23/03/2023
ملک بھر سے نوجوان شعرا کی آہٹ نامی محفل مشاعرہ میں شرکت
جمعرات، 16 مارچ 2023
ملک بھر سے نئی نسل کی آوازوں اور نوجوان شعرا کو سامنے لانے کی غرض سے ادبستان نے آہٹ کے نام سے ایک محفل کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر سے عمدہ شعر کہنے والوں کو اپنا جوہر دکھانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ۔ آہٹ گزشتہ چند برس میں نوجوان شعرا کو سامنے لانے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے اعتراف کا ایک سلسلہ ہے۔
ادبستان ادب کی تمام جہتوں کو اجاگر کرنے اور نٸے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پر عزم ہے تا کہ ملک میں ایک صحت مند اور تعمیری علمی و ادبی فضا کی بنیاد رکھی جا سکے۔
اس محفل کی صدارت ممتاز شاعر اور ادیب پروفیسر جلیل عالی نے کی جبکہ معروف و معتبر شعرا اختر عثمان اور احمد فرہاد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ملک بھر سے مختلف شعرا رضا اللہ سعدی ، راشد امام ، حنان حانی ، شعیب کیانی ، عقیل رندھاوا ، احسن سلیمان ، عائشہ شفق ، مدثر عباس خان، اخلاق رانا ، علی ارتضیٰ ، مزمل بانڈے ، نعمان طارق ، اسامہ عندلیب ، جواد حمید ، شہزاد مہدی ، فقید فارح، قربان علی لاٹکی، حسن انصاری ، ریحان زائر ، حمزہ میر اور مریم صفاء نے شرکت کی۔
اس تقریب کو سر سید میموریل سوسائٹی ، اسلام آباد، آئیڈیا ٹیک، مونٹاج ایونٹس، اُریون ورلڈ لاء ایسوسی ایٹس، مرزا نور ، قلم روشنائی اور ہیون سمارٹ سٹی، اسلام آباد کی جانب سے معاونت فراہم کی گئی ۔ اور ڈیجیٹل ٹائم کمیونیکیشنز اور نشریات نے اس تقریب میں میڈیا پارٹنر کے طور پر معاونت فراہم کی ۔
پاکستان کا شعری سرمایہ ہمیشہ اُردو ادب کے عالمی منظر نامے پر سرفہرست رہا ہے ۔ اقبال سے فیض اور فیض سے ناصر کاظمی ، احمد فراز ، منیر نیازی اور پروین شاکر تک ہمارا ملک شعری لحاظ سے ہمیشہ زرخیز رہا ہے ۔ گزشتہ بیس برس میں بھی اردو کے عالمی شعری منظر نامے پر پاکستانی شعرا کے نقوش سب سے گہرے ہیں جن میں نظم اور غزل دونوں جہتوں میں بڑے منفرد اور مضبوط شاعر اُبھرےہیں۔
#ادبستان #آہٹ