24/08/2026
محترم ٹیکس دہندگان،
اس سال پنجاب میں زرعی اراضی رکھنے والے تمام افراد کے لیے زرعی آمدن کا گوشوارہ آن لائن فائل کرنا لازم ہوگا۔ 6 لاکھ روپے تک زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا، جبکہ اس سے زائد آمدن پر نئے سلیب کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا۔ زرعی اخراجات بھی آمدن کے تعین میں شامل کیے جائیں گے۔
پنجاب میں موجود زرعی زمین سے آمدن حاصل کرنے والے، خواہ مالک اراضی ہوں یا کاشتکار/مزارع، درجل ذیل ویب سائٹ پر اپنا آن لائن اکاؤنٹ بنا کر پنجاب میں موجود زرعی زمین کی تفصیلات، زرعی اخراجات اور آمدن ڈیکلیئر کریں، آن لائن PSID بنا کر ٹیکس ادا کریں اور آن لائن گوشوارہ جمع کروائیں۔
https://ait.punjab.gov.pk
اہم: جمع شدہ گوشوارہ اور متعلقہ ریکارڈ کم از کم 6 سال تک محفوظ رکھیں کیونکہ ضرورت پڑنے پر FBR یہ ریکارڈ آپ سے طلب کر سکتا ہے۔
شکریہ
03026015534