Jam Aamir

Jam Aamir best mango supplier from RYK

  آم کے پودوں پر زیادہ پھول لانے کا سبب ہے؟آج کل بہت سے احباب پوچھ رہے ہیں کہ آم کے پودوں پر قلمی شورہ جِسے سائینسی زبان...
31/12/2025

آم کے پودوں پر زیادہ پھول لانے کا سبب ہے؟
آج کل بہت سے احباب پوچھ رہے ہیں کہ آم کے پودوں پر قلمی شورہ جِسے سائینسی زبان میں پوٹاشیئم نائیٹریٹ کہا جاتا ہے کا سپرے کب کیا جائے؟ حالیہ کم سردی کی صورت میں اس کو استعمال کیا جائے کہ نہ؟ اور کیا یہ زیادہ پھول لانے کا ذریعہ بن سکتا ہے ؟؟؟؟
یاد رہے کہ قلمی شورہ (پوٹاشیئم نائیٹریٹ) آم کے پودوں کو صرف اور صرف خوابیدگی کے مرحلے سے نکال کر پھول نکالنے کے مرحلے کی طرف لے جاتا ہے۔ نئی شاخوں پر دو طرح کے بڈز (آنکھیں) ہوتی ہیں۔ ایک وہ جو پھول پیدا کرنے کے لیے سو فیصد تیار ہوتی ہیں ( reproductive buds) اور جیسے ہی ٹمپریچر بڑھنا شروع ہوتا ہے یہ پھول لے آتے ہیں۔ دوسرے کچھ بڈز ایسے بھی ہوتے ہیں جو پھول لینے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے ( mixed buds)اور اگر ٹمپریچر بہت بڑھ جائے تو یہ پھول لینے کی بجائے پتے پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہی وہ بڈز ہیں جنہیں قلمی شورہ سٹریس دے کر کم ٹمپریچر پر پھولوں کی طرف مائل کرتا ہے۔ اس طرح اس کا بنیادی مقصد پودوں کو پھولوں کی طرف جلد مائل کرنا ہے تاکہ پھل کا دانہ بروقت بن جائے۔ اگر پھول دیر سے نکلیں گے تو زیادہ درجہ حرارت ہونے کی صورت میں یہ پھول جل جاتے، اور ان میں پھل نہیں بن پاتا یا پھر پودے پھول کم اور پتے زیادہ نکالے گا۔
اب اگر کوئی یہ سمجھے کہ وہ بروقت پھل کی توڑائی بھی نہ کرے، کھاد بھی نہ دے اور دیگر کاشتی امور کو بھی نظر انداز کر دے اور صرف پھول نکلنے کے مرحلے پر پوٹاشیئم نائیٹریٹ کا سپرے کر کے اچھی پیداوار لے لے گا یہ محض ایک خام خیالی ہے۔
مزید یہ کہ ایسے پودے جو کمزور ہوں، سٹریس کا شکار ہوں، ان پر پتے بھی کم ہوں اور پہلے ہی بہت کم بڑھوتری کر رہے ہوں ان پودوں پر ان کی صحت کے مطابق ہی پھول نکلتے ہیں۔ اگر پھول نکل بھی آئیں تب بھی صحت کمزور ہونے کی وجہ سے ایسے پودے پھل کو سہار نہیں پاتے اور پھل ابتداء ہی میں گر جاتا ہے۔ زیادہ پھول لینے پر مجبور کرنا ایسے پودوں کو مزید کمزور کرتا ہے اور ان پر بہار کے موسم کی بڑھوتری بھی نہیں ہو پاتی۔
اسی طرح اس کا سپرے خوابیدگی کے اختتام پر جب سردی اپنے اختتام کی طرف ہو اور رات کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے لگے تب کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں کم سردی ہونے کی وجہ سے پودے پہلے ہی پھولوں کی طرف مائل ہیں لہذا اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے استعمال کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ موسمی فورکاسٹنگ میں آئیندہ دنوں میں کم درجہ حرارت دکھائی نہیں دے رہا۔ یہ بھی یاد رہے کہ زیادہ درجہ حرارت پر اس کا استعمال پتوں کو جلا بھی سکتا ہے۔

Rate 1100۔
13/06/2021

Rate
1100۔

ڈفرنٹ ورائٹی آن اویلیبیل 👇
13/06/2021

ڈفرنٹ ورائٹی آن اویلیبیل 👇

09/06/2021
Dusheri Available 3 گاڑی دستیاب ہیں
02/06/2021

Dusheri Available 3 گاڑی دستیاب ہیں

New veriety chanab gold۔
01/06/2021

New veriety chanab gold۔

29/05/2021

Alhumdulillah we starts our Mangoo fram,
Contact us +923007514902

Alhumdulillah 🥭🥭
26/05/2021

Alhumdulillah 🥭🥭

Jam fruit Mangoes 🥭 fram starts a few days later.2k21
15/05/2021

Jam fruit Mangoes 🥭 fram starts a few days later.2k21

Coming 🔜
15/05/2021

Coming 🔜

🥭🥭 Mango 🥭🥭
10/05/2021

🥭🥭 Mango 🥭🥭

Address

Rahimyar Khan

Telephone

+923007514902

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jam Aamir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category