30/10/2025
عمران احمد خان نیازی آہستہ آہستہ اُس پاک فوج نامی ذیلی ادارے کی سسٹم پر آجارادری کو توڑ رہا ہے جو خود کو ریاست سمجھتے ہیں
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختون خواہ کا وزیرِ اعلیٰ لگایا تھا، گنڈاپور بلکل آؤٹ آف سلیبس بندہ تھا، بعد میں اُس نے کمپرومائز کرلیا یا نہیں یہ بات خُدا جانتا ہے مگر گنڈاپور بلکل سلیبس سے باہر کا آدمی لگایا تھا عمران خان نے
اسی طرح اس وقت سینیٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 90 فیصد سینیٹرز وہ ہیں جن کو عمران خان نے سسٹم کی مخالفت کے باوجود سینیٹر بنوایا ہے، خیبر پختون خواہ کے نئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی بھی سسٹم کی سخت مخالفت کے باوجود وزیرِ اعلیٰ بنے ہیں
پاکستان کی تاریخ میں اِس سے پہلے ایسا کبھی تصور بھی نہیں کیاجاسکتا تھا کہ فوج کی مرضی کے بغیر کوئی سینیٹر منتخب ہو یا وزیرِ اعلیٰ بنے، یہاں تو نمبردار بننے کیلئے بھی فوج کا ٹھپہ لگنا ضروری ہوتا تھا
عمران خان نے اس سارے ہائبرڈ نظامِ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے
عمران خان جس بہادری اور دلیری سے جیل کاٹ رہا ہے اور جس طرح پورے سسٹم کو ٹکر دے کر اپنے فیصلے منوا رہا ہے ایسا کم از کم پاکستانی تاریخ میں تو کبھی نہیں ہوا
آپ چاہے عمران خان کے ناقدین بھی کیوں نہ ہوں، اگر نیوٹرل رہ کر سوچیں گے تو آپ یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ عمران خان واقع ہی میں نر کا بچہ ہے جو سسٹم کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے
عمران خان کی جیت انشاء اللہ خُدا کے حکم سے طے ہے، دیر یا سویر عمران خان نے واپس تخت نشین ہونا ہی ہونا ہے اور مجھے یقین ہے آج جتنے لوگ اس ہائبرڈ نظام کا حصہ ہیں سب پر آرٹیکل چھ لگے گا اور یہ آئندہ قیامت تک نشانِ عبرت بن جائیں گے 👑