27/05/2026
امیدوارِ اسمبلی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس حلقہ LA-31 کھاوڑہ 5 مظفرآباد ایڈووکیٹ راجہ مہتاب زرین رسمی نے سہوتر پریمیئر لیگ سیزن 3 کی انتظامیہ، شریک ٹیموں، کھلاڑیوں اور کرکٹ شائقین کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہوتر پریمیئر لیگ نوجوانوں کے ٹیلنٹ، جذبے اور اتحاد کی خوبصورت ترجمان بن چکی ہے۔
راجہ مہتاب زرین رسمی نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو مثبت سوچ، نظم و ضبط اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں، جبکہ ایسے بڑے سپورٹس ایونٹس علاقے میں نئی توانائی اور یکجہتی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے لیگ کی کامیاب تنظیم پر منتظمین، سپانسرز اور تمام معاونین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سہوتر کے نوجوان صلاحیتوں سے بھرپور ہیں اور انہیں ہر سطح پر سپورٹ اور مواقع ملنے چاہئیں۔
انہوں نے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں اصل کامیابی کھیل کے جذبے، احترام اور اتحاد میں ہے۔ ان شاء اللہ سہوتر پریمیئر لیگ آنے والے وقت میں مزید بڑی اور مضبوط روایت بنے گی اور علاقے کے نوجوانوں کے لیے امید، جذبے اور مثبت سرگرمیوں کا مرکز ثابت ہوگی۔.
میری نیک خواہشات سہوتر سپر لیگ کے ساتھ ہیں۔ Raja Husnain Khan Sehoter Premier League