Frontier Printers & Publishers Association KPK

Frontier Printers & Publishers Association KPK All kind of printing press services

17/06/2024
آئی جی پنجاب عثمان انور نے وزیراعلی پنجاب کو آئی جی پی کین دی ؟؟تصویر میں مریم اورنگزیب بھی ڈاریکٹ حوالدار کی وردی میں ن...
25/04/2024

آئی جی پنجاب عثمان انور نے وزیراعلی پنجاب کو آئی جی پی کین دی ؟؟
تصویر میں مریم اورنگزیب بھی ڈاریکٹ حوالدار کی وردی میں نظر آرہی ہیں 🥰🥰

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے نارتھ زون )  تاریخ24 -04-22 نیوز ٹکرز  :- :- سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والی فٹیج ...
24/04/2024

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس
(موٹروے نارتھ زون )
تاریخ24 -04-22

نیوز ٹکرز :-

:- سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والی فٹیج

:- واقعہ یکم جنوری 2024 کو اسلام اباد ٹول پلازہ پر پیش ایا۔

:- قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانے نصیر اباد ضلع راولپنڈی میں سیکشن 279، 186، 337G اور 427 کے تحت ایف ائی ار درج کروا دی گئی تھی ۔

:- قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

ترجمان موٹروے پولیس ۔

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور**پریس ریلیز مورخہ 23 اپریل 2024**(ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان کی اہم کارروائی، موٹرسائیکل...
24/04/2024

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 23 اپریل 2024*

*(ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان کی اہم کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث گروہ بے نقاب، دو عدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد)*

پشاور( ) *ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق* کی ہدایات پر *اے ایس پی ٹاؤن نازش شہزادی* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان نے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو بے نقاب کر دیا، گرفتار ملزمان میں ہمسایہ ملک افغانستان سمیت تہکال کے مختلف علاقوں کے رہائشی شامل ہیں، جن کا تعلق منظم موٹر سائیکل چور گروہ سے ہے، ملزمان گھروں کے باہر کھڑی اور دیگر جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہیں، جن کو ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر بے نقاب کر دیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کی قبضہ سے مسروقہ دو عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق مدعی کرامت ولد حاجی جان نے تھانہ تہکال پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ کی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی

*ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق* نے شہری کی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے *اے ایس پی ٹاؤن نازش شہزادی* کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیگر واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا

ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان نے دیگر تفتیشی افسران کے ہمراہ نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے، جبکہ مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئیں، جس کے دوران مختلف مقامات سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سراغ لگا گرفتار کرلیا، جن کی شناخت سردار علی ولد محمد حسین، گل نواز ولد نواز عرف شینو، حاجی گردے عرف ہارون ولد مبارک شاہ اور اکا خان ولد خوب گل سے ہوئی،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کی قبضہ سے مسروقہ دو عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے گئے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے،

تھانہ ناصر باغ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن محمد جواد ا...
22/04/2024

تھانہ ناصر باغ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری ہے،
تفصیلات کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن محمد جواد اسحاق کی خفیہ اطلاعات پر ڈی ایس پی ریگی سرکل امتیاز عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ عمران الدین نے دیگر پولیس نفری مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ذاکر ، غلام حسین، سردار، محمد اور خالد شامل ہیں ،جن کے قبضے سے تین عدد رائفل ، دو عدد پستول، متعدد کارتوس،دو بوتل شراب اور ہزاروں مالیت کے ہیروئن بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

تھانہ ارمڑ پولیس کی بروقت کاروائی، رقم لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرنے میں ملو ث ملزمان 24گھنٹے کے اندر ا اندر گرفتار ،...
29/01/2024

تھانہ ارمڑ پولیس کی بروقت کاروائی، رقم لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرنے میں ملو ث ملزمان 24گھنٹے کے اندر ا اندر گرفتار ،آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد

پشاور :- ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل شفیع اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ارمڑ خالد آفریدی نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے ارمڑ پایاں میں رقم لین دین کے تنازعہ پر مقتول ذوالجلال ولد ذرشاد کے قتل میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا، ملوث ملزمان واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے کی کو شش کر رہے تھے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ کو رقم لین دین کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے آلہ قتل پستول اور واردات میں استعمال ہو نے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق مدعی شاہ سیار ولد زرشاد نے تھانہ ارمڑ پولیس کو اپنے بھائی کے قتل کی رپورٹ کی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی صدر شفیع اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ارمڑ خالد خان آفریدی اور دیگر پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر خصوصی ٹاسک حوالے کیا ، جنہوں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائیوں کے دوران ملوث ملزمان عبد السعید ولد میر زمان ،آمین ولد حبیب اللہ اور یاسین ولد آمین ساکنان ارمڑ پایاں کو 24 گھنٹوں کے اند ر اندر گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل پستول اور واردات میں استعمال ہو نے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے ،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ کو رقم لین دین کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے مقتول ذالجلال کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے

02/12/2023

دوست احباب کو مطلع کیا جاتا ھے کہ میری چچی زوجہ ذوالفقار احمد ( مرحوم) بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ہیں، مرحومہ کا نمازہ جنازہ بروز اتوار دن 11 بجے اعجاز آباد نزد ملک قیوم حجرہ سے اٹھایا جائے۔
سوگواران: محمد فہیم ،حاجی وقار احمد ،ابرار احمد ،اسرار احمد ، سیراج احمد ، عرفان احمد۔

02/12/2023

دوست احباب کو مطلع کیا جاتا ھے کہ میری چچی زوجہ ذوالفقار احمد ( مرحوم) بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ہیں، مرحومہ کا نمازہ جنازہ بروز اتوار دن 11 بجے اعجاز آباد نزد ملک قیوم حجرہ سے اٹھایا جائے۔
سوگواران: محمد فہیم ،حاجی وقار احمد ،ابرار احمد ،اسرار احمد ، سیراج حمد ،عرفان احمد۔

16/11/2023

پشاور، 9پولیس افسران تبدیل ، پہلی بار 2خواتین اے ایس پیز تعینات

پشاور پولیس حکام نے 9پولیس افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں، پشاور کی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین افسران کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ 2پولیس افسران کو پولیس لائنز کلوز کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جن افسران کے تبادلے وتعیناتی کیے گئے ہیں ان میں مس نایاب رمضان کو ایس ڈی پی اوحیات آباد، مس نازش کو ایس ڈی پی او ٹاﺅن، سجاد حسین کو ایس ڈی پی او پشتخرہ، علی عبداللہ کو ایس ڈی پی او سٹی 2، ایم حسیب کو ایس ڈی پی او گلبہار، علیم کو ایس ڈی پی او فقیرآباد اور طلال احمد کو فقیرآباد سے ایس ڈی پی او چمکنی تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح دو افسران آصف شریف اور ڈی ایس پی زاہد عالم کو پشاور پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

رپورٹ : محمد فہیمتھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود دیرکالونی، ہوٹل سرائے اور رہائشی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ڈی...
23/10/2023

رپورٹ : محمد فہیم
تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود دیرکالونی، ہوٹل سرائے اور رہائشی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ڈی ایس پی سبرب مختیار علی، ایس ایچ او تھانہ آغا میرجانی شاہ، پاک آرمی، پولیس کمانڈوز، آر آر ایف، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز اور لیڈیز پولیس اور دیگر یونٹس نے حصہ لیا

گلی گلی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے غیر رجسٹرڈ کرایا داروں اور مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی

آپریشن میں کاروائی کے تحت دیگر مختلف جرائم میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

Address

Mohalla Jangi KS Printers
Peshawar
25000

Telephone

+923139383932

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Frontier Printers & Publishers Association KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Frontier Printers & Publishers Association KPK:

Share

Category