Kunwar Shafiq Ur Rehman Advocate President DBA Rajanpur

*الحمد للہ*تمام معزز ممبران بار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور میں زیرِ ت...
29/07/2026

*الحمد للہ*

تمام معزز ممبران بار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور میں زیرِ تعمیر واٹر فلٹریشن پلانٹ پر تعمیراتی و تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔جن کا پہلے راستہ/دروازہ DCآف میں تھا اب بار کی طرف ہو گیا ہے۔

، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی عمارت کی دیواروں پر اینٹ کا گٹکا (Brick Cladding) اور فرش پر ٹائل لگائی جا رہی ہے، جبکہ جدید اور مکمل واٹر فلٹریشن پلانٹ سسٹم بھی نصب کیا جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد یہ منصوبہ مکمل ہو کر معزز وکلاء کرام کی خدمت میں پیش کر دیا جائے گا، جس سے بار ممبران کو صاف، معیاری اور محفوظ پینے کا پانی مسلسل دستیاب ہوگا۔
یہ منصوبہ بار ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے، اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
*کنور شفیق الرحمٰن ایڈووکیٹ (صدر بار)*
*محمد ابورذر نعیم ایڈووکیٹ (جنرل سیکریٹری بار)*

الحمدللہڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجنپور اور پنجاب کالج راجنپور کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے ہیں، ج...
10/07/2026

الحمدللہ

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجنپور اور پنجاب کالج راجنپور کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت ڈسٹرکٹ بار راجنپور کے معزز وکلاء کے بچوں کو پنجاب کالج میں داخلے اور تعلیمی فیس پر 25% رعایت فراہم کی جائے گی۔

یہ اقدام وکلاء برادری اور ان کے اہلِ خانہ کی تعلیمی سہولت کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین پیش رفت ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجنپور، پنجاب کالج راجنپور کی انتظامیہ کا اس تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ یہ اشتراک مستقبل میں بھی تعلیم کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

کنور شفیق الرحمٰن ایڈووکیٹ
صدر، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجنپور

Quality time with Respected Sardar Abdul Aziz Khan, MPA-295, former President of DBA Rajanpur, discussing important matt...
08/07/2026

Quality time with Respected Sardar Abdul Aziz Khan, MPA-295, former President of DBA Rajanpur, discussing important matters concerning the Bar and the legal fraternity. Pleased to be joined by Abuzar Naeem Advocate, General Secretary, DBA Rajanpur, and brother Haqqan Aziz Advocate. Productive discussions for the betterment of our Bar.

07/07/2026




The Monthly Cabinet Meeting concluded after productive discussions on various important issues, followed by a delightful...
17/06/2026

The Monthly Cabinet Meeting concluded after productive discussions on various important issues, followed by a delightful lunch.

11/06/2026




الحمدللہ!ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور کو سیف سٹی راجن پور کے نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، جو بار کے معزز ممبران، سائل...
08/06/2026

الحمدللہ!
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور کو سیف سٹی راجن پور کے نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، جو بار کے معزز ممبران، سائلین اور آنے والے شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے۔
یہ عمل بار روم اور عدالتی احاطہ میں نگرانی اور تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنائے گا، جس سے سیکیورٹی سے متعلق خدشات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
اس اہم کامیابی پر بار کابینہ کی کاوشیں اور مسلسل کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی بار کے وقار، سہولیات اور تحفظ کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔
طالب دعا!!
کنور شفیق الر حمن ایڈووکیٹ
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور

عیدالاضحی کی ڈھیروں مبارکباد
27/05/2026

عیدالاضحی کی ڈھیروں مبارکباد

27/05/2026

*عیدُ الاضحیٰ مبارک*
اللہ تعالیٰ آپ کی ہر قربانی، دعا اور نیک خواہش قبول فرمائے۔,اور
یہ بابرکت عید آپ کے لیے
خوشیوں، رحمتوں اور آسانیوں کا پیغام لے کر آئے۔ آمین
طالب دعا
*کنور شفیق الرحمن ایڈووکیٹ*
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجنپور

الحمدللہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور کی جانب سے بروقت اور مؤثر انداز میں بار ووکیشنل کورس کے انعقاد پر پنجاب بار کون...
23/05/2026

الحمدللہ
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور کی جانب سے بروقت اور مؤثر انداز میں بار ووکیشنل کورس کے انعقاد پر پنجاب بار کونسل نے
“Certificate for Recognition of Bar Association”
جاری کیا ہے۔یہ اعزاز ڈسٹرکٹ بار کے تمام معزز ممبران کے تعاون، اعتماد اور مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔ ہم اس کامیابی پر تمام ممبرانِ بار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
کنور شفیق الرحمٰن ایڈووکیٹ
(صدر، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور)
محمد ابوذر نعیم سدوزئی ایڈووکیٹ
(جنرل سیکریٹری، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور)

Address

District Courts Rajanpur
Rajanpur
33500

Telephone

03336442205

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kunwar Shafiq Ur Rehman Advocate President DBA Rajanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share