District Judiciary KPK

District Judiciary KPK The Sessions Court Peshawar was established in 1900, at its old building situated at Jail Road, adja Mr. S. W.

District & Sessions Courts exist in every district of each province, and have civil and criminal jurisdiction. In each District Headquarters, there are numerous Additional District & Session Judges who usually preside the courts. District & Sessions Judge has executive and judicial power all over the district under his jurisdiction. The Sessions court is also a trial court for heinous offenses suc

h as Murder, R**e, Haraba offenses (armed robbery where specific amount of gold & cash is involved), and is also appellate court for summary conviction offenses and civil suits of lesser value. Each Town and city now has a court of Additional District & Sessions judge, which possess the equal authority over, under its jurisdiction. When hearing criminal cases, it is called the Sessions Court, and when it hears civil cases, the District Court. Executive matters are brought before the relevant District & Sessions Judge from all over the district who takes necessary action upon them, in accordance with law. The Sessions Court Peshawar was established in 1900, at its old building situated at Jail Road, adjacent to M.P.A Hostel and opposite to Central Jail, Peshawar. At the beginning, there was only one District & Sessions Judge who resided the court but with the passage of time, as the work-load increased, several Additional District & Sessions Judges were also deputed for the purpose. An Additional District & Sessions Judge has same judicial powers as full District & sessions Judge excepts the Administration Powers which are only exercised by the District & Sessions Judge. Major Englis was the first District & Sessions Judge at Peshawar, who remained at the said post w.e.f 12th December, 1900 to 10th May, 1903. Gray was the second District & Sessions Judge of district Peshawar from 20th May 1903 to 03th April, 1905 and so on... Learned Shaiber Khan is the present District & Sessions Judge who took charge of his post on 22nd February, 2012.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پشاور میں Surites Management Systemکا افتتاحپشاور (پریس ریلیز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کور ٹ پشاور کے ترج...
30/03/2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پشاور میں Surites Management Systemکا افتتاح
پشاور (پریس ریلیز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کور ٹ پشاور کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نےSureties Management Systemکا افتتاح کیا ۔تفصیلات کے مطابق عدالتی نظام کو ٹائوٹس کا ضمانت ناموں میں پیش ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات درپیش تھیں۔ایک ہی شخص بطور ضامن بیک وقت مختلف عدالتوں میں ایک سے زائد افرادکی ضمانت کے مچلکے پیش کر تے تھے، جبکہ عدالت کو ضرورت پڑنے پر ضمانت پر رہا شخص پیش نہیں ہوتے تھے ، جس سے 512 اور 514کے مقدمات میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا تھا۔ مذکورہ نظام کے نفاذ کے ساتھ ٹائوٹ ازم پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔مذکورہ نظام میں جب کوئی شخص بطور ضامن کسی کی ضمانت کے لئے پیش ہوگا تو اس شخص کا شناختی کارڈCFMIS (Case Flow Management Information System)میں بار کوڈ ریڈر کی مدد سے سکین کیا جا کر ڈیٹا Surety Management System کے ڈیٹا بیس میں آجائے گا،جب یہی شخص دوبارہ بطور ضامن کسی کی ضمانت کے لئے پیش ہو گا تو کمپیوٹر سسٹم اسے فوری ٹریس کر کے بتا دے گا کہ مذکورہشخص شناختی کارڈ پر اس سے قبل کتنے ضمانت ناموں کے مچلکے پہلے سے درج ہیں اور بطور ضامن خود کو پیش کر چکا ہے۔

30/09/2022

پشاور (پریس ریلیز)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاورجناب قیصر رشید صاحب اور جسٹس جناب روح الآمین صاحب کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور جناب اشفاق تاج صاحب نے آئی جی جیل خانہ جات جناب سادات حسن ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور جناب عمران خان، جوڈیشل مجسٹریٹ حسن محبوب ،ڈائریکٹرآئی ٹی پشاور ہائی کورٹ جناب لال شاد صاحب اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن شہزادہ کوکب فاروق کے ہمراہ سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔ اس دورہ کا خاص مقصد زیر سماعت مقدمات کے قیدیو ں کے لئے جیل کے اندر ہی ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ویڈیو لنک کی سہولت کے حاصل ہو جانے کے بعد قیدیوں کو پیشی کے لئے لانے لے جانے ،ہتھ کڑیوں کا بندوبست کرنا اور نفری کی کمی اور قیدیوں کی حفاظت کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔اندازے کے مطابق اس وقت سنٹرل جیل پشاوسے روزانہ کی بنیاد پر اوسطاََ 280قیدیوں کوسیشن کورٹ پشاور پیشی کے لئے پیش کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے اضلاع کی عدالتوں اور سپیشل کورٹس کے لئے پیشی کے لئے جانے والے قیدیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ سیشن جج پشاور جناب اشفاق تاج صاحب نے بتایا کہ سیشن کورٹ پشاور میں اسوقت تمام 20عدد ایڈیشنل سیشن ججز صاحبان، 10عدد جوڈیشل مجسٹریٹ صاحبان ،6عدد فیملی کورٹس بشمول سیشن جج صاحب اور سینئیر سول جج صاحب کی عدالتوںمیں ویڈیو لنک کی سہولت میسر ہے، جس کے ذریعے دور دراز کے اضلاع کے مقدمات میں شہادت وغیرہ ریکارڈ کی جاتی ہے۔اسی سہولت کا دائرہ کار سنٹرل جیل پشاور تک بڑھا کر اس سے مزید مستفید ہوا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں ڈائیریکٹر آئی جناب لال شاد صاحب نے فرمایا کہ پشاور ہائی کورٹ کے ویڈیو لنک سرور سے سیشن کورٹ پشاور براہ راست منسلک ہے، اسی فائبر آپٹک کو مزید سنٹرل جیل پشاور تک بڑھا کر سنٹرل جیل پشاور کو پشاور سمیت پورے صوبے کے ساتھ قیدیوں کی آن لائن پیشی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات نے مذکورہ مقصد کے حصول کے لئے فوری طور سے کمپیوٹر سسٹم مہیا کرنے و نیٹ ورکنگ کروانے کی یقین دہانی کروائی مزیدسپرنٹنڈنٹ جیل نے دورہ میں شامل تمام افراد کو قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے لئے سہولت مہیا کرنے کی جگہ کا دورہ کروایا۔ مزید برآں تجرباتی طور پر پیر کے روز سے سیشن جج پشاور کی عدالت کو سنٹرل جیل پشاور سے قیدیوں کے آن لائن پیشی کے لئے فعال کیا جائے گا۔دورہ کے دوران منشیات کے عادی قیدیوں کے لئے بحالی مرکز کے قیام کے لئے جگہ بھی متعین کی گئی جس کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور نے سہولیات مہیا کروانے کی یقین دہانی کروائی۔مزید برآں سیشن جج پشاور جناب اشفاق تاج صاحب نے دورہ کے دوران جیل میںمعمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 8 قیدیوں کی رہائی کے احکامات بھی جاری کیئے اور گذشتہ دنوں جیل میں خاتون قیدی سے پیش آنے حراسگی کے معاملہ پر جیل احکام سے پراگریس رپورٹ بھی طلب کی۔

…(پشاور پریس ریلیز)…ترجمان ضلعی عدلیہ پشاور نے سوشل میڈیا پر گردش میں حالیہ خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں مبینہ طور ...
17/05/2022

…(پشاور پریس ریلیز)…

ترجمان ضلعی عدلیہ پشاور نے سوشل میڈیا پر گردش میں حالیہ خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں مبینہ طور پر یہ بتلایا گیا ہے کہ عدالت کے روبرو پولیس گواہ استغاثہ پر ایک وکیل نے تشدد کیا۔ بمطابق ترجمان یہ خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے، اصل واقعات کچھ یوں تھے کہ پولیس گواہ استغاثہ مقدمہ منشیات میں مستغیث تھاجو عدالتی احکامات اور مروجہ قانون کو بالا طاق لاتے ہوئے لازمی حلف بر قانون لینے سے انکاری تھا جسے مروجہ حلف نہ لینے کے نتائج سے آگاہ کیا گیا تھا۔ مگر پھر بھی وہ انکاری رہا۔ عدالت بخوبی طور پر اپنے فرائض سے آگاہ ہے اور تمام عدالتیں قانون کے عین مطابق اپنے فرائض کی بجا آوری میں مصروف ہیں۔

05/03/2022

Senior Clerks (BPS-14) Promotion Order

17/09/2021

ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج پشاور جناب اشفاق تاج صاحب کی والدہ وفات پا گئی ہیں۔ مرحومہ کا جنازہ ۔ڈیرہ اسماعیل خان ، موسی زئی شریف ، ڈاربن روڈ میں آج مورخہ 17 ستمبر رات9 بجے ادا کیا جائیگا ۔ مرحومہ ہمایوں تاج اور اشتیاق تاج کی والدہ تھیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد یونس نے کمپیوٹرائزڈ انسٹیٹیوشن برانچ کا افتتاح کیاپشاور (  پریس ریلیز   ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیش...
29/06/2020

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد یونس نے کمپیوٹرائزڈ انسٹیٹیوشن برانچ کا افتتاح کیا
پشاور ( پریس ریلیز ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پشاور میں پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات پر کیس فلو منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے پائلٹ فیز پر تمام عدالتوں میں چند ماہ سے کام ہو رہا تھا۔ لاک ڈائون کے بعد کمپیوٹرائیزیشن کی جانب ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے طرز پر کمپیوٹرائزڈ سول و شیشن انسٹیٹیوشن برانچز کا افتتاح کیا گیا، جس میں کسی بھی کیس کا داخل دفتر ہونے سے پہلے کمپیوٹرائزڈ اندراج ضروری ہوگا، جس کے بعد کیس کمپیوٹر میں سکین ہونے کے بعد مطلعقہ عدالت کو مارک کیا جائے گا۔ کیس کی تمام پروسیڈنگ کمپیوٹر میں درج ہونگی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر بلند ، جنرل سیکریٹری صفی اللہ اور پشاور ہائی کو رٹ کے ڈائیریکٹر آئی ٹی لال شاد بھی ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج محمد یونس کے ساتھ موجود تھے، جنہوں نے اس نئے نظام کی کامیابی کے لئے دعا بھی فرمائی۔وکلاء نے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائ۔
اس نظام کے مکمل فعال ہونے سے وکلاء اپنی آرڈر شیٹیں ای میل پر ملاحظہ کر سکیں گے ، جبکہ ساءلین اپنے کیس کی آیندہ سماعت کی تاریخ میسج کے ذریعے دیکھ سکیں گیں۔ جبکہ کاز لسٹ بھی مکمل آن لائنگی میسر ہو گی۔ کسی بھی کیس کی ٹریکنگ باآسانی ممکن ہو گی۔

Please avoid rumours....
05/04/2020

Please avoid rumours....

23/12/2019

http://sessionscourtpeshawar.gov.pk/Final%20Consolidated%20MOD.pdf

31/10/2019

http://sessionscourtpeshawar.gov.pk/exam.pdf

13/09/2019

سینئر سول جج پشاورکی نائب قاصد،چوکیداراور سویپر وغیرہ کی آسامیوں کی سکروٹنی 14.09.2019کی بجائے 19.10.2019کوہوگی

Address

Khyber Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:00
Tuesday 08:30 - 15:00
Wednesday 08:30 - 15:00
Thursday 08:30 - 15:00
Friday 08:30 - 15:00
Saturday 08:30 - 15:00
Sunday 08:30 - 15:00

Telephone

91-9210099

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Judiciary KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to District Judiciary KPK:

Share