Amir Tax Consultant & Services Azad Kashmir & Pakistan

Amir Tax Consultant & Services Azad Kashmir & Pakistan NTN, گوشوارے انکم ٹیکس, سیلز ٹیکس , Firm & Company Registration

Attended the 2025-26 Finance Act. workshop in Lahore today, organized by Softax, with Khawaja Naman Iftikhar as the spea...
10/07/2025

Attended the 2025-26 Finance Act. workshop in Lahore today, organized by Softax, with Khawaja Naman Iftikhar as the speaker."

03/06/2025
18/11/2024

پراپرٹی خریدتے وقت کیش میں ادائیگی -زیادہ انکم ٹیکس کےلئے تیاری🤔

جولائی 2024 سے پہلے، پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس (CGT) مختلف سلیبز میں لاگو تھا اور اگر کوئی شخص پراپرٹی کو چھے سال تک ہولڈ کرتا تھا تو CGT کی چھوٹ دی جاتی تھی۔ تاہم، جولائی 2024 کے بعد خریدی گئی پراپرٹی پر آپ کو 15 فیصد CGT دینا ہوگا، چاہے آپ پراپرٹی اگلے ہی دن بیچیں یا دس سال بعد۔

انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 75-A کے مطابق، اگر آپ 5 ملین (پچاس لاکھ) یا اس سے کم قیمت کی پراپرٹی خرید رہے ہیں تو آپ اس کی قیمت کیش میں ادا کر سکتے ہیں۔ پراپرٹی کی قیمت 50 لاکھ سے زیادہ ہے تو خریدار کو بینک کے ذریعے ادائیگی کرنا ہوگی، چاہے چیک ہو یا پے آرڈر۔

اگر آپ نے 70 لاکھ میں پراپرٹی خریدی اور کیش میں ادائیگی کی۔ کچھ وقت بعد اسے 90 لاکھ میں بیچ دیا اور 20 لاکھ کے کیپٹل گین پر 15 فیصد ٹیکس بھی ادا کر دیا۔ چونکہ آپ نے 70 لاکھ کی پراپرٹی کیش میں خریدی تھی اس لیے ایف بی آر آپ کو نوٹس بھیج کر اس پراپرٹی کی فروخت پر 70 لاکھ کا کیپٹل گین تصور کرے گا اور آپ کو اس پوری رقم پر ٹیکس دینا پڑے گا۔

اگر آپ نے پچاس لاکھ کی پراپرٹی کیش میں خریدی، تو مزید 5 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لہٰذا، اپنی ٹیکس ریٹرنز اور مالی امور ہمیشہ احتیاط سے مکمل کریں تاکہ بڑی مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔

30/09/2024
پاکستان کا 18 ہزار 877 ارب روپے کا وفاقی بجٹ کہاں کہاں خرچ ہوگا؟ جانیے اس گرافکس میں۔
12/06/2024

پاکستان کا 18 ہزار 877 ارب روپے کا وفاقی بجٹ کہاں کہاں خرچ ہوگا؟ جانیے اس گرافکس میں۔

05/04/2024

تاجر دوست سکیم سے متعلق مزید متفرق سوالات اور ان کے جوابات-

سوال نمبر7: کیا یہ اسکیم Tier-Iریٹیلرز کے لئے بھی ہے؟
جواب: جی ہاں! یہ اسکیم تمام ریٹیلرز پر لاگو ہے۔

سوال نمبر8: کیا تاجروں کو سیلز ٹیکس میں بھی رجسٹرڈ ہونا ہوگا؟
جواب: تاجر دوست اسکیم انکم ٹیکس رجسٹریشن سے متعلق ہے اس اسکیم کا سیلز ٹیکس سے تعلق نہیں۔ البتہ وہ تاجر جو سیلز ٹیکس میں رجسٹر ہونا لازم ہیں انہیں سیلز ٹیکس میں بھی رجسٹر ہونا چاہئے۔

سوال نمبر9: کیا تاجروں کو POS میں بھی رجسٹریشن کروانا ہوگی۔
جواب: تاجر دوست اسکیم میں شامل ہونے کے لئے POSکی رجسٹریشن لازمی نہیں۔البتہ Tier-Iریٹیلرز کو POS میں رجسٹریشن لازمی ہے۔

سوال نمبر 10: میں ایک شاپنگ مال میں KIOSK لگاتا ہوں۔ کیا میں بھی تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن کا اہل ہوں۔
جواب: جی ہاں! یہ اسکیم تمام دُکانداروں کے لئے ہے بشمولKIOSK۔

سوال نمبر 11: کیا بجلی کے بل کے ساتھ ادا کیا گیا ٹیکس ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے؟
جواب: جی ہاں! ماہانہ بجلی کے بلوں پر ادا کیا گیا انکم ٹیکس تاجر دوست اسکیم میں ادائیگی کے وقت ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔
عامر شہزاد اعوان انکم ٹیکس کنسلٹنٹ عزیز پلازہ میرپور آزاد کشمیر

05/04/2024

ایف بی آر
****
پریس ریلیز
*****
ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست سکیم سے متعلق متفرق سوالات اور ان کے جوابات

سوال نمبر 1: تاجر دوست اسکیم کس کے لیے ہے؟
جواب: تمام ہول سیلرز، ،ریٹیلرز، ڈیلرز مثلاً جنرل اسٹورز، میڈیکل اسٹورز، فرنیچر اور تزئین وآرائش کی دُکانیں اور تمام دُکانیں اس اسکیم میں شامل ہیں۔

سوال نمبر2: تاجر دوست اسکیم کس کے لیے نہیں ہے؟
جواب: یہ اسکیم تمام تاجر افراد کے لئے ہے جن کاسوال نمبر1میں ذکر ہے۔ ماسوائے ان کیٹگری کے
۱۔ کمپنی
۲۔نیشنل اور انٹرنیشنل چین اسٹورز جو ایک سے زیادہ شہرمیں واقع ہوں۔

سوال نمبر 3: کیا انکم ٹیکس میں پہلے سے رجسٹرڈ دُکاندار کو تاجر دوست اسکیم 2024 میں بھی اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروانا ہوگا؟
جواب: اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔ آپ اسکیم میں رجسٹرڈ شمار کئے جائیں گے۔ البتہ یکم جولائی 2024سے ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس اسی تاجر دوست اسکیم کے تحت جمع کروانا ہوگا۔

سوال نمبر4: میں پہلے سے ایک دُکاندار کی حیثیت سے انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہوں اور اپنا مجوزہ ٹیکس ادا کرکے انکم ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرواتا ہوں تو کیا مجھے بھی اب اس نئی تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن کروانا ہوگی؟
جواب: اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں اور اپنا ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرواتے ہیں تو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔ آپ اسکیم میں رجسٹرڈ شمار کیئے جائیں گے۔ البتہ یکم جولائی 2024 سے ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس اسی تاجر دوست اسکیم کے تحت جمع کروائیں گے۔

سوال نمبر 5: اگر میں اپنے آپ کو نئی تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن کروالوں تو پہلے سے انکم ٹیکس رجسٹریشن کینسل تصور ہوگی اور مجھے ریٹرن جمع نہیں کروانی ہوگی۔
جواب: جی نہیں! آپ کی پہلی رجسٹریشن ختم نہیں ہوگی۔ تاجر دوست اسکیم تمام تاجروں کے لیے ہے۔ اگر کوئی تاجر پہلے سے رجسٹرڈہے اور اپنا گوشوارہ (ریٹرن)بھی جمع کرواتا ہے تو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔ آپ اسکیم میں رجسٹرڈ شمار کئے جائیں گے۔ البتہ یکم جولائی 2024سے ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس اسی تاجر دوست اسکیم کے تحت جمع کروانا ہوگا اور سال 2024 کا ریٹرن معمول کے مطابق جمع کروائیں گے، جیسے پہلے جمع کرواتے رہے ہیں۔

سوال نمبر 6: کیا انکم ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم 2024کے تحت ایک دُکاندار کو علیحدہ علیحدہ انکم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس دینا ہوگا یعنی بیک وقت دونوں ٹیکس 25-2024 میں دینا ہوں گے؟
جواب: تاجر دوست اسکیم میں ٹیکس جمع کرانے کا طریقہ کار دیا گیا ہے، دُکاندار یا تاجر کو اِس اسکیم کے تحت ماہانہ ایڈوانس ٹیکس دینا ہوگا۔ جو تاجر سہ ماہی ایڈوانس انکم ٹیکس دینے کے پابند ہیں وہ اپنا سہ ماہی انکم ٹیکس جمع کرواتے وقت تاجر دوست اسکیم میں دیا گیا ٹیکس ایڈجسٹ کرواسکتے ہیں۔

11/11/2023

انکم ٹیکس گوشوارہ جات جمع کروانےکا آخری موقع! آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ٹیکس گزاروں کے پرزور اسرار اور ان کی سہولت کو مد۔نظر رکھتے ہوۓ انکم ٹیکس گوشوارہ جات جمع کروانے میں 30 نومبر 2023 تک توسیع کر دی۔ 30 نومبرکے بعد تحت ضابطہ جرمانے عائد اور قانونی کاروائی کی جائے گی۔ جرمانے و مزید قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ہرصورت فائلر بنیں اور ریاستی و ملکی معاشی استحکام میں ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں۔
منجانب: ترجمان محکمہ انلینڈ ریونیو آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر

Address

Mirpur

Telephone

+923426101124

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amir Tax Consultant & Services Azad Kashmir & Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Amir Tax Consultant & Services Azad Kashmir & Pakistan:

Share

Category