𝐒𝐚𝐦𝐢 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐋𝐚𝐰 𝐀𝐬𝐬𝐨𝐜𝐢𝐚𝐭𝐞𝐬

  • Home
  • Pakistan
  • Quetta
  • 𝐒𝐚𝐦𝐢 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐋𝐚𝐰 𝐀𝐬𝐬𝐨𝐜𝐢𝐚𝐭𝐞𝐬

𝐒𝐚𝐦𝐢 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐋𝐚𝐰 𝐀𝐬𝐬𝐨𝐜𝐢𝐚𝐭𝐞𝐬 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝐒𝐚𝐦𝐢 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐋𝐚𝐰 𝐀𝐬𝐬𝐨𝐜𝐢𝐚𝐭𝐞𝐬, Jinha town Street Quetta, Quetta.

"Comprehensive Legal Expertise

Our Law firm delivers specialized counsel in:

Criminal & Civil Law
FIA, NAB, ANF Cases
Family Law, Nadra & Complaints
Banking, Recovery & Constitutional Matters

For expert guidance, contact us:

𝟎𝟑𝟒𝟖-𝟖𝟓𝟐𝟕𝟔𝟎𝟏"

🇵🇰💚 14 اگست — یومِ آزادی 💚🇵🇰نظام سے اختلاف ہو سکتا ہے،نظام چلانے والوں سے اختلاف ہو سکتا ہے،مگر پاکستان سے محبت پر کوئی ...
14/08/2026

🇵🇰💚 14 اگست — یومِ آزادی 💚🇵🇰

نظام سے اختلاف ہو سکتا ہے،
نظام چلانے والوں سے اختلاف ہو سکتا ہے،
مگر پاکستان سے محبت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

سبز ہلالی پرچم ہماری پہچان، ہماری شان اور ہماری امید ہے۔ 🇵🇰💚

پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰✨

⚖️ عدالتی فیصلہ برائے مطالعہ و رہنمائیِ ینگ وکلاءالحمداللہ، گزشتہ روز ایک Narcotics case میں میرے مؤکل کو معزز عدالت سے ...
10/08/2026

⚖️ عدالتی فیصلہ برائے مطالعہ و رہنمائیِ ینگ وکلاء
الحمداللہ، گزشتہ روز ایک Narcotics case میں میرے مؤکل کو معزز عدالت سے بریت حاصل ہوئی۔ آج میں اسی مقدمے کا تفصیلی فیصلہ اپنے معزز وکلاء ساتھیوں، بالخصوص ینگ وکلاء جو Narcotics side پر پریکٹس کر رہے ہیں، کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ اس judgment کا مطالعہ کریں اور اپنے مقدمات میں اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
اس فیصلے میں عدالت نے prosecution کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بالخصوص درج ذیل نکات کو اہم قرار دیا:
🔹 Safe Custody & Safe Transmission:
Recovery سے لے کر PFSA/FSL تک narcotics کی محفوظ اور مسلسل custody ثابت نہ ہونا prosecution کے مقدمے کے لیے بنیادی خامی قرار پایا۔
🔹 Chain of Custody میں Gaps:
Parcels کی handing over، receiving اور movement کے حوالے سے prosecution witnesses کے بیانات میں اہم تضادات سامنے آئے، جبکہ Register No. 19 کا مکمل ریکارڈ بھی تسلی بخش طور پر ثابت نہ ہو سکا۔
🔹 PFSA کو Parcels کی ترسیل میں تاخیر:
Parcels کی laboratory تک پہنچنے میں ہونے والی تاخیر کی prosecution کی جانب سے قابلِ اطمینان وضاحت پیش نہیں کی گئی، جس سے safe transmission مشکوک ہوئی۔
🔹 Recovery Memo اور FIR Number:
Recovery memo پر FIR number کے اندراج کے حوالے سے بھی عدالت نے اہم سوال اٹھایا، کیونکہ prosecution کے مطابق recovery memo FIR کے اندراج سے قبل تیار کیا گیا تھا۔
🔹 Prosecution Witnesses کے Contradictions:
Recovery، parcels کی custody اور laboratory transmission کے متعلق گواہان کے بیانات میں material contradictions کو عدالت نے prosecution case کے لیے اہم سمجھا۔
🔹 Independent Witnesses:
Prior spy information اور populated area میں recovery کے باوجود independent witnesses کو associate نہ کرنے کے پہلو کو بھی عدالت نے زیرِ غور لایا۔
📚 اہم قانونی اصول
فیصلے میں 2019 SCMR 2004 (Zahir Shah alias Shat v. The State)، 2018 SCMR 2039 (Imam Bakhsh v. The State)، 2019 SCMR 1217 (Kamran Shah v. The State) اور دیگر متعلقہ precedents کا حوالہ دیتے ہوئے اس اصول پر زور دیا گیا کہ prosecution کو narcotics کی unbroken, safe, secure and reliable chain of custody ثابت کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے آخرکار قرار دیا کہ prosecution material contradictions اور safe custody/safe transmission ثابت نہ ہونے کے باعث accused کا جرم beyond reasonable doubt ثابت کرنے میں ناکام رہی، لہٰذا accused کو benefit of doubt دے کر بری کر دیا گیا۔
میری ینگ وکلاء سے گزارش ہے کہ اس judgment کو صرف ایک acquittal کے طور پر نہ پڑھیں بلکہ Narcotics cases میں evidence، recovery، chain of custody، Register No. 19 اور FSL/PFSA transmission کے قانونی پہلوؤں کو سمجھنے کے لیے ضرور مطالعہ کریں۔
یہ judgment خاص طور پر ان وکلاء کے لیے مفید ہے جو CNSA کے مقدمات میں دفاع کی practice کر رہے ہیں۔
⚖️ Advocate High Court
Sami Ullah Khan Noorzai🤲❤️

⚖️  #الحمداللہ، ایک اور اہم قانونی پیش رفت🤲مورخہ 23 نومبر 2023 کو بخاری سینٹر میں پیش آنے والے واقعہ کے سلسلے میں FIR No...
10/08/2026

⚖️ #الحمداللہ، ایک اور اہم قانونی پیش رفت🤲
مورخہ 23 نومبر 2023 کو بخاری سینٹر میں پیش آنے والے واقعہ کے سلسلے میں FIR No. 248/2023 درج ہوئی، جس میں استغاثہ کے مطابق تین پولیس اہلکار موقع سے گرفتار ہوئے۔ ان کے قبضے سے Police Cards اور Wireless Sets برآمد ہوئے، جبکہ مبلغ Rs. 1,850,000/- کی چوری کا معاملہ بھی سامنے آیا۔
مذکورہ مقدمہ تقریباً دو سال تک زیرِ سماعت رہا، تاہم 08 نومبر 2025 کو Trial Court نے ملزمان کو بری کر دیا، جس کے خلاف Criminal Acquittal Appeal No. 326/2025 معزز High Court of Balochistan میں دائر کی گئی۔ مورخہ 03 اگست 2026 کو معزز عدالت نے اپیل Admit کرتے ہوئے Respondents کو Notice جاری اور Trial Court کا Record طلب کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
اسی دوران، مذکورہ بری شدہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے مدعی/استغاثہ کے خلاف FIR No. 358/2025 درج کرائی گئی، جس میں Sections 337-A, 193, 196, 199, 203, 209, 211, 182, 177, 342, 504, 147 & 149 PPC سمیت مختلف دفعات شامل کی گئیں۔
اس FIR کو Article 199 of the Constitution of Islamic Republic of Pakistan, 1973 کے تحت C.P. No. 624/2026, Sanaullah vs. The State & others کے ذریعے معزز High Court of Balochistan میں چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ FIR پہلے مقدمہ FIR No. 248/2023 کا counter-blast ہے، جو بریت کے خلاف قانونی کارروائی کے تناظر میں مدعی کے خلاف درج کی گئی، جبکہ اس کے اندراج میں تقریباً دو سال کی تاخیر بھی ہوئی۔
الحمدللہ، مورخہ 02 جون 2026 کو معزز High Court نے ابتدائی سماعت پر قرار دیا:
“Points raised needs consideration.”
اور Respondents کو Notice جاری کرتے ہوئے معاملہ مزید سماعت کے لیے ملتوی کر دیا۔
مذکورہ کیس کی پیروی:
Advocate High Court Samiullah Khan Noorzai
⚖️ قانون کی بالادستی اور انصاف کے حصول کے لیے مؤثر قانونی جدوجہد جاری ہے۔

⚖️  #الحمداللہ، ایک اہم قانونی پیش رفت23 نومبر 2023 کو بخاری سینٹر میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جہاں استغاثہ کے مطابق تی...
10/08/2026

⚖️ #الحمداللہ، ایک اہم قانونی پیش رفت
23 نومبر 2023 کو بخاری سینٹر میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جہاں استغاثہ کے مطابق تین پولیس اہلکار مبینہ طور پر چوری کی نیت سے موقع پر پہنچے اور موقع پر گرفتار کیے گئے۔ کارروائی کے دوران ان سے پولیس کارڈز اور وائرلیس سیٹس برآمد ہوئے، جبکہ مبینہ طور پر رقم مبلغ 18,50,000 روپے کی چوری کا معاملہ بھی سامنے آیا۔
مقدمہ تقریباً دو سال تک Trial Court میں زیرِ سماعت رہا، تاہم ناقص تفتیش اور استغاثہ کے شواہد کے باعث معزز Trial Court نے ملزمان کو 08 نومبر 2025 کو بری (Acquit) کر دیا۔
مذکورہ حکمِ بریت کے خلاف Section 417(2-A), Cr.P.C. کے تحت High Court of Balochistan, Quetta میں Criminal Acquittal Appeal No. 326/2025, Sanaullah vs. Muhammad Iqbal & others دائر کی گئی۔
الحمدللہ، مورخہ 03 اگست 2026 کو معزز High Court نے ابتدائی سماعت کے بعد اپیل Admit کرتے ہوئے فریقین کو Notice جاری کرنے اور Trial Court کا مکمل ریکارڈ طلب کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
معزز عدالت نے قرار دیا:
“Points raised needs consideration.”
یہ ایک اہم ابتدائی پیش رفت ہے، جبکہ اصل فیصلہ شواہد اور مکمل ریکارڈ کے جائزے کے بعد ہوگا۔
Appearing Counsel:
Samiullah Khan, Advocate
الحمدللہ، حق اور انصاف کے حصول کے لیے قانونی جدوجہد جاری ہے۔ ⚖️

⚖️ ایک اہم مقدمے میں مشترکہ قانونی پیشی ⚖️الحمداللہ، ایک اہم اور ضروری نوعیت کے مقدمے میں مؤثر قانونی پیروی کے لیے درج ذ...
07/08/2026

⚖️ ایک اہم مقدمے میں مشترکہ قانونی پیشی ⚖️

الحمداللہ، ایک اہم اور ضروری نوعیت کے مقدمے میں مؤثر قانونی پیروی کے لیے درج ذیل معزز وکلاء نے بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بلوچستان پیش ہو کر اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیے:

🔹 ایڈووکیٹ سمیع اللہ خان نورزئی
🔹 ایڈووکیٹ محیب اللہ خان کاکڑ
🔹 ایڈووکیٹ عبداللہ خان اچکزئی
🔹 ایڈووکیٹ ظفر محمود اچکزئی
🔹 ایڈووکیٹ وارث محمود اچکزئی
🔹 ایڈووکیٹ اصغر خان مندوخیل

تمام معزز وکلاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بلوچستان ہیں۔

اہم مقدمات میں قانونی بصیرت، باہمی مشاورت، مؤثر نمائندگی اور مضبوط پیشہ ورانہ ٹیم ورک ہی کامیاب قانونی جدوجہد کی بنیاد ہے۔ ⚖️

قانون کی بالادستی اور انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

 #الحمداللہ، ایک اور نمایاں قانونی کامیابی۔⚖️✨🌟 آج مؤرخہ 06 اگست 2026 کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایڈیشنل سیشن جج کی ...
06/08/2026

#الحمداللہ، ایک اور نمایاں قانونی کامیابی۔⚖️✨

🌟 آج مؤرخہ 06 اگست 2026 کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایڈیشنل سیشن جج کی معزز عدالت سے Control of Narcotic Substances Act, 1997 کے تحت 2910 گرام چرس برآمدگی کے مقدمہ میں میرے مؤکل کو باعزت بریت (Acquittal) حاصل ہوئی۔ ✅
🏆 یہ آج کی دوسری کامیابی ہے، جو اللہ تعالیٰ کے فضل، مؤکل کے اعتماد، مؤثر قانونی حکمتِ عملی اور مضبوط قانونی دلائل کے نتیجے میں ملزم کی بریت کی صورت میں حاصل ہوئی۔
⚖️ منشیات کے مقدمات میں صرف برآمدگی کا دعویٰ کافی نہیں ہوتا، بلکہ استغاثہ پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنا مقدمہ قانون اور قابلِ اعتماد شواہد کی بنیاد پر ہر معقول شک سے بالاتر (Beyond Reasonable Doubt) ثابت کرے۔ جب استغاثہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو قانون ملزم کو بریت کا حق دیتا ہے، اور اسی اصول کے تحت معزز عدالت نے میرے مؤکل کو بری کر دیا۔ ✅
📚 میری پیشہ ورانہ ذمہ داری یہی ہے کہ ہر مقدمہ میں قانون، شواہد اور حقائق کی روشنی میں اپنے مؤکل کے آئینی و قانونی حقوق کا بھرپور دفاع کروں۔
🤝 میں اپنے معزز مؤکل کے اعتماد، اپنے قابلِ احترام اساتذہ کرام کی رہنمائی اور اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں پر دل کی گہرائی سے شکر گزار ہوں۔
🌹 ہر کامیابی میرے لیے مزید ذمہ داری، محنت اور انصاف کی خدمت کے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ حق، انصاف اور قانون کی سربلندی کے لیے اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
⚖️ Sami Ullah Khan Noorzai
Advocate High Court, Balochistan
Committed to Justice | Dedicated to Legal Excellence ⚖️

❤️  #الحمداللہ🤲 ❤️مسلسل محنت، مضبوط قانونی تیاری اور مؤثر دلائل ہی وکالت میں کامیابی کی حقیقی بنیاد ہیں۔اللہ تعالیٰ کے ف...
06/08/2026

❤️ #الحمداللہ🤲 ❤️

مسلسل محنت، مضبوط قانونی تیاری اور مؤثر دلائل ہی وکالت میں کامیابی کی حقیقی بنیاد ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک ہی مالی لین دین سے متعلق مقدمات میں مسلسل قانونی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

آج مورخہ 6 اگست 2026 کو اسی معاملے میں Order ###VII CPC کے تحت دائر کردہ ریکوری سوٹ میں معزز عدالت سے 60,700,000 روپے (6 کروڑ 7 لاکھ روپے) کی ڈگری حاصل کی گئی، جو مؤکل کے حق میں ایک اہم قانونی کامیابی ہے۔

یہ مقدمہ قانونی اور عملی اعتبار سے نہایت اہم نوعیت کا تھا، جس میں چیکس، بینک ریٹرن میموز، دستاویزی شواہد اور دیگر متعلقہ ریکارڈ کو قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ مؤثر قانونی حکمتِ عملی اور مضبوط دلائل کی بنیاد پر دعویٰ ثابت کیا گیا، جس پر معزز عدالت نے مؤکل کے حق میں فیصلہ صادر فرمایا۔

اسی مالی لین دین کے حوالے سے Section 489-F PPC کے تحت درج فوجداری مقدمہ میں بھی پہلے معزز ٹرائل کورٹ سے ملزم کو 3 سال سزا اور 50000 ہزار جرمانہ دلوائی گئی، جبکہ بعد ازاں معزز سیشن کورٹ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا اور ملزم کو دوبارہ جیل بیجھا گیا ۔ اس طرح ایک ہی معاملے میں مؤکل کو دیوانی اور فوجداری دونوں فورمز پر قانونی کامیابی حاصل ہوئی۔

الحمداللہ! مؤکل کے حقوق کا مؤثر تحفظ اور انصاف کی فراہمی ہی ہماری وکالت کا اصل مقصد ہے، اور یہ کامیابی اسی عزم کی ایک اور مثال ہے۔

سمیع اللہ خان نورزئی ♥️
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بلوچستان🤲

📞 0348-8527601

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج مورخہ 5 اگست 2026 کو میرے قابلِ احترام استادِ محترم، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ...
05/08/2026

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج مورخہ 5 اگست 2026 کو میرے قابلِ احترام استادِ محترم، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان جناب محمد اکبر شاہ صاحب کو چیئرمین سروس ٹربیونل بلوچستان مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ اعزاز آپ کی دیانت، قابلیت، وسیع قانونی تجربے اور انتھک محنت کا عملی اعتراف ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں انصاف، غیرجانبداری اور آئین و قانون کے تقاضوں کے مطابق بہترین انداز میں انجام دیں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت، کامیابی، صحت اور استقامت عطا فرمائے، اور آپ کے ذریعے انصاف کی بالادستی مزید مضبوط ہو۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، سر.

Adv. Sami Ullah Khan Noorzai
Advocate High Court Balochistan

 #الحمداللہایک اور اہم کامیابی۔مجھے جواب دہندہ (شوہر) کی جانب سے پیش ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ فریق مخالف (وائف) نے فیملی ...
04/08/2026

#الحمداللہ

ایک اور اہم کامیابی۔

مجھے جواب دہندہ (شوہر) کی جانب سے پیش ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ فریق مخالف (وائف) نے فیملی کورٹ میں Rs. 13,40,000 مالیت کے جہیز کے سامان کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

الحمدللہ، مؤثر قانونی دلائل اور شواہد کی بنیاد پر دعویٰ اپنی اصل مالیت میں ثابت نہ ہو سکا، اور معزز فیملی کورٹ نے Rs. 13,40,000 کے بجائے صرف Rs. 2,50,000 کی حد تک دعویٰ منظور کیا۔

بعد ازاں فریق مخالف نے فیملی کورٹس ایکٹ، 1964 کے سیکشن 14 کے تحت معزز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج-IX، کوئٹہ کے روبرو اپیل دائر کی، مگر الحمدللہ معزز عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

یہ کامیابی مؤکل کے مؤقف کے مؤثر دفاع، قانون کے درست اطلاق اور عدالت کے سامنے مضبوط دلائل پیش کرنے کا نتیجہ ہے۔

اگر آپ کو فیملی معاملات جیسے:

- طلاق
- حقِ مہر
- نان و نفقہ (Maintenance)
- بچوں کی کسٹڈی (Custody)
- گارڈینشپ (Guardianship)
- جہیز یا دیگر خاندانی تنازعات

کے حوالے سے قانونی رہنمائی یا وکالت درکار ہو تو بلا جھجھک کسی بھی وقت رابطہ کریں یا مجھے میسج کریں۔

سمیع اللہ خان نورزئی صاحب
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بلوچستان
Sami Ullah Khan Law Associates

Address

Jinha Town Street Quetta
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐒𝐚𝐦𝐢 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐋𝐚𝐰 𝐀𝐬𝐬𝐨𝐜𝐢𝐚𝐭𝐞𝐬 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to 𝐒𝐚𝐦𝐢 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐋𝐚𝐰 𝐀𝐬𝐬𝐨𝐜𝐢𝐚𝐭𝐞𝐬:

Shortcuts

Share