت—عدالتوں سے لے کر گراؤنڈ تک—ہم اپنے کارکنان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ظلم، جبر اور ناانصافی کے سامنے نہ پہلے جھکے ہیں، نہ آئندہ جھکیں گے۔

عمران خان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہم اپنے کارکنان کے ساتھ ثابت قدم ہیں۔
ان شاء اللہ، آخرکار جیت حق اور انصاف کی ہوگی۔

تجھے اب کیوں ہے شکوہ کہ بچے گھر نہیں رہتے  جو پتے زرد ہو جائیں وہ درختوں پر نہیں رہتے  کیوں بے گھر کرتا ہے مکانوں سے مکی...
11/09/2026

تجھے اب کیوں ہے شکوہ کہ بچے گھر نہیں رہتے
جو پتے زرد ہو جائیں وہ درختوں پر نہیں رہتے
کیوں بے گھر کرتا ہے مکانوں سے مکینوں کو
وہ دہشت گرد بن جاتے جن کے گھر نہیں رہتے
یقینا یہ رعایا بادشاہ کو قتل کر دے گی مسلسل جبر سے محسن دلوں میں ڈر نہیں رہتے

آج پنجاب میں جو صورتحال بنی ہوئی ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے جن اداروں کو ائین قانون اور عوام کے تحفظ کے لیے بنایا گیا تھا اگر وہ اپنے بنیادی مقصد سے ہٹ کر صرف طاقت کے تابع ہو جائیں تو سب سے زیادہ نقصان اس معاشرے کا ہوتا ہے آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے اور سچ پر یقین رکھنے والے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے کسی کی ماں بہن بیٹی اور بچوں کا خیال کیے بغیر رات کے وقت اندھیرے میں گھروں میں داخل ہونا ڈکیتوں کی طرح دروازے توڑنا اور اہل خانہ کے سامنے ان کے پیاروں کو اٹھا کر لے جانا کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں
مگر یاد رکھیں وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا
میری درخواست پاکستان تحریک انصاف کے ہر چاہنے والے سے ہے کہ اپنے مقصد پر ثابت قدم رہیں اور عمران احمد خان نیازی کے ساتھ جڑے رہیں ایک دوسرے کا خیال رکھیں ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور اتحاد قائم رکھیں جو لوگ آج آپ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے لیے نفرت نہیں بلکہ صبر دانشمندی اور استقامت اختیار کریں اپنے گھروں اور اپنے کارکنوں کی حفاظت کا خیال رکھیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے حقوق اور ازادی کے لیے آواز بلند کریں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ایک دوسرے کے بازو بنیں اور مشکل وقت میں اپنے ساتھیوں کو تنہا نہ چھوڑیں
وقت بدلتا ضرور ہے
اور جب حق کے لیے نکلنے کا وقت آئے تو ہمارا راستہ پرامن آئینی قانونی اور متحد ہونا چاہیے استقامت رکھیں حوصلہ رکھیں ایک دوسرے کا ساتھ دیں
تحریکیں نعروں سے نہیں صبر اتحاد اور ثابت قدمی سے کامیاب ہوتی ہیں

11/09/2026

پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر و ممبر ویلفیئر کمیٹی شمالی پنجاب، حسنین مرتضیٰ سُنبل ایڈووکیٹ نے کے پی کے ہاؤس میں 27 ستمبر کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں 27 ستمبر کے آئندہ احتجاج کے حوالے سے تیاریوں، انتظامات اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

10/09/2026

27 ستمبر — عمران خان کی رہائی اور انصاف کے لیے پُرامن احتجاج

کپتان عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے 27 ستمبر کو پُرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔
یہ آواز انصاف، آئین اور عوام کے حق کے لیے ہے۔
27 ستمبر — نکلیں، آواز اٹھائیں، پُرامن جدوجہد کا حصہ بنیں۔ 🇵🇰

8 ستمبر سے اب تک شمالی پنجاب سے گرفتار ہونے والے عہدیداران و کارکنان کی مکمل فہرستاب تک 130 کارکنان گرفتار ہو چکے ہیں۔شم...
09/09/2026

8 ستمبر سے اب تک شمالی پنجاب سے گرفتار ہونے والے عہدیداران و کارکنان کی مکمل فہرست

اب تک 130 کارکنان گرفتار ہو چکے ہیں۔

شمالی پنجاب ویلفیئر کمیٹی ہر قسم کی معاونت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ ILF کی ٹیمیں قانونی معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ ظلم و جبر کا یہ دور بھی گزر جائے گا، ان شاء اللہ۔

حسین مرتضیٰ سنبل ایڈووکیٹ
سینئر نائب صدر و رکن ویلفیئر کمیٹی، شمالی پنجاب

جہانگیر احمد بٹ
صدر پاکستان تحریک انصاف، راولپنڈی کینٹ
و رکن ویلفیئر کمیٹی، شمالی پنجاب

پاکستانی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے پلنے والے لوگ رات کی تاریکی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بزرگوں، بچ...
08/09/2026

پاکستانی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے پلنے والے لوگ رات کی تاریکی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بزرگوں، بچوں اور جوانوں کو اٹھا کر مختلف تھانوں میں غیر قانونی طور پر پابندِ سلاسل کرنے سے آخر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

ہم وکلا کی حیثیت سے ہمیشہ اپنے ورکرز کے ساتھ قانونی جنگ میں کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ شمالی پنجاب کی جانب سے ویلفیئر کمیٹی بنادی گئی ہے قانونی مدد فراہم کریں گے
کمیٹی کو ٹاسک دیا جا چکا ہے ۔ ہر صورت اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن قانونی و انسانی معاونت فراہم کریں گے۔

ظلم کی یہ سیاہ رات آخر ختم ہونی ہے۔ ان شاء اللہ، بہت جلد حق و انصاف کا سورج طلوع ہوگا۔ 🇵🇰⚖️

08/09/2026

انشاءاللہ خان آئے گا وہ ضرور آئے گا۔۔ ❤️‍🩹

نظر ملا کے ملیں آؤ مسکرا کے ملیں کسے خبر ہے کہ پھر ہم کبھی ملیں نہ ملیں نہ گھاؤ دل پہ لگاؤ زبانِ خنجر سے   رفو گری ہوئی ...
07/09/2026

نظر ملا کے ملیں آؤ مسکرا کے ملیں
کسے خبر ہے کہ پھر ہم کبھی ملیں نہ ملیں
نہ گھاؤ دل پہ لگاؤ زبانِ خنجر سے
رفو گری ہوئی معدوم یہ سلیں نہ سلیں

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Husnain Murtaza Sumbal adv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share