Khan and Co

Khan and Co We Deal all kinds of Tax Matter
Income Tax,Sales Tax , Firm/Companies Registration,Trade Mark,Import/Export License , Chamber of Commerce, Corporate Cases

06/08/2026

اس سال اپنے ٹیکس کنسلٹنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ایف بی آر (FBR) کا ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن نظام پاکستان کے ان پیچیدہ ترین نظاموں میں سے ایک ہے جس کے متعلق 99 فیصد سے زیادہ لوگوں کو یہ آگاہی ہی نہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے، اس کا اصل مقصد کیا ہے، ریٹرن فائل کیسے کی جاتی ہے، اس میں کن چیزوں کا عمل دخل ہے اور بالآخر اس کے نتائج کیا نکلتے ہیں۔
جب 2017 یا 2018 کے دوران اس ڈیجیٹل نظام کا آغاز ہوا اور ساتھ ہی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فائلر اور نان فائلر کے ٹیکسوں میں واضح فرق متعارف کرایا گیا، نیز بینکوں سے کیش نکلوانے (Cash Withdrawal) پر نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھایا گیا، تو لوگ مجبوراً اس نظام کا حصہ بننے لگے۔ پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک افراد، رجسٹرڈ بزنس کرنے والے اور سرکاری ملازمین یکایک فائلر بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔
شروعات میں فائلر بننے اور ریٹرن فائل کرنے کا درست طریقہ کار خود عوام کو تو کیا، شاید اس نظام کو بنانے والے چند افراد کے علاوہ خود ایف بی آر کے عملے کو بھی صحیح سے واضح نہیں تھا۔ اگرچہ مینول اور طریقہ کار کی ویڈیوز میسر تھیں، لیکن انہیں سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں تھی۔ چونکہ پراپرٹی کے بیشتر معاملات وکلاء برادری کے ذریعے طے پاتے ہیں، اس لیے اس کام کی ڈور بھی بڑی حد تک وکلاء، عرضی نویسوں اور اشٹام فروشوں نے سنبھال لی۔
ایک وکیل نے کام دیکھا، دوسرے نے سیکھا اور یوں "عطائی ٹیکس کنسلٹنٹس" کی ایک نئی مارکیٹ قائم ہو گئی۔ جن لوگوں کو پراپرٹی کی خرید و فروخت میں لاکھوں کا فائدہ نظر آتا تھا، انہوں نے ان عطائیوں کو پانچ منٹ کے کام کے ہزاروں روپے دینا شروع کر دیے۔ نتیجتاً، ایسے لوگوں کی زیرو (Zero) ریٹرن فائل کی جانے لگی؛ نہ کوئی آمدن دکھائی گئی، نہ اثاثے شو کیے گئے، بس ایک ہزار کا چالان بھرا اور بندہ فائلر بن گیا۔ کلائنٹ کا کام نکل جاتا اور وہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھتا کہ اس کے شناختی کارڈ پر ایف بی آر کے ریکارڈ میں کیا غلط بیانی کی جا چکی ہے۔
یہ سچ ہے کہ تمام وکلاء یا ٹیکس کنسلٹنٹس ایک جیسے نہیں تھے؛ کچھ پیشہ ور افراد نے اس کام پر محنت کی، باریکیوں کو سمجھا اور مستقبل کے نتائج کو مدنظر رکھا۔ لیکن جب مارکیٹ میں ہزار دو ہزار روپے میں کام کرنے والے بیٹھے ہوں، تو عوام بھی پانچ دس ہزار روپے دینے کو تیار نہیں ہوتی تھی۔
اب جبکہ 2026 آ چکا ہے، تو نظام زیادہ خودکار اور سخت ہو چکا ہے۔ اب وہی عطائی کنسلٹنٹ بھی پریشان ہیں اور وہ عام عوام بھی، جس کے گلے میں پچھلے سالوں کی "باریک واردات" پڑ چکی ہے۔ اب ایف بی آر کا ڈجیٹل سسٹم ڈیٹا کو آپس میں مربوط کر رہا ہے اور حساب پورا کا پورا ہو رہا ہے۔ اس سال بھی لینے کے دینے پڑ رہے ہیں اور پچھلے سالوں کا غبن بھی سامنے آ رہا ہے۔
اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میری ٹیکس کنسلٹنٹ حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے: خدا را! اب کسی کے ساتھ ظلم نہ کرنا، اب سیکھ لینا۔ کام کرنے سے آپ کو کوئی نہیں روکتا، لیکن پہلے تحقیق کریں، قانون کو سمجھیں اور صرف چند روپوں کے لالچ میں کسی کی زندگی بھر کی جمع پونجی اور ریکارڈ خراب نہ کریں۔
اسی طرح عوام سے بھی گزارش ہے کہ اس سال اپنے ٹیکس کنسلٹنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ جو بھی معلومات، بینک سٹیٹمنٹ یا اثاثے وہ پوچھیں، بالکل سچ سچ بتائیں۔ شارٹ کٹ ڈھونڈنے کے بجائے اپنے کنسلٹنٹ کو اس کی محنت کے مناسب پیسے دیں تاکہ وہ تسلی بخش کام کر سکے اور آپ آئندہ کسی بھی قانونی نوٹس یا پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

24/07/2026

محترم کلائنٹ،

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کا عمل پیر، 27 جولائی 2026 سے شروع ہو رہا ہے۔

آپ سے گزارش ہے کہ اپنے ٹیکس ریٹرن کی بروقت تیاری اور جمع کروانے کے لیے مطلوبہ دستاویزات جلد از جلد ہمیں فراہم کریں، تاکہ آپ کا ریٹرن مقررہ وقت پر بغیر کسی تاخیر کے جمع کروایا جا سکے۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے بلا جھجھک ہم سے رابطہ کریں۔

شکریہ
خاں اینڈ کو
0300-0417046
0313-4737281

22/06/2026

جولائی 2026 سے پہلے یہ 12 چیزیں تیار نہ کیں تو ٹیکس ریٹرن فائلنگ مشکل ہو سکتی ہے!

📌 ٹیکس ریٹرن 2026 کی تیاری ابھی سے شروع کریں!

30 جون قریب ہے، اور جولائی 2026 سے انکم ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی فائلنگ کا آغاز متوقع ہے۔
بروقت اور درست فائلنگ کے لیے ضروری ہے کہ تمام اہم مالی ریکارڈ اور دستاویزات پہلے سے مکمل اور منظم ہوں، تاکہ بعد میں کسی قسم کی مشکل، ویلتھ ری کنسیلی ایشن کے مسائل یا ایف بی آر نوٹسز سے بچا جا سکے۔

---

🧾 ضروری 12 تیاریاں

1۔ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات
تمام بینک اکاؤنٹس کے سالانہ اختتامی بیلنس ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے مطابق لازمی چیک کریں اور کسی بھی غیر واضح رقم کی وضاحت پہلے ہی کر لیں۔

2۔ جائیداد کی خرید و فروخت
ٹیکس سال 2025-26 کے دوران خریدی یا فروخت کی گئی تمام پراپرٹی (پلاٹ، گھر وغیرہ) کی مکمل تفصیلات تیار رکھیں، بشمول قیمت، پتہ اور رقبہ۔

3۔ سالانہ آمدن کا ریکارڈ
تنخواہ، کاروبار یا دیگر تمام ذرائع آمدن کا مکمل اور درست ریکارڈ مرتب کریں۔

4۔ سالانہ اخراجات
اہم اخراجات کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کر کے منظم کریں تاکہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ آسانی سے تیار ہو سکے۔

5۔ ودہولڈنگ ٹیکسز کا ریکارڈ
سال بھر کٹے یا ادا کیے گئے تمام ٹیکسز (بجلی، موبائل، بینک منافع، خرید و فروخت وغیرہ) کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھیں۔

6۔ اقساط پر خریدی گئی پراپرٹی
اگر کوئی جائیداد اقساط پر خریدی گئی ہے تو ادا شدہ اور باقی اقساط کی تفصیلات لازمی رکھیں۔

7۔ انشورنس پالیسی
لائف یا دیگر انشورنس پالیسیوں کی مکمل معلومات اور دستاویزات تیار رکھیں۔

8۔ لیز پر حاصل کردہ گاڑی
لیز پر حاصل کی گئی گاڑی کی اقساط، معاہدہ اور باقی تفصیلات اپڈیٹ رکھیں۔

9۔ سونے کی خرید و فروخت
گولڈ کی خرید و فروخت سے متعلق مکمل ریکارڈ اور رسیدیں محفوظ رکھیں۔

10۔ بینک قرضے
بینک یا مالیاتی اداروں سے حاصل کردہ قرضوں کی مکمل تفصیلات اور اسٹیٹمنٹس تیار رکھیں۔

11۔ تحائف (Gifts)
اگر کوئی جائیداد، گاڑی یا دیگر اثاثہ بطور تحفہ ملا ہے تو اس کے قانونی دستاویزات اور اسٹامپ پیپر محفوظ رکھیں۔

12۔ فارن ریمیٹنس
بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی رقوم کے لیے Foreign Remittance Certificates (FRCs) اور متعلقہ ثبوت پہلے سے تیار رکھیں۔

---

⚠️ اہم یاد دہانی

بروقت تیاری نہ صرف ٹیکس ریٹرن فائلنگ کو آسان بناتی ہے بلکہ ویلتھ ری کنسیلی ایشن میں مدد دیتی ہے اور مستقبل میں غیر ضروری نوٹسز اور قانونی پیچیدگیوں سے بچاتی ہے۔

آج کی تیاری، کل کی بڑی پریشانی سے نجات!

---

Khanandco Skp
Rana Fareed Khan Adv
Contact #0333-4737281
Office No 40, HBL Bank Road, District Courts Sheikhupura M Toheed Riaz Rana Muhammad Danial Anjum Khan Rana Danish Adv Hussnain Ishaq Ch saeed

22/06/2026

**🏛️ Punjab Sales Tax on Services Act 2012 — Important changes in Budget 2026-27

The Punjab Revenue Authority (PRA) has introduced several important changes in the budget for the tax year **2026-27** that will affect all service-providing businesses.

# # 🔴 Important changes related to Active Tax Payer List (ATL)

Business registered can be expelled from ATL in the following circumstances:

✅ Do not submit two consecutive returns
✅ Registration to be suspended
✅ Being blacklisted by PRA

**MORE: **

✔ A non-ATL registered person's license will not be issued or renewed.
✔ Government institutions and public sector will not be able to give contracts for taxable services to non-ATL individuals.
✔ Newly registered businesses will be given 6 months discount (Grace Period) after registration.

# # 🟠 New restrictions on input tax

# # # 📍 Section 16C

Up to 90% input tax was allowed to carry forward compared to the first output tax.

**This limit has now been reduced to 80%**

# # # 📍 NEW SECTION 16CC

Input tax on machinery, capital goods and fixed assets will no longer be adjusted together.

**Now it will be adjusted in 12 equal monthly installments.**

# # # 📍 new section 16B(1)(ff)

If purchased from a supplier that is not on the ATL list of PRA or FBR:

❌ The input tax of this purchase will not be claimed.

**So be sure to check the supplier's ATL status before paying**

# # 🔵 Risk-Based Monitoring (Risk-Based Enforcement)

PRA will now create a risk profile of taxpayers, suppliers and transactions.

High-risk input tax claims:

✔ can be deferred
✔ Can be partially rejected
✔ Can be sent for audit

The taxpayer will get the right to present his position before the action.

# # 🔴 Big increase in fines

# # # 📄 For not issuing tax invoice

**FIRST OFFENSE**

Before: Rs. 20,000
Now: **Rs. 500,000**

** Second or subsequent offense: **

Before: Rs. 50,000
Now: **Rs. 1,000,000*

# # # 💻 On bypassing e-invoicing system

Before: Rs. 25,000 to Rs. 100,000

Now: **Rs. 500,000*

# # # 🖥 On damaging e-invoicing or monitoring system

Before: Rs. 100,000

Now: **Rs. 500,000**

# # # ⚖️ tax fraud

The extent of criminal proceedings:

Earlier: Rs. 10 Million

اب: **Rs. 50 Million*
# # 🔵 New rates and eligible tax services

The tax rate on the following services has been increased from **5% to 8%**:

✔ Restaurants (Digital Payment)
✔ Catering Services
✔ Tour operators
✔ Property dealers
✔ Architects
✔ Rent A Car Services
✔ Health and fitness clubs
✔ Laundry
✔ Accountants and Tax Consultants
✔ Warehousing services
✔ Equipment rental
✔ Real Estate Management Service
# # 💻 IT services

✔ Tax on digital payment: **8%**

✔ Tax on other payments: **16%**

🎪 Event Management Services

✔ They have been included in a separate category.

✔ Tax rate: **8%**

✔ Input tax adjustment facility will not be available

ج Foreign Exchange Services

✔ New tax service introduced

✔ Tax rate: **3%**

✔ All exchange companies and forex dealers have to register PRA by **1 July 2026**

💡 Important conclusion

Now PRA is paying more attention:
✅ Digital documentation
✅ Risk based monitoring
Strict ex*****on ✅ based in ATL
✅ Increase in fines
✅ A more transparent tax system

🏛️ Khan & Co

Tax | Corporate | Legal | Accounting

Contact us if you would like to know how these changes will affect your business.

📞 **Call / WhatsApp:
0333-4737281
0313-4737281

25/04/2026

Need your NTN registered quickly and hassle-free? ✅
We make the process simple, fast, and reliable.

Get your NTN today and stay compliant with ease.

Your brand deserves protection 🛡️Secure your business name, logo, and identity with proper trademark registration.Don’t ...
24/04/2026

Your brand deserves protection 🛡️

Secure your business name, logo, and identity with proper trademark registration.

Don’t risk your brand — protect it legally.

📞 0333-4737281 | 0303-4737281 | +92 300 0417046
🌐 [www.aljannatlawcompany.com](http://www.aljannatlawcompany.com)

Turn your idea into a legal business 💼From registration to documentation, we guide you every step of the way.Start stron...
22/04/2026

Turn your idea into a legal business 💼

From registration to documentation, we guide you every step of the way.

Start strong. Stay compliant. Grow confidently.

📞 0333-4737281 | 0303-4737281 | +92 300 0417046
🌐 [www.aljannatlawcompany.com](http://www.aljannatlawcompany.com)

Still a non-filer? You’re paying more than you should. 💸Become a filer and unlock:✔ Lower taxes✔ Financial benefits✔ Bus...
20/04/2026

Still a non-filer? You’re paying more than you should. 💸

Become a filer and unlock:
✔ Lower taxes
✔ Financial benefits
✔ Business credibility

Make the smart move today.

📞 0333-4737281 | 0303-4737281 | +92 300 0417046
🌐 [www.aljannatlawcompany.com](http://www.aljannatlawcompany.com)

18/04/2026

Starting a business or managing taxes shouldn’t feel complicated. ⚖️

From registration to compliance — we handle everything so you can focus on growth.

✔ Business Registration
✔ Tax Filing
✔ NTN & Legal Services

Build smart. Stay compliant. Grow confidently.

📞 0333-4737281 | 0303-4737281 | +92 300 0417046
🌐 [www.aljannatlawcompany.com](http://www.aljannatlawcompany.com)

Address

Office No 40 HBL Bank Road Near District & Session Court Sheikhupura
Qila Sheikhupura
39350

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 12:30
15:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00

Telephone

+923334737281

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khan and Co posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Khan and Co:

Shortcuts

Share