M.A Tax Advisory Service

M.A Tax Advisory Service Income tax forms, withholding tax, sales tax, wealth tax, property tax, federal excise duty, tax returns, e filling, inland revenue, WeBOC, customs

05/10/2023
02/10/2023

اب 29 اکتوبر تک پھر خاموشی ہو جائے گی؟؟۔۔

Please immediately file your tax return and timely get advice/help/consultancy of tax experts, don’t wait for the last date.

29/09/2023

این ٹی این ، انکم ٹیکس اور فائلر سے متعلق چند اہم سوالات اور انکے جوابات

1- این ٹی این NTN کیا ھے؟
جواب: یہ ایک نمبر ہوتا ھے جو کہ FBR کی طرف سے ہر رجسٹرڈ ہونے والے شخص کو الاٹ کیا جاتا ھے ۔

2- کیا صرف این ٹی این لگوانا کافی ھے ؟
جواب: نہیں ۔ این ٹی این لگوانے کے بعد ہر سال انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنی لازمی ہوجاتی ھے ۔

3- انکم ٹیکس ریٹرن سےکیا مرادھے؟
جواب: یہ ایک FBR کا آن لائن فارم ھے جس میں آپ اپنی سالانہ آمدنی ، اس پر واجب الادا ٹیکس ، اپنے اخراجات اور اثاثہ جات کی تفصیلات درج کر کے جمع کرواتے ہیں ۔

4- انکم ٹیکس ریٹرن فائل نا کرنے کے کیا نقصانات ہیں ؟
جواب: اگر آپ مقررہ تاریخ کے اندر اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے تو FBR کی طرف سے آپکو نوٹس موصول ہوتے ہیں ۔ اور جرمانہ بھی ہوتا ھے۔

5- انکم ٹیکس ریٹرن فائل کروانے کے کیا فوائد ہیں ؟
جواب ۔ دو سال مسلسل مقررہ تاریخ کے اندر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے آپ ایکٹیو فائلر ہو جاتے ہیں۔ اور اضافی ٹیکس پر چھوٹ مل جاتی ھے۔

6- کیا این ٹی این لگواتے ہی آپ ایکٹیو فائلر ہو سکتے ہیں ؟
جواب: جی ہاں ۔ اس کےلئے آپ کو گزشتہ سال کی ریٹرن اور ایک ہزار روپے کا ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ کا چالان ادا کرنا ہوتا ھے اور آپ اسی دن ایکٹیو لسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔

7- کیا سرکاری ملازمین کا فائلر ہونا ضروری ھے ؟
جواب: جی ہاں - سرکاری ملازمین جیسے ہی انکی ماھانہ تنخواہ پچاس ہزار پر پہنچتی ھےانکی تنخواہ سے انکم ٹیکس کی کٹوتی شروع ہو جاتی ھے۔ تو جب ٹیکس کٹ ہی رہا ھے تو اسکو FBR میں درج کروانے میں کوئی حرج نہیں۔

8- کیا تنخواہ میں سے صرف انکم ٹیکس کی کٹوتی سے آپ ایکٹیو فائلر ھو سکتے ہیں ؟
جواب: جی نہیں ۔ اس کیلئے آپ کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنی ہوگی ۔ ورنہ آپ ٹیکس کی کٹوتی کے باوجود نان فائلر ہی رہیں گے۔ اور آپکا ادا کردہ ٹیکس کسی کھاتے میں نہیں جائے گا ۔

9- کیاFBR انکم ٹیکس کی کٹوتی کے علاوہ بھی سرکاری ملازمین سے کوئی اضافی ٹیکس وصول کرتی ھے؟
جواب: اگر آپکا ذریعہ آمدن صرف تنخواہ ھے تو آپ کوئی اضافی ٹیکس نہیں ادا کریں گے ۔ بلکہ جو پہلے سے آپکی تنخواہ سے انکم ٹیکس کی ماھانہ کٹوثی ھو رھی ھے اسی کا اندراج انکم ٹیکس ریٹرن میں کر دینا ھی کافی ھے ۔

10- کیا کسی فرد واحد کےاثاثہ جات (assets) پر کوئی ٹیکس ھے؟
جواب: اگر اثاثہ جات سے آپ کو کوئی آمدن حاصل نہیں ہو رہی تو اس پر کوئی ٹیکس نہیں ھے۔ صرف آمدن پر ٹیکس ہے۔ اثاثہ جات پر کوئی ٹیکس نہیں۔

Address

Multan
60000

Telephone

03017565026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M.A Tax Advisory Service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category