Divorce Lawyer in Pakistan

Divorce Lawyer in Pakistan خُلع، طلاق، حق مہر، سامان جہیز واپسی، بچوں کی کسٹڈی،گارڈین

Best lawyer for Divorce, Khula, Child Custody and Dowry, Criminal cases and Property claim
خُلع، طلاق، حق مہر، سامان جہیز واپسی، بچوں کی کسٹڈی،گارڈین، ضمانت اور ہر قسم کے مقدمات کے لئے کیس دائر کرنے سے پہلے ایک مرتبہ مفت مشورہ ضرورکریں۔ تاکہ آپ کا وقت اور پیسے بچ سکیں۔ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

سلام اُن پر جنہوں نے ہمیں آداب زندگی سکھا دئیے۔ سلام اُن پر جنہوں نے بے سروسامانیئ حرب، ہمیں آداب بندگی سکھا دئیے!ہاۓ۔۔۔...
07/03/2026

سلام اُن پر جنہوں نے ہمیں آداب زندگی سکھا دئیے۔ سلام اُن پر جنہوں نے بے سروسامانیئ حرب، ہمیں آداب بندگی سکھا دئیے!ہاۓ۔۔۔اتنے ماہ و سال ہم اس حقیقت سے کیوں بے خبر رہے!

یاد رکھیں: کیس کی دائری بہت اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اگر کیس کی بنیاد ہی بغیر تیاری کے رکھیں گے تو نا صرف نچلی عدالت، بلکہ سپر...
03/03/2026

یاد رکھیں: کیس کی دائری بہت اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اگر کیس کی بنیاد ہی بغیر تیاری کے رکھیں گے تو نا صرف نچلی عدالت، بلکہ سپریم کورٹ تک آپ کا یہی دعویٰ ہی چلنا ہے۔ اس لئے کسی بھی دعویٰ کو دائر اُسی وقت کریں جب آپ نے دعویٰ کے ہر پہلو پر مکمل تیاری کر لی ہو۔

کیس دائر کرنے سے پہلے ماہر وکیل سے کیس مکمل ڈسکس کریں اور اور کس طرح سے کیس چلے گا،اُس بارے مکمل معلومات لازمی لیں۔ اور جو بھی پیشی پڑے، ہر پیشی پو جج جو بھی آرڈر کرے اُس بارے معلومات لازمی لیں۔ جو وکیل آپ کو یہ باتیں مکمل گائیڈ نا کرے وہ آگے آپ کا کیس کیسے چلاۓ گا، اُس کا اندازہ آپ کو اسی دوران ہی ہو جانا چاہئیے۔ ہمیشہ اُس
فیلڈ کا قابل وکیل ہی داد رسی کراسکتا ہے۔ذرا سی بچت سارا کیس بگاڑ سکتی ہے۔

فیملی کیسز میں خصوصاً خلع کے معاملات ، حق مہر، سامان جہیز اور بچوں کی کسٹڈی نہائت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ان سے متعلق کیسز بہترین تیاری ہی آپ کو آپ کا حق دلوانے میں ممد و معاون ہو سکتے ہیں۔






For free consultation, WhatsApp: 0314 0405008

فیملی کورٹ ایکٹ 1964 کی شق 12A کے مطابق فیملی کیس کا فیصلہ چھ ماہ اندر کرنا لازمی ہے۔ اب اگر آپ کےکسی کیس کا فیصلہ چھ ما...
24/02/2026

فیملی کورٹ ایکٹ 1964 کی شق 12A کے مطابق فیملی کیس کا فیصلہ چھ ماہ اندر کرنا لازمی ہے۔ اب اگر آپ کےکسی کیس کا فیصلہ چھ ماہ سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی نہیں ہُوا تو لازمی یہ کسی نا کسی کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

جیسے ہی فیملی کیس دائر کیا جاتا ہے، دائری والے دن ہی جج اخبار اشتہار اور سمن کا آرڈر کرتا ہے۔ اب اگر آپ نے اپنے وکیل صاحب کو اخبار اشتہار کے پیسے یا مناسب فیس نہیں دی تو ہو سکتا ہے آپ کے وکیل صاحب اس وجہ سے اخبار میں عدالتی حکم کے مطابق اشتہار نہ لگوائیں۔ اب اگر پہلی پیشی ہی بیس تیس دن کی ملی ہے اور آئندہ پیشی پر اگر اخبار اشتہار نہیں لگا ہوا تو مجبوراً عدالت پھر دوبارہ اشتہار لگوانے کی پیشی دے دے گی۔ اس طرح آپ کی دو سے تین پیشیاں صرف آپ یا آپ کے وکیل صاحب کی غفلت کی وجہ سے ضائع ہو جائیں گی۔
اور اکثر، مخالف فریق مدعی فریق کو تنگ کرنے کی نیت سے پہلی دو تین پیشیوں پر حاضر نہیں ہوتا اور جب عدالت “یک طرفہ” کاروائی شروع کرتی ہے تو ہی اچانک مدعا علیہ یعنی مخالف فریق عدالت حاضر ہو کر کیس کا جواب دینے کی بجائے یہی آ کر کہتا ہے کہ جناب اُسے تو کیس کا پتہ ہی نہیں تھا آج ہی پتہ چلا ہے اور وہ حاضر ہو گیا ہے لھذا اب اُسے وکیل رکھنے کا موقع دیا جائے۔ اب پھر مجبوراْ عدالت اُسے وکیل رکھنے کیلئے پیشی دے دے گی، اور پھر آئندہ پیشی پر جب وہ وکیل کا وکالت نامہ دے دے گا تو وکیل صاحب آکر جواب دعویٰ دینے کی مہلت مانگ کر ایک اور پیشی لے جائیں گے۔

چناچہ اگر ایسی تمام صورتحال سے بچنا ہے تو اپنے وکیل صاحب کو کہیں کہ وہ ہر پیشی پہلے وقت میں ہی یعنی دس بارہ بجے کے درمیان ہی ، پہلے پہل عدالت پیش ہو کر بار بار عدالت کو بتائیں کہ جناب جب اشتہار ہو چُکا ہے اور مخالف فریق صرف وقت ضائع کرنے کی غرض سے پیش نہیں ہو رہا تو بالکل چھوٹی پیشی دیں۔ اگر آپ کے وکیل صاحب فیملی کیسوں کے ماہر ہیں تو ضرور عدالت کو مطمئن کر لیں گے کہ جس کیس کا فیصلہ قانوناً چھ ماہ کے اندر کرنا ضروری تو ایسے کیس میں بلاوجہ لمبی پیشی نہیں دی جانی چاہئیے۔

اب ہر پیشی پر جج کیس کی کاروائی کا آرڈر لکھتا ہے۔ آپ اپنی کیس فائل نکلوا کر اس کی کاپی کرا سکتے ہیں۔ آپ اپنی کیس فائل کو پڑھیں، خصوصاً ہر پیشی پر لکھے گئے جج کے آرڈرز کو لازمی پڑھیں کہ معزز جج نے کیا لکھا ہے، اس سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کس کی وجہ سے پیشی پر پیشی پڑ رہی ہے۔ اور جب بھی پیشی ہو، صرف وکیل کو اُس کے چیمبر میں ہی مل کر واپس نہ آ جائیں، بلکہ ہر پیشی پر عدالت میں وکیل صاحب کے ساتھ جائیں یا اپنے کسی بندے کو لازمی بھیجیں۔ اور ہر پیشی کی کاروائی کے آرڈر چیک کرائیں کہ اس پیشی پر معزز جج نے کیا آرڈر دئے ہیں۔

نارملی جب کیس “شہادت” کی سٹیج پر پہنچتا ہے تو دوسرے فریق کو تنگ کرنے کے لئے کبھی ایک فریق غیر حاضر ہو جاتا ہے تو کبھی دوسرا گواہ نہیں آتا، کبھی وکیل نہیں آتا تو کبھی گواہ نہیں آتا۔اگرآپ کی کسی پیشی میں کبھی ایسا ہو تو آپ اُسی پیشی پر معزز جج سے کہیں کہ وہ اس عمل کو “قطعی آخری موقع” آرڈر میں لکھے تاکہ اگر وہ اگلی مرتبہ بھی نہیں آتا تو اُس کا حق دفاع ختم کرائے جانے کے آرڈر کرائے جا سکیں۔

میں نے ایسے کئی ٹُوٹے پھوٹے کیس لئے ہیں جو کئی کئی ماہ سے لٹکے ہوئے تھے اور جب میرے پاس آئے تو دو تین ماہ ہی میں فیصلہ کرا لئے۔

کیس اگر لمبا ہو رہا ہے تو فوراً کیس فائل نکلوائیں اور چیک کریں کہ ہر پیشی پر کِس کی وجہ سے پیشی پڑی ہے کیونکہ جب بھی جج پیشی دیتا ہے تو اُس کی وجہ بھی لکھتا ہے کہ کیوں پیشی دی گئی۔ یہ سب کچھ اگر لوگوں کو پتہ ہو تو کبھی کیس لمبا نہ ہو۔ اگر پھر بھی کیس چھ ماہ سے زیادہ لمبا ہو جائے تو فوراً ہائیکورٹ میں رٹ کر کے ڈائریکشن کرائیں۔کیس کا فیصلہ پھر چند ہی ہفتوں میں ہو جائے گا، انشاءاللہ۔


WhatsApp براۓ مشورہ
0314 0405008

Court Timings during Ramazan 2026 Lahore High Court and Lower Courts in Punjab.
23/02/2026

Court Timings during Ramazan 2026 Lahore High Court and Lower Courts in Punjab.




یاد رکھیں: کیس کی دائری بہت اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اگر کیس کی بنیاد ہی بغیر تیاری کے رکھیں گے تو نا صرف نچلی عدالت، بلکہ سپر...
17/02/2026

یاد رکھیں: کیس کی دائری بہت اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اگر کیس کی بنیاد ہی بغیر تیاری کے رکھیں گے تو نا صرف نچلی عدالت، بلکہ سپریم کورٹ تک آپ کا یہی دعویٰ ہی چلنا ہے۔ اس لئے کسی بھی دعویٰ کو دائر اُسی وقت کریں جب آپ نے دعویٰ کے ہر پہلو پر مکمل تیاری کر لی ہو۔

فیملی کیسز میں خصوصاً خلع کے معملات ، حق مہر، سامان جہیز اور بچوں کی کسٹڈی نہائت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ان سے متعلق کیسز بہترین تیاری ہی آپ کو آپ کا حق دلوانے میں ممد و معاون ہو سکتے ہیں۔






For free consultation, WhatsApp:: 0314 0405008

❗️اگر  آپ کا نکاح یونین کونسل میں ابھی تک درج نہیں ہے تو اسے درج کرانا آپ کی قانونی ذمہ داری ہے۔حق مہر میں لکھا ہوا پلاٹ...
08/02/2026

❗️اگر آپ کا نکاح یونین کونسل میں ابھی تک درج نہیں ہے تو اسے درج کرانا آپ کی قانونی ذمہ داری ہے۔حق مہر میں لکھا ہوا پلاٹ/مکان/زیورات بیوی کاحق ہے اور شوہر اس سے ہرگز نہیں بچ سکتا۔ بیوی جس وقت چاہے اس کو عدالتی ذریعے سے لے سکتی ہے۔

❗️نکاح نامہ میں حق مہر کے کالم سوچ سمجھ کر پُر کریں، خالی جگہ ہرگز نا چھوڑیں، اپنے سامنے تمام کالم پُر کرائیں۔ ذرا سی غفلت ساری زندگی کی قانونی لڑائی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

❗️لڑکے والے، دلہن کے سامان جہیز کی ساری لسٹ ، لازمی نکاح فارم پر تحریر کرائیں ورنہ کل کلاں اسی سامان جہیز کا کوئی ناجائز دعویٰ شوہر کی زندگی برباد کر سکتا ہے۔

❗️شوہر اگر زبانی طلاق دے دے،لیکن لکھ کر نا دے، تو عدالتی ذریعے سے طلاق درج کرائی جا سکتی ہے۔

❗️یونین کونسل سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی پر ایک سال سزا اور
پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

WhatsApp : 0314 0405008


Divorce Lawyer in Multan
Divorce Process in Pakistan
Divorce Law in Pakistan
WhatsApp/Call: +923140405008

28/01/2026

آج کل طلاق کے بڑھتے ہوئے مسائل کی ایک اور بنیادی وجہ قانون سے لاعلمی بھی ہے۔ بلا سوچے سمجھے نکاح نامہ سائن کردینا آپ کو بے انتہا قانونی پیچیدگیوں میں اُلجھا سکتا ہے۔
نکاح نامہ نامے میں لکھی ہوئی جائداد، غیر معجل حق مہر، طلائی زیورات (عندالطلب سونا) ہر صورت دینی ہی پڑے گی یا جیل ! کوئی تیسرا راستہ نہیں۔ بہتر ہے کسی ماہر وکیل (فیملی لاء) سے لازمی مشورہ کریں!

طلاق کے متعلق اہم قانونی تبدیلیاں اور اصلاحاتآپ کے علم میں اضافہ کرنے کے لئے کچھ اہم قانونی تبدیلیاں شیئر کر رہے ہیں جنہ...
28/01/2026

طلاق کے متعلق اہم قانونی تبدیلیاں اور اصلاحات

آپ کے علم میں اضافہ کرنے کے لئے کچھ اہم قانونی تبدیلیاں شیئر کر رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں طلاق اور خاندانی مقدمات کے متعلق قوانین میں اثر ڈالا ہے:

پنجاب فیملی کورٹ (ترمیمی) ایکٹ 2020:

یہ ترمیم پنجاب کی فیملی عدالتوں کے کام کو بہتر بنانے، طلاق کے مقدمات کو تیز کرنے، اور بچوں کی نگہداشت کے فیصلوں کی مؤثریت بڑھانے کے لیے کی گئی تھی۔

پنجاب شادی کی رجسٹریشن ایکٹ 2021:

اس نئے قانون کے تحت تمام شادیوں کو رجسٹر کرنا ضروری ہے، جس میں مسلم قانون کے تحت ہونے والی شادیاں بھی شامل ہیں۔ یہ طلاق کے مقدمات میں اہمیت رکھتا ہے۔

عورتوں کے خلاف گھریلو تشدد کی روک تھام کا قانون:

اس قانون کا اطلاق طلاق کے مقدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر ان معاملات میں جہاں گھریلو تشدد شامل ہو۔

مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 میں ترامیم:

طلاق اور نان و نفقہ کے معاملات میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں مہر کی ادائیگی اور بچوں کی کفالت کی بہتر نگرانی شامل ہے۔

عدلیہ کی جانب سے مصالحتی طریقہ کار پر زور:

طلاق کے مقدمات میں متبادل تنازعات کے حل (ADR) پر زور دیا گیا ہے،
جس سے آپ کے طلاق کے مقدمات کے حل کے طریقوں میں تبدیلی آسکتی ہے۔

اولاد کی حوالگی کے قوانین میں تبدیلیاں:

بچوں کی بہترین مفاد میں فیصلوں پر زیادہ زور دیا گیا ہے، اور اب بچے جو ایک مخصوص عمر کے ہیں، ان کی رائے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

یاد رکھیں، ان قانونی تبدیلیوں کو جاننا آپ کے حقوق اور قانونی معاملات کے
حوالے سے آپ کو باخبر اور مضبوط بناتا ہے۔

کسی بھی قسم کی قانونی معاونت کےلئے مشورہ ⁨
0314 0405008

29/12/2025

طلاق کے متعلق اہم قانونی تبدیلیاں اور اصلاحات

آپ کے علم میں اضافہ کرنے کے لئے کچھ اہم قانونی تبدیلیاں شیئر کر رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں طلاق اور خاندانی مقدمات کے متعلق قوانین میں اثر ڈالا ہے:

پنجاب فیملی کورٹ (ترمیمی) ایکٹ 2020:

یہ ترمیم پنجاب کی فیملی عدالتوں کے کام کو بہتر بنانے، طلاق کے مقدمات کو تیز کرنے، اور بچوں کی نگہداشت کے فیصلوں کی مؤثریت بڑھانے کے لیے کی گئی تھی۔

پنجاب شادی کی رجسٹریشن ایکٹ 2021:

اس نئے قانون کے تحت تمام شادیوں کو رجسٹر کرنا ضروری ہے، جس میں مسلم قانون کے تحت ہونے والی شادیاں بھی شامل ہیں۔ یہ طلاق کے مقدمات میں اہمیت رکھتا ہے۔

عورتوں کے خلاف گھریلو تشدد کی روک تھام کا قانون:

اس قانون کا اطلاق طلاق کے مقدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر ان معاملات میں جہاں گھریلو تشدد شامل ہو۔

مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 میں ترامیم:

طلاق اور نان و نفقہ کے معاملات میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں مہر کی ادائیگی اور بچوں کی کفالت کی بہتر نگرانی شامل ہے۔

عدلیہ کی جانب سے مصالحتی طریقہ کار پر زور:

طلاق کے مقدمات میں متبادل تنازعات کے حل (ADR) پر زور دیا گیا ہے،
جس سے آپ کے طلاق کے مقدمات کے حل کے طریقوں میں تبدیلی آسکتی ہے۔

اولاد کی حوالگی کے قوانین میں تبدیلیاں:

بچوں کی بہترین مفاد میں فیصلوں پر زیادہ زور دیا گیا ہے، اور اب بچے جو ایک مخصوص عمر کے ہیں، ان کی رائے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

یاد رکھیں، ان قانونی تبدیلیوں کو جاننا آپ کے حقوق اور قانونی معاملات کے
حوالے سے آپ کو باخبر اور مضبوط بناتا ہے۔

کسی بھی قسم کی قانونی معاونت کےلئے مشورہ مفت
0314 0405008 واٹس ایپ

یا رکھیں،  اگر کوئی آپ کو ڈراتا دھمکاتا ہے تو جب تک اُسے قانونی طریقے سے رگڑا نہیں دیں گے، وہ اُس وقت تک اپنے آپ  کو ڈان...
12/08/2025

یا رکھیں، اگر کوئی آپ کو ڈراتا دھمکاتا ہے تو جب تک اُسے قانونی طریقے سے رگڑا نہیں دیں گے، وہ اُس وقت تک اپنے آپ کو ڈان ہی سمجھتا رہے گا۔ قانون میں ہر طرح کے بندے کا علاج موجود ہے۔ ایک رحمدل اور ماہر قانونی وکیل آپ کے ہر قانونی دُکھ کا مداوا آسانی سے کر سکتا ہے۔
—مولوی ایم کیو سیال
ماہر وکیل فیملی کیسز
+923140405008

💔 خاندانی تعلقات کو بچائیں – قانونی رہنمائی اختیار کریں 💔👨‍👩‍👧‍👦 میری گزارش تمام شوہروں اور بیویوں سے:ازدواجی زندگی اللہ...
12/08/2025

💔 خاندانی تعلقات کو بچائیں – قانونی رہنمائی اختیار کریں 💔

👨‍👩‍👧‍👦 میری گزارش تمام شوہروں اور بیویوں سے:
ازدواجی زندگی اللہ کی ایک بڑی نعمت ہے۔ ایک دوسرے کے حقوق اور فرائض ادا کریں، اور چھوٹی باتوں کو انا کی نظر نہ کر دیں۔

بات چیت اور صبر سے مسائل حل کریں۔

ایک دوسرے کی عزت کریں۔
بچوں کے مستقبل کو مقدم رکھیں۔
⚖️ اگر معاملات خود حل نہ ہوں
تو دیر نہ کریں – کسی ماہر فیملی وکیل سے رابطہ کریں تاکہ آپ کے حقوق محفوظ رہیں اور بلا وجہ کے جھگڑوں اور عدالت کے چکروں سے بچا جا سکے۔
📞 رابطہ برائے رہنمائی اور مشاورت
📲 کال / واٹس ایپ:
+923140405008
📍 ملتان
مولوی ایم کیو سیال، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
خواتین و مرد حضرات کے خاندانی مقدمات کے ماہر وکیل

خواتین کے لیے قانونی آگاہی – پنجاب میں طلاق اور نان و نفقہ کے نئے قوانین 📢👩‍⚖️ کیا آپ جانتی ہیں؟پنجاب کے فیملی کورٹ قوان...
12/08/2025

خواتین کے لیے قانونی آگاہی – پنجاب میں طلاق اور نان و نفقہ کے نئے قوانین 📢
👩‍⚖️ کیا آپ جانتی ہیں؟

پنجاب کے فیملی کورٹ قوانین کے مطابق، طلاق کے کیس میں نان و نفقہ (Maintenance) کا فیصلہ پہلے ہی دن سے لیا جا سکتا ہے۔
شوہر کی جانب سے وقت پر نان و نفقہ ادا نہ کرنے پر عدالت اس کا دفاع ختم کر سکتی ہے۔
بچوں اور بیوی کے نان و نفقہ کی رقم عدالت آپ کے حق میں جلد طے کر سکتی ہے۔
💡 یاد رکھیں: قانونی معلومات جاننا آپ کا حق ہے — اور صحیح وکیل کا انتخاب آپ کے حق کو محفوظ بناتا ہے۔
📞 مفت ابتدائی مشاورت کے لیے رابطہ کریں:
+923140405008

📍 مقام: ملتان، پنجاب
⚖️ مولوی ایم کیو سیال، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
– خواتین کے حقوق کے ماہر فیملی وکیل

Address

Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Divorce Lawyer in Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Divorce Lawyer in Pakistan:

Share