16/02/2026
مجلسِ وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ مولانا ضیغم عباس، مولانا ڈاکٹر سید جاوید شیرازی، سلیم عباس صدیقی مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ ڈبلیو ایم ایم، ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈوکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوٹوک اور واضح انداز میں اعلان کیا ہے کہ حکمرانوں کا ارکانِ پارلیمنٹ سمیت خواتین اراکین کے ساتھ 36 گھنٹوں سے روا رکھا جانے والا غیرانسانی سلوک مارشل لا کے سیاہ ترین ادوار کو بھی شرما رہا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن رہنما گزشتہ کئی گھنٹوں سے عملا قید میں ہیں اور پارلیمنٹ ہاوس کو ایک عقوبت خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے اس امر ملت میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے، سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت متعدد ارکان شوگر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں، مگر انہیں ادویات تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے، چھتیس گھنٹوں سے کھانا اور پانی بند رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور کھلی ریاستی بربریت ہے۔