Bin Abdul Hadi Travel & Tours

Bin Abdul Hadi Travel & Tours ✨ Making your journeys memorable!
✈️ Trusted Travel & Tours Service Provider
📞 +92 300 9670783 / 03443212000

05/11/2025

گزشتہ چند دنوں سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ایک افسوسناک عمل جاری ہے کہ پنجاب، بالخصوص ضلع رحیم یار خان اور بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بلاوجہ آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔ یہ صورتِ حال خاص طور پر اُن زائرینِ عمرہ اور ورک ویزہ رکھنے والے افراد کے لیے شدید اذیت اور مالی نقصان کا باعث بن رہی ہے جو مکمل قانونی دستاویزات کے ساتھ سفر کے لیے پہنچتے ہیں۔

صرف گزشتہ دو سے تین روز میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں معصوم مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، جن میں فیملیز اور بزرگ عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔ اس عمل سے اُن کے لاکھوں روپے کے نقصان کے ساتھ ساتھ اُن کے جذبات کو بھی شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

ہم اس غیرمنصفانہ اور امتیازی رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1. کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والی اس غیر قانونی پریکٹس کا فوری نوٹس لیا جائے۔
2. اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
3. آئندہ کسی بھی شہری کو صوبائی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

ہم وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ جناب محسن نقوی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مظلوم مسافروں کو انصاف فراہم کریں۔

— ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن رحیم یار خان (TARR)

کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر ناروا سلوک اور من مانی کے باعث عمرہ زائرین اور بیرون ملک روز...
05/11/2025

کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر ناروا سلوک اور من مانی کے باعث عمرہ زائرین اور بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے درجنوں مسافروں کو ایک بار پھر سفر سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان، خانپور، صادق آباد، لیاقت پور، احمد پور، بہاولنگر، حاصل پور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسافر ورک ویزہ، وزٹ ویزہ، فیملی وزٹ ویزہ اور کنفرم ریٹرن ایئر ٹکٹس کے ہمراہ دبئی، سعودی عرب اور قطر روانہ ہونے آئے تھے، تاہم آج بھی کراچی امیگریشن عملے نے انہیں یہ کہہ کر آف لوڈ کردیا کہ وہ پنجاب کے ائیرپورٹس سے سفر کریں۔ متاثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ ان کے تمام کاغذات مکمل تھے، لیکن امیگریشن عملہ غیر ضروری سوالات، کاغذات میں بے جا نقص اور ہوٹل بکنگ و شومنی کے غیر متعلقہ تقاضے کرکے انہیں پریشان کرتا رہا۔ فیملی وزٹ ویزے پر اپنے اہل خانہ کے پاس جانے والی فیملیز سے بھی امیگریشن نے ہوٹل بکنگ طلب کی، جبکہ ان کے پاس متعلقہ خاندان کی جانب سے جاری وزٹ ویزے موجود تھے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے ہتک آمیز رویے، سخت لہجے اور بے بنیاد اعتراضات نے نہ صرف انہیں ذہنی اذیت میں مبتلا کیا بلکہ ان کے لاکھوں روپے کے نقصان کا سبب بھی بنے، کئی مسافروں کی ایئر ٹکٹس اور ہوٹل بکنگ ضائع ہو گئی۔ شہریوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیگریشن کا یہ طرزِ عمل نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ قومی وقار کے منافی بھی ہے۔ متاثرہ مسافروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، وزیرداخلہ اور وفاقی حکومت سے فوری نوٹس لینے، انکوائری کرانے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں معزز پاکستانی شہریوں کو ایسے رویوں اور مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 : سعودی عرب 🇸🇦اب مسافروں کو نسخے والی یا کنٹرول شدہ ادویات ساتھ لانے سے پہلے سعودی ایف ڈی اے (SFDA) سے آن لائن اجازت نا...
24/08/2025

: سعودی عرب 🇸🇦
اب مسافروں کو نسخے والی یا کنٹرول شدہ ادویات ساتھ لانے سے پہلے سعودی ایف ڈی اے (SFDA) سے آن لائن اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔

✅ نسخہ اور شناختی دستاویزات آن لائن اپلوڈ کریں
✅ سفر کے دوران اجازت نامہ اپنے ساتھ رکھیں
❌ تاخیر یا قانونی مسائل سے بچیں

contact for more information  0300 9670783 😍
24/08/2025

contact for more information 0300 9670783 😍

Address

Old Khan Pur Ada, Opposite Canal View Park, Near Shamem Petrol Pump, Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Opening Hours

Monday 09:30 - 19:30
Tuesday 09:30 - 19:30
Wednesday 09:30 - 19:30
Thursday 09:30 - 19:30
Friday 09:30 - 19:30
Saturday 09:30 - 19:30
Sunday 11:00 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bin Abdul Hadi Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share