Shahid raza madni

Shahid raza madni Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shahid raza madni, Legal, Okara.

09/11/2025
05/08/2025
29/07/2025

الحمدللہ ثم الحمدللہ!
آج جامعۃ المدینہ کے ایک ادنیٰ خادم کی حیثیت سے، ایک لمحہ فرحت کا میرے دامن میں آیا۔
سالانہ امتحانات (کنز المدارس بورڈ) میں میرے تمام طلبہ نے 100٪ کامیابی حاصل کی،
اور کسی ایک بھی طالب علم کو سپلی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

یہ صرف میری نہیں، بلکہ میرے اساتذہ کی دعاؤں، ادارے کے نظام، اور طلبہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔
کل کے اساتذہ تربیتی سیشن میں مجھے یہ "فرحت نامہ" عطا کیا گیا —
یہ اعزاز صرف کاغذ نہیں، میرے لیے ایک ذمہ داری، حوصلہ افزائی اور یادگار لمحہ ہے۔

📚 جامعۃ المدینہ
🕌 دعوتِ اسلامی
✒️ کنز المدارس بورڈ

اللہ کریم ہمارے ان اداروں کو سلامت رکھے، اور ہمیں اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

14/07/2025

*بارش میں بھی ائمہ مساجد اور مؤذنین کرام کا عظیم کردار*
تحریر: محمد شفیق عطاری
> قَالَ اللّٰهُ تَعَالٰى:
"إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللَّهَ ۖ فَعَسَىٰ أُو۟لَٰٓئِكَ أَن يَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُهْتَدِينَ"
(سورۃ التوبہ: 18)
"اللہ کی مسجدوں کو صرف وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، پس امید ہے کہ یہ لوگ ہدایت یافتہ ہوں گے۔"
اوکاڑہ شہر آج ایک شدید آزمائش سے گزر رہا ہے۔ فجر سے قبل ہی موسلا دھار بارش کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ زندگی کا ہر پہیہ رک گیا۔ اب جب کہ دوپہر کا وقت قریب ہے، سڑکیں سنسان، گلیاں ویران، بازار بند، دفاتر خالی، اسکول و کالج خاموش، سبزی فروش، دودھ والے، دکاندار، حتیٰ کہ ہیلپ لائنز بھی بند ہو چکی ہیں۔ بجلی صبح سے بند ہے، پانی گھروں میں جمع ہو چکا ہے، اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں۔
ایسے میں ایک منظر آنکھوں کو تسلی دیتا ہے، روح کو حوصلہ دیتا ہے، اور دل کو سکون عطا کرتا ہے... اور وہ ہے مساجد کے میناروں سے گونجتی ہوئی اذانوں کی آواز۔جی ہاں! جب ہر ادارہ بند ہو چکا ہے، ہر نظام معطل ہے، تب بھی دین کے یہ گمنام سپاہی — ہمارے ائمہ کرام اور موذنین کرام — اپنی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ اذانیں وقت پر ہو رہی ہیں، نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کی جا رہی ہیں، چاہے نمازیوں کی تعداد کم ہو، مگر مسجد کا نظام جاری و ساری ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو نہ صرف محدود تنخواہ پر کام کر رہے ہیں، بلکہ اپنے خونِ جگر سے دین کا چراغ روشن رکھے ہوئے ہیں۔ یہ وہ شخصیات ہیں جو صرف "نوکری" نہیں کر رہیں، بلکہ "خدمت" کر رہی ہیں۔ یہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کا اجر دنیا کی تنخواہ سے کہیں بڑھ کر، رب کریم کی رضا اور جنت کی بہاروں میں چھپا ہوا ہے۔
> حدیث مبارک:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"الْإِمَامُ ضَامِن"امام (نماز کا) ذمہ دار ہوتا ہے۔"(سنن ابی داؤد، حدیث: 580)اور فرمایا:
"ثلاثة على كثبان المسك يوم القيامة، لا يهولهم الفزع الأكبر، ولا ينالهم الحساب: رجل تعلم القرآن فعلمه، وقام به، وإمام قوم رضوا عنه، ومؤذن دعا إلى الصلاة رضى الله عنه وأهل القرى"
"قیامت کے دن تین لوگ مشک کے ٹیلوں پر ہوں گے، انہیں نہ بڑا گھبراہٹ والا خوف ہوگا، نہ حساب کا سامنا ہوگا: ایک وہ جس نے قرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھایا اور اس پر عمل کیا، دوسرا وہ امام جس سے اس کی قوم راضی تھی، اور تیسرا وہ مؤذن جو اذان دیتا رہا اور اللہ اس سے اور اس کے علاقے والوں سے راضی ہو گیا۔"
(سنن ترمذی، حدیث: 291)
افسوس ہوتا ہے اُن افراد پر، جو ہمیشہ ائمہ کرام، علمائے دین اور مساجد کے خادمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ آج کا دن ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے!جب سب رک گئے، یہ نہ رکے۔جب سب سو گئے، یہ جاگے۔جب سب نے بہانے تراشے، یہ مؤذن، یہ امام، رب کی رضا کے لیے میدانِ عمل میں ڈٹے رہے۔یاد رکھیے!یہی وہ ہستیاں ہیں جن کی محنت سے آج بھی قرآن کی تلاوت گھروں میں گونج رہی ہے، مسجدیں آباد ہیں، دینی جذبات زندہ ہیں، اور ایمان کی شمع روشن ہے۔لہٰذا!
اگر ہم زبان کھولیں.تو احترام کے ساتھ کھولیں
اگر تنقید کریں...تو پہلے ان کی اخلاص بھری جدوجہد کو دیکھیںاور اگر عزت نہ کر سکیں.تو کم از کم بے ادبی سے بچیں!ہم سب پر لازم ہے کہ مساجد کے ائمہ، مؤذنین، اور خدامِ دین کا شکریہ ادا کریں، ان کے لیے دعا گو ہوں، اور ان کی خدمت کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔
دین کے یہ سچے خدمت گار ہی دراصل اُمتِ مسلمہ کے وہ روشن مینار ہیں، جو طوفانوں میں بھی روشنی دیتے ہیں، راستہ دکھاتے ہیں، اور ہمیں خدا سے جوڑے رکھتے ہیں۔اللّٰہ ان عظیم ہستیوں کو سلامت رکھے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے، اور ہمیں ان کے لیے دلوں میں محبت اور زبانوں پر دعائیں عطا فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

24/06/2025

آج جامعتہ المدینہ غلامان رسول اوکاڑہ میں ساہیوال وشیخو پورہ ڈویژن کے نگران مولانا آفتاب مدنی صاحب اور ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی ذمہ دار مولانا شہباز ظفر مدنی صاحب کی تشریف آوری ہوئ
طلباء کرام اور اساتذہ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا

10/05/2025

آپریشن کا نام قرآن سے ، وقت کا تعین حدیث سے۔
شروع بسم اللہ سے اور ختم الحمد لله پہ ہوگا۔👍❣️👍

Address

Okara
56300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid raza madni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category