معلوماتی خبریں

معلوماتی خبریں معلوماتی خبریں We Provide Freelance (AZAD) visa
Pro Services

20/05/2026

آپ کو عرب کے کلچر کی کونسی چیز سب سے زیادہ پسند ہے؟

اسلام آباد پولیس کی اقرا قتل کیس میں عارف شاہ کو بچانے والے تو بچا گئے لیکن اللہ کی کرنی دیکھیں ایک اور قتل کیس میں ملزم...
20/05/2026

اسلام آباد پولیس کی اقرا قتل کیس میں عارف شاہ کو بچانے والے تو بچا گئے لیکن اللہ کی کرنی دیکھیں ایک اور قتل کیس میں ملزمان باپ بیٹا میں سے باپ کو سزائے موت اور بیٹے کو عمر قید کی سزا ہوگئی

اس طرح دو قتل کے ملزمان انجام کو پہنچے

حمزہ قتل کیس: سابق ایس پی اسلام آباد عارف شاہ کو سزائے موت، 10 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹ کے ملازم سردار حمزہ خان قتل کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس پی عارف حسین شاہ کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے 20 مئی 2026 کو کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم پر جرم ثابت ہو چکا ہے۔

مقدمے میں نامزد دو دیگر شریک ملزمان صابر شاہ اور ثقلین کو عمر قید اور 20-20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ پولیس نے کیس میں مجموعی طور پر 3 ملزمان کو نامزد کیا تھا۔

کیا تھا کیس؟
سینیٹ کے سیکیورٹی اسسٹنٹ حمزہ خان کو ستمبر 2021 میں اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران ان کی لاش سابق ایس پی عارف شاہ کے آبائی علاقے مانسہرہ میں واقع گھر سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق مقتول حمزہ اور مجرم عارف شاہ کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ حمزہ خان کے بھائی وقار کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تفتیش اور ٹرائل
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے 2025 میں پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ حمزہ کا آخری رابطہ عارف شاہ سے تھا۔ ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بننے والی تحقیقاتی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔

کیس کی مجموعی طور پر 40 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔ پراسیکیوشن نے عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کیے، جس کے بعد عدالت نے سزائیں سنائیں۔

‏اسلام آباد کے فیصل مسجد کے باہر ہر صبح ایک 14 سال کا لڑکا بیٹھا ہوتا تھا۔ نام تھا *سلیم*۔ ہاتھ میں پرانا ڈبہ، برش، اور ...
20/05/2026

‏اسلام آباد کے فیصل مسجد کے باہر ہر صبح ایک 14 سال کا لڑکا بیٹھا ہوتا تھا۔ نام تھا *سلیم*۔ ہاتھ میں پرانا ڈبہ، برش، اور کالے رنگ کی پالش۔

دن بھر وہ لوگوں کے جوتے چمکاتا۔ ایک جوتے کے 20 روپے۔ دن میں 15-20 جوتے پالش ہو جاتے تو 300-400 بن جاتے۔ اتنے میں گھر کا چولہا جلتا تھا۔ گھر میں امی اور چھوٹی بہن *ماریہ* تھی۔ ابا ایک حادثے میں چلے گئے تھے، جب سلیم 10 سال کا تھا۔

لوگ آتے، جوتے دیتے، اور کہتے "جلدی کر بچے، وقت نہیں ہے۔" کوئی حال نہ پوچھتا۔ سلیم چپ چاپ کام کرتا رہتا۔

رات کو جب مسجد کے باہر لائٹیں بند ہو جاتیں، تو وہ پارک کی بینچ پر بیٹھ کر پرانی کتابیں کھولتا۔ وہ کتابیں اسے ایک استاد دے گیا تھا، جو روز اس سے جوتے پالش کرواتا تھا۔ استاد کہتا تھا، "سلیم، ہاتھ داغی ہیں تو کیا ہوا، دماغ صاف رکھو۔"

سلیم پڑھتا تھا۔ میٹرک، ایف ایس سی، سب رات کو ہی کیا۔ دن میں جوتے، رات میں فارمولے۔ لوگ ہنستے تھے، "جوتے پالش کرنے والا ڈاکٹر بنے گا؟"

سلیم کچھ نہ کہتا۔ بس ماریہ کی کاپی پر لکھے نام کو دیکھتا رہتا۔ اس نے قسم کھائی تھی کہ ماریہ کو ڈاکٹر بنائے گا۔

18 سال کی عمر میں سلیم نے ایف ایس سی میں 98% لیے۔ اسکالرشپ ملی، NUST اسلام آباد میں داخلہ ہو گیا۔ داخلے کی فیس کے لیے اس نے 2 سال کی کمائی اکٹھی کی تھی — 1 لاکھ 80 ہزار۔ امی روتی رہی، "بیٹا یہ پیسے خرچ نہ کر، گھر مشکل سے چل رہا ہے۔"

سلیم نے کہا، "امی، اگر میں نہ پڑھا تو ماریہ بھی میری طرح جوتے پالش کرے گی۔"

یونیورسٹی میں بھی سلیم نے ہمت نہ ہاری۔ دن کو لیب میں کام، رات کو پڑھائی، اور ہفتے میں 2 دن پرانے کام والے دوستوں کے ساتھ جا کر انہیں اکاؤنٹنگ سکھاتا۔

گریجویشن کے بعد اس نے ایک چھوٹی سی IT کمپنی شروع کی — صرف 3 لیپ ٹاپ اور ایک کرائے کا کمرہ۔ پہلا سال ناکامی کا تھا۔ پیسے ختم، قرض چڑھ گیا۔

لیکن سلیم نے ہمت نہ ہاری۔ وہی بات یاد تھی جو استاد نے کہی تھی، "سلیم، دھول میں بیٹھ کر بھی اگر خواب دیکھو تو وہ سچ ہوتے ہیں۔"

5 سال بعد اس کی کمپنی نے ایک ایپ بنائی جو پاکستان بھر میں چل پڑی۔ آج سلیم کی عمر 29 سال ہے۔ اسلام آباد کے G-6 میں اس کا اپنا دفتر ہے، 200 سے زیادہ لوگ اس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

اور ماریہ؟ وہ اب ڈاکٹر ہے۔ پمز ہسپتال میں۔

آج بھی جب سلیم فیصل مسجد کے باہر سے گزرتا ہے، تو رکتا ہے۔ وہاں اب بھی ایک بچہ بیٹھا ہوتا ہے، ہاتھ میں پالش کا ڈبہ لیے۔

سلیم اتر کر اس کے پاس بیٹھتا ہے، اپنا کارڈ دیتا ہے، اور کہتا ہے، "بیٹا، جوتے چمکانے سے زیادہ ضروری ہے خواب چمکانا۔ جب کبھی ضرورت ہو، میرے پاس آ جانا۔"

لوگ کہتے ہیں سلیم اب بلینئر ہے۔
سلیم کہتا ہے، "نہیں، میں اب بھی وہی لڑکا ہوں۔ بس فرق یہ ہے کہ اب میرے خواب بھی میرے ساتھ بیٹھ کر چمکتے ہیں

یو اے ای اور خصوصاً Dubai کے ویزوں سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بعد پاکستانی شہریوں میں امید کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ مخ...
20/05/2026

یو اے ای اور خصوصاً Dubai کے ویزوں سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بعد پاکستانی شہریوں میں امید کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں ویزا سختیوں اور ریجیکشن کی خبروں کے باوجود اب حالات میں بہتری کے اشارے سامنے آ رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان رابطے بھی جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کی وزٹ ویزا سروس مکمل طور پر بند نہیں ہوئی اور پاکستانی شہری اب بھی مختلف کیٹیگریز میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ تاہم حکام کی جانب سے دستاویزات، بینک اسٹیٹمنٹ، ہوٹل بکنگ اور ٹریول ہسٹری کی جانچ پہلے کے مقابلے میں زیادہ سخت کر دی گئی ہے تاکہ تمام قانونی تقاضے مکمل طور پر پورے کیے جا سکیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور مسافروں کے لیے ویزا سہولت بہتر بنانے پر بھی کام جاری ہے۔ بعض تجزیہ کار اس پیش رفت کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بڑھتے معاشی اور سفارتی تعلقات کا مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے آپ سب بھائیوں سے ایک التجا کرنی تھی پلیز پردیسی بھائیوں...
19/05/2026

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے آپ سب بھائیوں سے ایک التجا کرنی تھی پلیز پردیسی بھائیوں سے کام لگوانے کے سلسلے میں رقم کا مطالبہ نہیں کیا کریں.

19/05/2026

انسانی تاریخ میں مہران کی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا
🤣🤣

کڑوی مگر درست بات
19/05/2026

کڑوی مگر درست بات

کیا سعودی عرب میں کئی سال محنت مزدوری کرنے کےبعد پیسے جمع کر کے پاکستان جا کر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا بندہ جس نے چھو...
19/05/2026

کیا سعودی عرب میں کئی سال محنت مزدوری کرنے کےبعد پیسے جمع کر کے پاکستان جا کر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا بندہ جس نے چھوٹا موٹاکوئی کاروبار کر کے اچھے پیسے کما رہا ہو تو اُس کا وہ کاروبار بتائیں؟🇸🇦✈️🇵🇰💸💰🪙

یو اے ای میں بائیک رائیڈر 48 ڈگری سے اوپر  کی گرمی پرجلتی ہوئی سڑکیں…اور برف پر رکھے ہوئے موبائل فون… 💔یہ کوئی شوق نہیں،...
19/05/2026

یو اے ای میں بائیک رائیڈر
48 ڈگری سے اوپر کی گرمی پرجلتی ہوئی سڑکیں…
اور برف پر رکھے ہوئے موبائل فون… 💔
یہ کوئی شوق نہیں، مجبوری ہے۔
یہ یو اے ای کے وہ ڈیلیوری بوائز ہیں
جو اپنی فیملی کے خواب پورے کرنے کے لیے دن رات سڑکوں پر رہتے ہیں۔
اتنی شدید گرمی میں ان کے موبائل فون ہیٹ ہو کر بند ہو جاتے ہیں،
اور جب فون بند ہو جائے تو آرڈر رک جاتے ہیں…
اور جب آرڈر رک جائیں تو کمائی رک جاتی ہے۔
اس لیے یہ اپنے فونز کو برف سے ٹھنڈا کرتے ہیں، تاکہ کام جاری رکھ سکیں۔ 😢
ہم میں سے اکثر لوگ صرف “Where is my order?” پوچھتے ہیں…
مگر کبھی یہ نہیں سوچتے کہ دوسری طرف ایک انسان بھی ہے،
جو دھوپ، گرمی، تھکن اور مشکلات سے لڑ رہا ہے۔

اگلی بار کوئی ڈیلیوری بوائے آپ کے دروازے پر آئے،
تو اسے صرف “رائیڈر” نہ سمجھیں…
وہ کسی ماں کی دعا، کسی بچے کی امید، اور کسی گھر کا سہارا ہے۔ 🧑‍🍼❤️

Respect for all delivery riders 🫡🫡

19/05/2026

پاکستان اور مصر کا مقابلہ

ابھی ابھی صفاء مروا کی سعی کرکے فارغ ہوا تو آخری چکر میں ایک پاکستانی بے ہوش ہو گیا ۔اس ہی وقت ایک منٹ میں پانچ ڈاکٹرز ا...
19/05/2026

ابھی ابھی صفاء مروا کی سعی کرکے فارغ ہوا تو آخری چکر میں ایک پاکستانی بے ہوش ہو گیا ۔
اس ہی وقت ایک منٹ میں پانچ ڈاکٹرز اور جدید مشینری آگئی جس نے اس حاجی کو فوراً فرسٹ ایڈ دینا شروع کردی ۔ اس کے دل کی دھڑکن رکنے لگی تو دل کو پمپ کرنے کے لیئے ایک جدید مشینری اس کے سینے پہ لگادی اس وقت ایک دوسرے حاجی نے اپنا موبائل نکالا تو شرطہ اتنا غصہ ہوا اس نے اس حاجی کا موبائل بھی ضبط کرلیا اور اس کو کہا کہ ہم نے تمہیں کعبہ کی ویڈیو اور مختلف جگہوں کی ویڈیو بنانے سے نہیں روکا ؟ تم نے اس حادثہ کی ویڈیو کیوں بنائی ؟ اب وہ بیچارا منتیں کرتا رہا کہ مجھے رولز نہیں معلوم انہوں نے ایک نہ سنی وہیں پہ بیٹھا دیا ۔ ایک حرم ورکر سے میں نے پوچھا کہ اب اس کا کیا کریں گے تو اس نے کہا کہ حج کے دنوں میں حادثہ کے واقعات کی ویڈیو بنانا شدید جرم ہے۔ چاہے اس نے ویڈیو ایسے ہی بنائی لیکن جو ان کے رولز ہیں وہ رولز ہیں ۔ کل شام چار بجے ہی اس کو چھوڑیں گے اس لیئے کوشش کریں کہ حادثہ وغیرہ کی ویڈیو نہ بنائیں اور جب حج شروع ہوگا اس میں شدید پابندی ہے اس وقت یہ اتنے سخت ہوجاتے ہیں کہ چاہے کوئی بھی ہو اس کا موبائل ضبط ہوجاتا ہے ۔
اس لیئے حجاج کرام نوٹ فرمالیں ایسے کسی بھی واقعے کی ویڈیو بنانا اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے حجاج کرام اور انکے لواحقین میں سنسنی پھیل سکتی ہے۔ لہذا مقامی قوانین کا احترام لازمی ہے۔ ذمہ داری میں سمجھ داری ہے۔ میں بھی ویڈیوز بناتا ہوں لیکن رولز کے مطابق

Address

Rawalpindi Cantonment

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Friday 10:00 - 12:00
14:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 19:00

Telephone

+9779803370607

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when معلوماتی خبریں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to معلوماتی خبریں:

Share