H a m z a D I a r y

H a m z a D I a r y Salam to All...
Let's help each other finding Hidayat , truth and sakoon E qalb... May Allah bless us

23/07/2021

ہاتھوں میں موبائل ہے مسلمان کا ہتھیار
متروک ہوئے تیر، پرانی ہوئی تلوار

کافر کی یہ ایجاد ہے، اس عہد کا قصّہ
اب ٹیکنالوجی بھی، عقیدت کا ہے حصّہ

مسواک، نہ ٹوپی، نہ فضائل پہ نظر ہے
مسجد میں مسلماں کی موبائل پہ نظر ہے

یہ آج کا میسیج کبھی،رکھتا نہیں، کل پہ
کفّار سے لڑجاتا ہے، الفاظ کے بل پہ

بن مانگے مریضوں کو دوا بھیج رہا ہے
میسیج میں جنازے کی دعا بھیج رہا ہے

کچھ ایسے مسلمان بھی ہیں ساٹھ برس کے
”وٹس ایپ“ پہ لیتے ہیں خواتین سے چَسکے

جب شمع جلاتا ہے، جمعرات کو اپنی
ویڈیو میں دکھاتا ہے عبادات کو اپنی

اللہ رے! مسجد میں موبائل کا یہ رُتبہ
چیٹنگ ہے اِدھر اور اُدھر جمعہ کا خطبہ

مسجد میں نمازی کی لگن اتنی ہے سچّی
مولانا تو منبر پہ ہیں، لائن پہ ہے بچّی

بیٹھا ہے نمازی جو سمیٹے ہوئے زانو
کامینٹس میں لکھتا ہے ”غضب لگتی ہو جانو!“

باندھی جو نیت، کان موبائل کی طرف ہے
پڑھتا ہے ثنا، دھیان موبائل کی طرف ہے

گولی سے، نہ بجلی سے، نہ آئل سے لڑے گا
اب جنگ مسلمان موبائل سے لڑے گا

پھیلائے گا دشمن کی صفوں میں یہ تباہی
”مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی“💔

Address

Multan

Telephone

+923097723045

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when H a m z a D I a r y posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to H a m z a D I a r y:

Share

Category