Action Youth Forum Kohala Hydro Power Project Naala Aghar Valley

Action Youth Forum Kohala Hydro Power Project Naala Aghar Valley Kohala Hydroelectric Project is a Game changer. Come & join us. ��

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ناگزیر. ✌️✌️✌️
14/01/2021

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ناگزیر. ✌️✌️✌️

26/08/2020

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے مخالفین ریاست کی ترقی وخوشحالی کے دشمن ہیں.
ملک دشمن قوتوں کے اشاروں پر کچھ لوگ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مخالف کررہے ہیں.
اس میں کوئی دوہری رائے نہیں کہ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ریاست آزاد جموں و کشمیر کی بقا، ترقی، خوشحالی اور سالمیت کے تحفظ کےلئے ناگزیر ہے.
مگر کچھ لوگ پاکستان اور آزاد کشمیر کی دشمن قوتوں کے اشاروں پر پراجیکٹ کی مخالفت کر رہے ہیں جو اصل میں اپنے ملک اور ریاست سے دشمنی ہے.
ہم نے پہلے بھی کوہالہ پراجیکٹ کی حمایت کی ہے اور اب بھی ہمارامطالبہ ہے کہ حکومت تمام قوتوں کو لے کر جلد از جلد پراجیکٹ کی تعمیر شروع کرے۔

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ناگزیر. ✌️ ✌️ ✌️

26/08/2020

. 🤔🤔

مظفرآباد میں روز جلسے جلوس ہوتے ہیں کبھی انڈین میڈیا نے کوریج نہیں دی۔
حتی کہ انڈین میڈیا نے تو کبھی مقبوضہ کشمیر میں کسی جلوس کی کوریج نہیں کی.
جہاں پر ایک سال سے لاک ڈاؤن چل رہا ہے آئے روز لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔
اب یہ اچانک سے پیار کیسے جاگ گیا جو ایک میگا پراجیکٹ کے خلاف ہر سازش کو انڈیا کے چینلز پر دکھایا جاتا ہے۔
مظفرآباد کے حقوق کے نام پر کن لوگوں کے ایجنڈے پر کام کیا جا رہا ہے.
اداروں کو نوٹس لینا چاہئے اور مکمّل چھان بین کرانی چاہیے.

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ناگزیر. ✌️ ✌️ ✌️

25/08/2020

اب بتائیں مظفرآباد کے اندر ہونے والے بےبنیاد احتجاج کی کڑیاں کہاں جا کر ملتی ہیں.
سچ جان کر جیو.
جن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہو وہ کوریج نہیں دیں گئے تو کون دے گا.
اداروں کےلیے لمحہ فکریہ.
پاکستان زندہ باد

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ناگزیر. ✌️ ✌️ ✌️

12/08/2020

گزشتہ شام گٹر بچانے والوں نے کسطرح باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ایک پبلک پلیس جہاں پر شام کے وقت سینکڑوں لوگ موجود ہوتے ہیں جمع ہو کر ایک دفعہ پھر سے اہلیان مظفرآباد کے سامنے حقوق اور پانی کے نام پر جو ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی اسکے بعد آپ احباب کیا سمجھتے ہیں کہ انکو کس طرح جواب دیا جائے اور اس میں آپ تمام محب ریاست کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حمایتی جانباز کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟؟
اپنی رائے سے آگاہ کیجئے گا.

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ناگزیر. ✌️ ✌️ ✌️

یہ جو لوگ چوکوں چوراہوں میں بیٹھ کر ناکام کوششیں کرنے میں مصروف ہوتے ہیں ناں انکو پراجیکٹ کے حوالے سے پہلی مروڑ تب پڑی جب چیف کوآرڈینیٹر کی آسامی کو پُر کیا گیا. اب اللہ جانے ان سازشیوں کو کیا. مسئلہ درپیش آیا.
بہت سوچ بچار اور کھوج کے بعد پتہ چلا کہ تحریک سے منسلک ٹاپ لیڈر شپ کے کچھ لوگ جو پراجیکٹ میں لیگل ایڈوائزری کے چکر میں تھے انکے خواب چکنا چور ہوئے اور چند ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں آن دی ریکارڈ جنرل آرڈر سپلائرز کی فرموں کی پروفائلز بنا کر رکھی ہوئی ہیں اور اس تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں کہ کہیں سے ذرا سا راستہ ملے اور وہ ان ہو سکیں.
اسکے علاوہ تحریک کے چند لوگوں نے ریوو اور ویگو گاڑیوں کو ٹھیکہ پر لا کر پراجیکٹ میں لگانے کےلیے کئی اہم لوگوں سے رابطے رکھے ہوئے ہیں.
اب سوچنے کی بات ہے کہ یہ لوگ کس کے حقوق کی اور کس منہ سے بات کرتے ہیں.
اہلیانِ مظفرآباد سب کھانے پینے کا چکر ہے اسلیے ہوشیار رہیں اور اپنے حقوق اپنے علاقے اور دریاؤں پر کسی بھی ایسے شخص کو نہ سیاست کا موقع دیں اور نہ ہی ااکو اپنا الو سیدھا کرنے کی اجازت دیں جسکے پس پردہ عزائم کچھ اور ہوں.

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ناگزیر. ✌️ ✌️ ✌️

11/08/2020

اسلام علیکم احباب.

ایک اہم نقطے پر آپکی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ کچھ لوگ پراجیکٹ کے نام پر CV's جمع کر رہے ہیں اور لوگوں کو پراجیکٹ میں نوکریوں کا جھانسا دے کر اپنا راستہ بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں.
اسلیے ان عناصر سے باخبر اور ہوشیار رہیں، ابھی تک کوہالہ پراجیکٹ کی کمپنیز نہیں آئیں ار نہ ہی کوئی سی وی لی جا رہی ہے.
ملازمین کی بھرتی کےلیے کمپنیز کا اپنا ایک طریقہ کار ہوتا ہے کسی بھی شخص کے کہنے پر کوئی بندہ تب تک نہیں لگایا جاتا جب تک کہ باقاعدہ اشتہار جاری ہونے کے بعد کمپنی کے آفیشلز سلیکشن نہ کریں.
ٹیکنیکل جابز کےلیے باقاعدہ انٹرویوز لیے جاتے ہیں اور اسکے بعد بندہ بھرتی کیا جاتا ہے.
جسمیں لوکل اور متاثرین پراجیکٹ کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے.
کوئی بھی بندہ پراجیکٹ میں نوکری کے نام پر آپ سے کوئی ڈیل کرے یا سی وی مانگے تو جان لیں کہ اس شخص کے اپنے عزائم ہیں جو وہ آپ احباب کی نوکریوں کو دیگر معاملات کی آڑ میں حاصل کرنا چاہتا ہے.
ضلع مظفرآباد حلقہ 5 کھاوڑہ اور ضلع ہٹیاں کی سیاسی قیادت پراجیکٹ کے جملہ معاملات میں بولنے کی مجاز ہے اور یقیناً انکو بولنا بھی چاہیے لیکن کوئی بھی باہر کا بندہ سی ویز اگٹھی کر رہا ہو تو ہمیں آگاہ کریں. شکریہ

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ناگزیر. ✌️ ✌️ ✌️

وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر کابینہ کااجلاس, سیکرٹری پی ڈی او کی کوہالہ پراجیکٹ ،آزاد ...
16/07/2020

وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر کابینہ کااجلاس, سیکرٹری پی ڈی او کی کوہالہ پراجیکٹ ،آزاد پتن پراجیکٹ ،پترینڈ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ.

اجلاس میں سیکرٹری پی ڈی او نے کوہالہ پراجیکٹ ،آزاد پتن پراجیکٹ ،پترینڈ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے 20فیصد زیادہ ہونے کے باعث درپیش غیر معمولی متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع پلان پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ سیکرٹری پی ڈی او نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2015میں اس پر ابتدائی کام شروع ہوا پبلک پرائیویٹ انویسٹمنٹ بورڈ نے اس کا پراسس شروع کیا،ماحولیاتی این او سی (Coditional)دیا گیا
جس کے بعد 2016میں منصوبے کی لاگت کی منظوری ہوئی 2017میں لینڈ ایکوزیشن ہوئی ابتدائی طو رپر 13کیومکس پانی تجویز کیا گیا تھا لیکن ماحولیاتی مضمرات کے حوالے سے کوئی خاص ذکر نہ تھا نیلم جہلم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث وزیراعظم آزادکشمیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ون نکاتی ایجنڈے پر متعدد ملاقاتیں کیں جس پر انہوں نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی.

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ناگزیر. ✌️ ✌️ ✌️

05/07/2020

سنا ہے کوہالہ پراجیکٹ کی مخالف تحریک اور تحریک سے وابستہ سازشی عناصر اسلیے تلملا رہے ہیں کہ انہیں بھی پوچھا جائے اور انکے دام لگائیں جائیں.
مطلب سب چکر روپے پیسے کا ہے.
ہاہاہاہا نہیں نہیں.
یہ لوکل گورنمنٹ کی سکیم نہیں جو اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے اپنا الو سیدھا کر لو گے.
یہ سی پیک کا میگا پراجیکٹ ہے. کیا ہے. ہاں میگا پراجیکٹ ہے.
اسلیے جتنی مرضی چھلانگیں مارنی ہیں مار لو کسی. نے خاطر میں نہیں لانا آپکو.
کیونکہ ریاستی ترقی کے خواہاں کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حمایتی جانبازوں،متاثرین کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور اہلیانِ مظفرآباد نے گورنمنٹ آف آزاد جموں و کشمیر اور مسلح افواج پاکستان پراجیکٹ کے ساتھ ملکر پراجیکٹ کو لگانے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کی قسم کھا رکھی ہے.
جاری رکھو.

Address

Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Action Youth Forum Kohala Hydro Power Project Naala Aghar Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share