19/12/2024
شانگلہ: ناقص سڑکوں کا ایک اور خراج، کوٹکی بنڑ حادثے میں قیمتی جان ضائع
شانگلہ کی تحصیل مارتونگ نصرت خیل یونین کونسل میں سواڑی سے ریجبنڑ سم پٹے جانے والی گاڑی کوٹکی بنڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں اشاڑی بوڑئی کے رہائشی گل اکا باچا جان کی بازی ہار گئے اور کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ مرحوم حمید شاہ اور اسلام شاہ کے والد تھے ۔
یہ حادثہ شانگلہ میں خستہ حال اور خطرناک سڑکوں کا ایک اور ثبوت ہے، جہاں روزانہ عوام اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ سڑک کی حالت اس قدر خراب ہے کہ یہاں موٹر سائیکل چلانا بھی دشوار ہے، جبکہ گاڑیوں کے لیے یہ راستہ موت کے کنویں سے کم نہیں۔
علاقے کے لوگ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی عبدالمنعم، ڈاکٹر عباد، انجنیر امیر مقام اور دیگر سیاسی شخصیات کو ان حادثات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، جو برسوں سے اقتدار کے مزے تو لوٹتے رہے لیکن عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔
اہل علاقہ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ شنگڑے کنڈاو سے آشاڑی بوڑئی اور بیرا بانڈو ،کوٹکے، موسی خیل سرسڑک کی فوری مرمت کی جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جاسکے اور قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو۔
اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود بنیادی مسائل کیوں؟
یہ سوال آج بھی شانگلہ کے عوام کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے۔ اگر حکومتی نمائندے اور اربابِ اختیار سنجیدگی سے اقدامات کریں تو شاید یہ المناک حادثات قصہ پارینہ بن جائیں۔
اعجاز الرحمٰن۔