24/08/2026
امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے خلاف ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ وہ عوامی نمائندہ ہیں جو مسلسل اپنے حلقے کے عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل اجاگر کرتے اور ان کے حل کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔ بلوچستان پہلے ہی سنگین مسائل اور بدامنی کی لپیٹ میں ہے، ایسے میں عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی آواز دبانے کے لیے ایف آئی آر کا اندراج قابلِ مذمت ہے۔
حکومت فوری طور پر یہ ایف آئی آر واپس لے، بصورتِ دیگر جماعت اسلامی کے کارکنان آئینی و جمہوری مزاحمت کے ذریعے بھرپور احتجاج کریں گے۔