ZNI Law Associates

ZNI Law Associates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ZNI Law Associates, FF-853 Deans Trade Center, Peshawar.

بار ووکیشنل ٹریننگ/کورس کی کامیاب تکمیل پر صدر پشاور بار قیصر زمان، چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کمیٹی افتخار حسین س...
18/04/2026

بار ووکیشنل ٹریننگ/کورس کی کامیاب تکمیل پر صدر پشاور بار قیصر زمان، چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کمیٹی افتخار حسین سمندر کو توصیفی سند سے نواز رہںے ہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری پشاور بار زاہد اللّہ زاہد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور سینئر کونسل جناب ارسلا خان صاحب بھی موجود ہںے
Peshawar Bar Association KP BarCouncil Peshawar Peshawar High Court - Unofficial Peshawar High Court Bar Association

14/08/2020
29/04/2020

Writ petition on tution fee issue

Chief Justice Mr.  Waqar Ahmad Seth& Mr. I. H. Samandar Managing Partner of ZNI Law Associates
12/02/2019

Chief Justice Mr. Waqar Ahmad Seth
& Mr. I. H. Samandar Managing Partner of
ZNI Law Associates

17/11/2018

1. باپ کو اپنی اولاد سے ملاقات کے لیے کم وقت دینا انصاف کے منافی ہے۔
2018 MLD 574

2. ماں چاہے دوسری شادی ہی کیوں نہ کر لے اسے نابالغ بچے کی حضانت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
2018 MLD 862

3. کسی شخص کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنانا سنگین جرم ہے۔ ضمانت کی درخواست خارج۔
2018 YLR 329

4. باپ کو بچے کی حضانت کا زیادہ حق حاصل ہے۔
2018 SCMR 590
2018 YLR 649

5. Res Judicata کا کسی دعویٰ میں interlocutory application پر اطلاق نہیں ہوتا۔
PLD 2018 SC 322

6. میڈیکل رپورٹ کسی ملزم کو وقوعہ سے نہیں جوڑتی بلکہ میڈیکل رپورٹ سے صرف زخم کی نوعیت اور استعمال کیے گئے اسلحے کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔
2018 PCRLJ 147 Note 120

7. سپریم کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ گارڈین درخواست کے زیر سماعت ہونے کے باوجود بھی ہائیکورٹ میں 491 ضابطہ فوجداری کے تحت نابالغ کی کسٹڈی کسی حقدار شخص کو دی جا سکتی ہے۔
2018 SCMR 427

8. اگر دعویٰ کی ترمیم میں ڈرافٹنگ میں مشکل ہو تو دعویٰ واپس لے کر دوبارہ دائر کیا جا سکتا ہے۔
2018 CLC 82

9. اگر دو ملزمان کو ایک ہی الزام کے تحت سزا ہوئی ہے اور ایک ملزم اپیل میں بری ہو جاتا ہے تو دوسرا بھی بریت کا حقدار ہے چاہے اس نے اپیل دائر نہ بھی کی ہو۔
2018 SCMR 344

10. جسٹس آف پیس کے پاس اختیار ہے کہ جب اس کے پاس اندراج مقدمہ کی پٹیشن دائر کی جائے اور بادی النظر میں قابل دست اندازی پولیس جرم بنتا ہو تو بغیر پولیس کمنٹس منگوائے ہی اندراج مقدمہ کا حکم دے سکتا ہے۔
PLD 2018 Bal 17

11. قانون سے واقف ہونا جج کی زمہ داری ہے وکیل کی زمہ داری نہیں کہ جج کو ہر قانون کی بات بتائے۔
PLD 2018 SC 28

12. فیملی عدالت متعلقہ ایس ایچ او کو کسی بھی فریق کے درست پتہ کے تعین کے لیے حکم دے سکتی ہے۔
2018 CLC Note 51

13. ماں کی وفات کے بعد بچوں کی کسٹڈی کا حق نانی کی بجائے باپ کا حق ہے۔
2018 SCMR 590

14. سیکیورٹی کی رقم کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کرایہ دار مالک مکان کو وقت پہ کرایہ ہی نہ دے۔
2018 CLC 261

15. رہائشی علاقے میں سکول کی تعمیر کے خلاف دعویٰ حکم امتناعی دوامی ڈگری کیا گیا۔
2018 SCMR 76

16. شوہر سابقہ تیس سال کا خرچہ نان نفقہ دینے کا پابند قرار۔
2018 YLR 128

17. انسداد دہشتگردی کے قانون کا ذاتی دشمنی پہ کیے جانے والے قتل پر اطلاق نہ ہوتا ہے۔
PLD 2018 SC 178

18. فوجداری اور دیوانی کاروائی بیک وقت چل سکتی ہے۔
2018 SCMR 839
2018 MLD 1773

19. کسی بھی قسم کے اسلحہ کی برآمدگی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جب تک کہ اس کی پازیٹیو فرانزک رپورٹ نہ ہو۔
2018 SCMR 772

20. محکمہ سی آئی اے کا اختیار نہیں کہ وہ کسی جرم کی تفتیش کرے بلکہ اس کا کام ڈسٹرکٹ پولیس کی مدد کرنا اور جرائم کے ارتکاب کو روکنا ہے۔
2018 P.Cr.Lj 590

21. زبانی نکاح کی وہی حیثیت ہوتی ہے جو کہ تحریری نکاح کی ہوتی ہے۔
PLJ 2018 Cr.C 130

22. اگر نابالغ کی کسٹڈی کا مقدمہ چل رہا ہو تو عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے کہ نابالغ کا نام ای سی ایل میں ڈلوا دے۔
PLD 2018 Balochistan 30

Address

FF-853 Deans Trade Center
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZNI Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share