District Bar Association Kotli

District Bar Association Kotli DBA KOTLI

30/05/2023

افسوسناک
آزاد کشمیر کے سیشن جج سردار امجد اسحاق کو رات بحریہ ٹاؤن گھر کے باہر واردات میں قتل کر دیا گیا

30/05/2023
20/02/2023
20/12/2022 district bar association kotli,
21/12/2022

20/12/2022 district bar association kotli,

کوٹلی(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادکشمیرکے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریزکارپوریشن وماحولیات چوہدری محمدرفیق نیئر نے ...
30/08/2022

کوٹلی(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادکشمیرکے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریزکارپوریشن وماحولیات چوہدری محمدرفیق نیئر نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کوٹلی کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔اس سلسلہ میں منگل کے روزڈسٹرکٹ بارکے کانفرنس روم میں حلف برداری کی تقریب منعقدہوئی۔ تقریب میں سابق سینئروزیرملک محمدنوازخان،سابق وزیرمال سردارفاروق سکندرخان،سابق مشیرحکومت راجہ آفتاب اکرم،سابق امیدواراسمبلی راجہ ریاست، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج،ایڈیشنل سیشن جج،سینئرسول جج،ضلع قاضی،ایڈیشنل ضلع قاضی،ریٹائرڈجج افتخاربٹ،ریٹائرڈجج چوہدری محمداسحاق،ڈپٹی کمشنرساجداسلم،ایس پی ریاض مغل،چیئرمین کے ڈی اے چوہدری محمدمحبوب،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب شوکت قمر،سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک فیض ایڈووکیٹ،اراکین بار،سہنسہ، چڑہوئی کھوئیرٹہ باراوردیگرشخصیات نے شرکت کی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے صدرراجہ مسعودخان،نائب صدرمحمدعلی راٹھور ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سردارفاروق حیدرخان اورجوائنٹ سیکرٹری سیدنجیب حسین ایڈووکیٹ سے ان کے عہدوں کاحلف لیا۔تقریب کے پہلے سیشن کی صدارت سبکدوش ہونے والے صدررفیق شاہین ایڈووکیٹ نے کی جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت نومنتخب صدرراجہ مسعودخان نے کی۔تقریب میں پاکستان اورآزادکشمیرکے ترانے بھی پیش کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز،ماحولیات چوہدری محمدرفیق نیئر نے کہا کہ عدالتوں کا احترام دل سے کرتے ہیں بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق دی گئی معیاد کے اندر بر صورت کروائیں گئے اس پر کوئی دوسری رائے نہیں پندرھویں ترمیم کا مسودے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا پندرھویں ترمیم کے اندر کسی جگہ بھی آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور نوجوانوں کا راستہ روکنے کا ذکر نہیں تھا انھوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے عمل میں اصلاحات لانا چاہتے تھے کہ آیا نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی میں اختیارات کا تعین اس طرح ہو کہ منتخب ہونے والے ڈسٹرکٹ کونسلر،یونین کونسلز کے چئیرمین اور ممبر لوکل کونسل مزید بہتر انداز میں عوامی خدمت کر سکیں پندرھویں ترمیم کے مسودے میں یہ بات زیر غور تھی کہ چیف الیکشن کمشنر لوکل باڈیز کا ہونا چاہیے اس میں یہ بات بھی قابل غور تھی لوکل باڈیز کا چیف الیکشن کمشنر ایسی شخصیت کو ہونا چاہیے جو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کا جج بننے کی صلاحیت رکھتا ہو یا پھر ایسا سول سرونٹ جو21 ۔ Bکا ریٹائرڈ آفیسر ہو انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کسی بھی صورت میں ملتوی نہیں کرنے تھے اور نہ ہی آزاد کشمیر میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پاس ایسا مسودہ زیر غور تھا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز،ماحولیات چوہدری محمدرفیق نیئرنے بار کے لیے15لاکھ روپے اوربارمیں سولرسسٹم کی تنصیب کے لیے05لاکھ روپے کی گرانٹ کااعلان کیا۔قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز،ماحولیات چوہدری محمدرفیق نیئرجب بارپہنچے تو گیٹ پربارکے عہدیداران نے ان کااستقبال کیاان پرپتیاں نچھاورکیں اورہارپہنائے گئے ان کی آمدپربینڈبھی بجایاگیا۔صدر بار راجہ مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری پندرہویں ترمیم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی۔بجلی بلات میں شامل ٹیکسز ختم کئے جائیں یہ کشمیریوں کیساتھناانصافی ہے۔ آزاد کشمیر میں بجلی پیدا ہونے کے باوجود یہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چائیے۔ انہوں نے مہمان خصوصی سے کہا کہ اسمبلی میں بجلی بلات میں شامل ٹیکسز کے خاتمہ کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بار کے 450 اراکین ہیں ان کے لئے ہاوسنگ کالونی بنائی جائے تاکہ وکلا کے رہائشی مسائل حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ سکا کے لئیچیمبرز کم ہیں نئے بنائے جائیں۔ کچہری کے اندر سڑکوں کو درست کیا جائے۔ کوٹلی میں سپریم کورٹ کی رجسٹری برانچ قائم کی جائے۔م۔ کوٹلی میں ایڈیشنل پی پی کی اسامی دی جائے۔ سابق صدر بار رفیق شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرکے ووٹ دیا گیا۔ سال بھر اپنی اہلیت کے مطابق بار کے لئے کام کرنے کی کوشش کی۔ کبھی بار کے وقار پر انچ نہیں دی۔ چئیرمین الیکشن بورڈ اشفاق انجم ایڈووکیٹ نے کامیاب عہدیداروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار فاروق حیدرخان ایڈووکیٹ نے سر انجام دیے۔

Address

Mirpur
11100

Telephone

+3215510988

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Bar Association Kotli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to District Bar Association Kotli:

Share