Ksm Visa Consultant

Ksm Visa Consultant Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ksm Visa Consultant, Passport and visa service, Mirpur.

Contact for All type of VisasConsultancy for All Countries

Our official Whatsapp channel https://whatsapp.com/channel/0029Vb6jI0cElagmjml1Qm2j follow this channel

Your visa is approved ✅💯 Claim it!!!
09/02/2026

Your visa is approved ✅💯
Claim it!!!

Congratulations 🎉 visa approved
09/02/2026

Congratulations 🎉 visa approved

Canada land of opportunities 🇨🇦2026 my visa approved and I travel abroad ✈️Claim ❤️ Need more information about how to p...
09/02/2026

Canada land of opportunities 🇨🇦2026 my visa approved and I travel abroad ✈️

Claim ❤️

Need more information about how to prepare, apply....✅️

See the first comment below 👇😍✈️

پاکستان سے اٹلی 🇮🇹ویزہ لینے کیلئے اپکو کنسلٹنٹ کو پیسے دینے سے پہلے  اٹلی ویزہ کی Ground Reality سمجھنا  ضروری ہیں۔ تاکہ...
09/02/2026

پاکستان سے اٹلی 🇮🇹ویزہ لینے کیلئے اپکو کنسلٹنٹ کو پیسے دینے سے پہلے اٹلی ویزہ کی Ground Reality سمجھنا ضروری ہیں۔ تاکہ اپ اپنا وقت اور پیسے دونوں بچا سکے۔میری انگلش اتنی کمزور نہیں مگر یہ تحریر اردو میں لکھ رہا ہو تاکہ اپ صحیح سے سمجھ سکے۔

اس تحریر میں پہلے میں اپکو اٹلی کے ویزہ اور اپائنٹمنٹ ایشو اور ایڈمیشن سے لیکر اٹلی پہنچنے تک سارا پراسیس 4 اسان Steps میں بتانے والا ہو۔ پچھلے 6 سالوں سے پاکستان میں سٹوڈنٹس کو ویزہ اپوئنمنٹ بہت مشکلات ارہے ہیں، اگر اپ خود یا کوئی ایجنٹ اپکو اٹلی کی ایڈمیشن وغیرہ کی طرف Convince کرنے کی کوشش کرتا ہیں تو اپ دو باتیں زہن میں پہلے سے رکھیں تاکہ اپ اپنے پیسے بچا سکے۔

پہلی بات یہ کہ اٹلی یونیورسٹیوں میں ایڈمیشن لینے کے عوض پاکستان میں بہت سارے ایجنٹ لاکھوں روپے تک چارج کرتے ہیں اور یہ وہ کام ہیں جو اپ یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر اسانی کیساتھ کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں اٹلی 🇮🇹 کی کسی سکالرشپ یا یونیورسٹی کا کوئی ایجنٹ نہیں، وہ بھی اسطرح آنلائن اپکا اپلیکشن جمع کرتا ہیں جیسے اپ خود کرسکتے ہیں۔ اسکا طریقہ کار میں اٹلی 🇮🇹 کے اوپر 55 صفحات پر ہر ایک سیکشن ایڈمیشن سے ویزہ تک بغیر IELTS یونیورسٹیوں کیساتھ باقی تمام طریقہ کار کو سکرین شاٹ کی مدد سے سال 2026 Explained کرچکا ہو. اس سارے طریقہ کار کو اسان بنانے کیلئے ایک ہی PDF میں Compiled کیا ہیں جس میں ایڈمیشن سے لیکر ویزہ تک تمام طریقہ کار کو Explained کیا ہیں اسکے ساتھ کونسی یونیورسٹیوں میں IELTS ضروری نہیں کونسی یونیورسٹی کی کیا ڈیڈ لائن ہیں کونسی یونیورسٹی میں اپلیکیشن فیس نہیں ہیں کونسی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ کی چانسیس زیادہ ہیں سارے طریقہ کار کو Systematic بنا دیا ہیں اگر اپکو وہ گائیڈ ابھی تک ملا نہیں تو یہ گوگل فارم فل کریں اپکو Email ✉️ کردیا جائیگا۔
https://forms.gle/YRpjXVJvCkAdXoh78

دوسری بات یہ کہ پاکستان میں ویزہ اپائنٹمنٹ کا بہت بڑا ایشو ہیں۔ اور اس بات کو سمجھنے کیلئے اپکو سب سے پہلے اس مسلئے کو جڑ سے سمجھنا ہیں تا کہ اپ سنے سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔ پاکستان میں اٹلی 🇮🇹 ویزہ دینے کا اختیار اسلام آباد میں اٹلی 🇮🇹 ایمبسی اور کراچی میں اٹلی 🇮🇹 کی Consulate یہ سارا پراسیس ہنڈل کرتا ہیں مطلب اپ اپوئنمنٹ ان دو جگہوں کا لے سکتے ہیں۔ لیکن ایک شرط پر:

پختونخوا+ پنجاب+ گلگلت+ کشمیر = اسلام آباد ایمبسی
بلوچستان + سندہ = کراچی Consulate

مطلب یہ کہ اپ اپوئنمنٹ اپ کہا سے لے سکتے ہیں یہ اپکا Domicile طے کریگا۔ اب ایشو اس بات پر ہیں کہ اسلام آباد ایمبسی اور کراچی Consulate میں ہر مہینے کچھ مخصوص سلاٹ ہوتے ہیں، اب اگر ہر مہینے 100 سلاٹ Available ہو اور اسے بک کرنے کی کوشش 5000 لوگ کرینگے تو ایشو بنے گا اپائنٹمنٹ ملنے کا۔ اب اسکا مطلب یہ بلکل بھی یہ نہیں کہ بلکل نہیں ملے گا اپوئنمنٹ ملتا ہیں اور ہر سال پاکستان سے بہت سارے سٹوڈنٹس جاتے ہیں تو بلکل Avoid نہیں کرنا چاہئے۔

اب میں نے سنا ہیں کہ کچھ اینجٹ پاکستان میں اپوئونمنٹ لینے کے پیسے لیتے ہیں لیکن ان میں بھی بہت سارے سکیم ہوتے ہیں۔ اپ انتظار کرتے ہو اس کے بھروسے اور نہ اپائنٹمنٹ ملتا ہیں اور نہ پیسے یا بہت کم! مجھے اس پر زیادہ علم نہیں کسی کا کوئی تجربہ ہوا ہو تو کمنٹ کرسکتے ہیں۔

اب یہاں پر میں یہ Recommend کرتا ہو کہ اپکا باہر جانے کا 3 پلان ہونے چاہیے
1. Plan A
2. Plan B
3. Plan C

پلان A. کے علاؤہ اپ اٹلی ہو B یا C میں رکھ سکتے ہیں۔ اب اگر اپنے جانے کا فیصلہ کرلیا ہیں تو اپکو ایڈمیشن سے ویزہ تک 4 مراحل سے گزرنا پڑھیگا۔

--------------------مسٹر ☕---------------------
𝐓𝐡𝐞𝐫𝐞 𝐚𝐫𝐞 𝟒 𝐒𝐭𝐞𝐩𝐬 𝐭𝐡𝐚𝐭 𝐲𝐨𝐮 𝐦𝐮𝐬𝐭 𝐟𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰:
اٹالین یونیورسٹیوں کا زیادہ تر داخلہ سیشن ستمبر سے شروع ہوکر مئی تک ہوتا ہے۔ اسلیئے ایڈمیشن سے لیکر ویزہ لینے تک سٹوڈنٹس کو چار مراحل سے گزارنا ہوتا ہے۔

1. 𝑺𝒆𝒂𝒓𝒄𝒉 𝒚𝒐𝒖𝒓 𝒖𝒏𝒊𝒗𝒆𝒓𝒔𝒊𝒕𝒚 𝒂𝒏𝒅 𝒄𝒐𝒖𝒓𝒔𝒆:
سب سے پہلے اپنے اٹلی کی پبلک یونیورسٹیوں میں سے اپنا مطلوبہ کورس سرچ کرنا ہے، جس میں اپ ماسٹر سٹڈی کرنا چاہتے ہے۔ یہ اپ درج زیل لنک کی مدد سے کرسکتے ہے۔
Link: https://www.universitaly.it/index.php/cercacorsi/universita?lingua_corso=en

𝟮) 𝗔𝗽𝗽𝗹𝘆 𝗳𝗼𝗿 𝗮𝗱𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻:

جب اپکو اپنا مطلوبہ فیلڈ مل جائے جس میں اپ داخلہ لینا چاہتے ہے تو اپنے سب سے پہلے اس یونیورسٹی کی ڈیڈ لائنز دیکھنی ہوگی کہ داخلہ کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم؟۔ ہر ایک یونیورسٹی کی اپنی ڈیڈ لائن ہوتی ہے جو کہ ستمبر سے شروع ہوکر اپریل میں ختم ہوتا ہے۔ یہ معلومات اپ اپنی مطلوبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہے۔

3) 𝑹𝒆𝒒𝒖𝒊𝒓𝒆𝒅 𝑫𝒐𝒄𝒖𝒎𝒆𝒏𝒕𝒔:
درج زیل ڈاکومنٹس اپنے اپنے پاس تیار رکھنے ہے تاکہ بعد میں اپکو اپلائی کے وقت مشکلات درپیش نہ ہو۔

• Educational Documentation
• Motivation Letter ( Most Important)
• Passport
• Letter of Recommendations
• CV ( Most Important)
• IELTS
• Job Certificates (Optional)

اپ ہر ایک یونیورسٹی کو اپنا درخواست یعنی اپلائی کرسکتے ہے۔ اپلائی کرنے بعد اپنا Email دیکھتے رہیں اور ان تمام یونیورسٹیوں کی لسٹ کا ایک Excel شیٹ بنائیں جس پر اپنے اپلائی کیا ہے۔ جس میں بنیادی معلومات اپنے درج کرنی ہے جیسے کہ یونیورسٹی کا نام، اسکا لنک، اسکی ڈیڈلائن اور ساتھ ساتھ یونیورسٹی پر Login کرنے کیلئے اپنا Email اور پاسورڈ وغیرہ!!

4) 𝑨𝒇𝒕𝒆𝒓 𝒕𝒉𝒆 𝒂𝒅𝒎𝒊𝒔𝒔𝒊𝒐𝒏 (𝑽𝑰𝑺𝑨 𝑷𝑹𝑶𝑪𝑬𝑺𝑺):

رزلٹ کا انتظار کریں اگر اپکا ایڈمیشن کسی بھی یونیورسٹی میں ہوجاتا ہے تو اپکو پھر درج ذیل Steps سے گزرنا ہوگا۔

A· Apply for Pre-Enrolment
B· Apply for CIMEA (for Karachi only)
C· Apply for DOV (Islamabad)
D· Apply for Visa

4) 𝑨𝒑𝒑𝒍𝒚 𝑭𝒐𝒓 𝑺𝒄𝒉𝒐𝒍𝒂𝒓𝒔𝒉𝒊𝒑:

--------------------مسٹر ☕---------------------
اٹلی کے اندر کچھ یونیورسٹیاں ایسی ہوتی ہے جو ایڈمیشن کیساتھ ساتھ اپکو اسکالرشپس بھی مہیا کرتا ہے یہ Depends کرتا ہے مطلوبہ یونیورسٹی پر!!

اگر یونیورسٹی اپکو ایڈمیشن دیتا ہے اور اسکالرشپس نہیں تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں! اٹلی کے اندر ہر ایک region کے اندر اسکالرشپس ہوتی ہے۔ اپکی یونیورسٹی کونسی Region میں اتی ہے اس ریجن کی اسکالرشپس پر اپکو اپلائی کرنا ہوتا ہے۔
Tips for Italy 🇮🇹:
- Apply Early When Admissions Open
- Visa Process Take huge Time
- Apply in only English Taught Program
- Apply only in Public Universities of Italy

اگر اپکا کوئی سوال ہے تو کمنٹ سیکشن میں پوچھیں، میں کوشش کرتا ہو کہ جواب دے سکو۔

تحریر: Mr.T

02/02/2026

کلائنٹ کا کینیڈا ویزہ اپرور ہوگیا !
بغیر ٹریول ہسٹری ، بغیر بینک اسٹیمنٹ تفصیل کمینٹ میں

02/02/2026

UAE APPOINTMENT Available So
Hurry up

⚠️ اہم آگاہی – امیگریشن میں غلط قدم، بڑا نقصان ⚠️حال ہی میں ہمارے پاس ایک شخص نے رابطہ کیا جس کا کیس انتہائی حساس تھا۔📌 ...
01/02/2026

⚠️ اہم آگاہی – امیگریشن میں غلط قدم، بڑا نقصان ⚠️

حال ہی میں ہمارے پاس ایک شخص نے رابطہ کیا جس کا کیس انتہائی حساس تھا۔

📌 کیس کی حقیقت:
یہ شخص USA وزٹ ویزا پر گیا،
وہاں اوور اسٹے ہو گیا،
بعد ازاں غیر قانونی طریقے سے کینیڈا پہنچا،
اور کینیڈا جا کر اسائلم (Asylum) اپلائی کر دی۔

بعد میں اس نے:
- کینیڈا میں اپنی اسائلم وِدرا کر دی
- واپس پاکستان آ گیا
- اور پھر دوبارہ باہر جانے کا ارادہ کر رہا تھا

جب اُس نے ہم سے کیس چیک کروایا تو:

❌ ہم نے اُسے واضح طور پر بتایا کہ:
- وزٹ ویزا پر جا کر اوور اسٹے کرنا ایک بڑی غلطی ہے
- اسائلم اپلائی کرنا اور پھر وِدرا کرنا کیس کو مزید کمزور کر دیتا ہے
- اس صورتحال میں دوبارہ USA یا کسی حساس ملک کا سفر خطرناک ہو سکتا ہے

⚠️ ایسے کیسز میں:
- بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ
- ایئرپورٹ پر ڈیٹینشن یا انکوائری
- مستقبل کے ویزاز پر نیگیٹو امپیکٹ

کا واضح امکان ہوتا ہے۔

✅ KSM Consultancy نے کیا کیا؟
- کلائنٹ کو سچائی پر مبنی، قانونی اور عملی گائڈینس دی
- ہر رسک اور ممکنہ نتیجہ تفصیل سے سمجھایا
- کوئی غلط امید یا جھوٹی گارنٹی نہیں دی

📌 نتیجہ:
کلائنٹ نے صورتحال کو سمجھا،
غلطیوں کو تسلیم کیا،
اور ہماری ایماندار گائڈینس سے مکمل طور پر مطمئن ہو گیا۔

🔒 اہم پیغام سب کے لیے:
امیگریشن میں:
❌ جلد بازی
❌ سنی سنائی باتیں
❌ یا غلط مشورے

آپ کا مستقبل خراب کر سکتے ہیں۔

✅ صحیح فیصلہ ہمیشہ صحیح وقت پر، مستند کنسلٹنٹ سے مشورہ لے کر کریں۔

📞 اگر آپ بھی اپنے کیس کے بارے میں کنفیوز ہیں
📩 تو پہلے چیک کروائیں، بعد میں قدم اٹھائیں

Trust Authentic. Choose Professional.
**KSM Consultant

پرتگال: سرکاری انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ اور سیٹلمنٹ کا بہترین موقع (2026/27) 🇵🇹✈️​یورپ میں مستقل قیام کا خواب اب ایک مستند ا...
22/01/2026

پرتگال: سرکاری انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ اور سیٹلمنٹ کا بہترین موقع (2026/27) 🇵🇹✈️
​یورپ میں مستقل قیام کا خواب اب ایک مستند اور قانونی راستے سے ممکن ہے! Turismo de Portugal کے سرکاری تعلیمی نیٹ ورک کے تحت پروفیشنل کورسز کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ اس پروگرام کا ویزہ سکسیس ریشو اچھا ہے۔
​پروگرام کی نمایاں خصوصیات
​ سیٹلمنٹ کا راستہ
یہ کورس مکمل کرنے کے بعد آپ پرتگال میں اپنا اسٹے قانونی طور پر آگے بڑھا سکتے ہیں، جو مستقل رہائش کی طرف پہلا قدم ہے۔
​🎓 تعلیمی قابلیت
اپلائی کرنے کے لیے سیکنڈری ایجوکیشن (انٹرمیڈیٹ/12ویں) ہونا لازمی ہے۔ یورپ میں سیٹل ہونے کے لیے یہ تعلیم مکمل کرنا آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔
​⏳ عمر کی حد
اس پروگرام کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے، ہر عمر کے افراد
اپلائی کر سکتے ہیں۔
انگریزی انٹرویو
انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کے لیے انٹرویو پاس کرنا ضروری ہے
ہے۔
​🍴 مفت کھانا
تمام طلباء کے لیے کالج کی طرف سے روزانہ لنچ بالکل مفت ہے۔
​ اقساط میں فیس
کورس کی فیس پرتگال پہنچنے کے بعد 10 آسان ماہانہ اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے۔
درخواستیں جمع کروانے کا متوقع
درخواستیں جمع کروانے کا پورٹل جنوری یا فروری 2026 میں کھلنے کا قوی امکان ہے۔
​📢 ضروری نوٹ
آپ یہ تمام پراسیس خود بھی کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ چاہتے ہیں فائل پروفیشنل طریقے سے تیار ہو اور ویزہ کے تمام مراحل
آسانی سے مکمل ہوں، تو آپ ہماری خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
مکمل تفصیلات اور اپنی پروفائل کے پروفیشنل جائزے کے لیے ابھی "ان باکس" (Inbox) میں رابطہ کریں یا کمنٹ میں 'Apply'
لکھیں۔
کمنٹ میں 'Apply' لکھنے والے حضرات متوجہ ہوں!
صرف وہی لوگ کمنٹ کریں یا ان باکس آئیں جو انگریزی میں انٹرویو دے سکتے ہیں اور پروفیشنل اسسمنٹ کی 10 یورو فیس ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنا اور میرا وقت بچانے کے لیے صرف سنجیدہ امیدوار رابطہ کریں۔ شکریہ!"
​(نوٹ: صرف سنجیدہ امیدواروں کے لیے ون ٹو ون اسسمنٹ سیشن دستیاب ہے، جس کی فیس صرف 10 یورو ہے)

22/01/2026

Big update! 🇺🇸 The USA has opened an early slot system for FIFA ticket holders and it’s now functional.

صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ اقدامات کے بعد امریکی وزٹ ویزا حاصل کرنا آج کل محض کاغذات'اچھی ملازمت یا ٹریول ہسٹری کا معامل...
22/01/2026

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ اقدامات کے بعد امریکی وزٹ ویزا حاصل کرنا آج کل محض کاغذات'اچھی ملازمت یا ٹریول ہسٹری کا معاملہ نہیں رہا۔ بلکہ یہ ایک ایسا مشکل عمل بن چکا ہے جہاں درخواست گزار کی نیت کی چھان بین زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
دوحہ قطر میں مقیم نوجوان مشفق سرفراز یاسین کی امریکہ کے وزٹ ویزا کی حال ہی میں درخواست مسترد ہونا اس حقیقت کی ایک واضح مثال ہے۔
یاسین قطر میں ایک معروف ایئرلائن کے ساتھ اڑھائی برس سے وابستہ ہے ۔ اس کی اہلیہ ایک ہائی اسکول میں پڑھاتی ہیں۔ پاسپورٹ پر دنیا کے کئی ممالک جن میں یورپ اور ایشیا کے متعدد ترقی یافتہ ممالک شامل ہیں کی ٹریول ہسٹری بھی ہے۔ اس نے امریکہ میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میچز دیکھنے کے وزٹ ویزا اپلائی کیا تھا مگر جنوری 2026ء میں اس کی ویزا درخواست دوسری مرتبہ مسترد کر دی گئی۔
دوحہ میں واقع امریکی قونصلیٹ میں ہونے والا انٹرویو بظاہر رسمی مگر درحقیقت فیصلہ کن ثابت ہوا۔ خاتون ویزا آفیسر کے سوالات ملازمت اور سفری تاریخ سے زیادہ اس نکتے پر مرکوز ہو گئے کہ یاسین نے زیادہ تر بین الاقوامی سفر ایک ہی سال یعنی 2025ء میں کیوں کیے؟ یہ وہ لمحہ تھا جہاں ویزا آفیسر کی تشویش واضح ہو گئی۔ مسئلہ یہ نہیں تھا کہ یاسین نے کہاں کہاں سفر کئے بلکہ اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ سفر کیوں کیا گیا؟
اس عمل سےامریکی ویزا کی نئی سخت پالیسی سامنے آتی ہے جسے اکثر درخواست گزار نظر انداز کر دیتے ہیں۔ امریکہ کا آج کا ویزا پراسس ہر درخواست گزار کو شک کی نظر سے ایک ممکنہ امیگرنٹ کے طور پر دیکھتا ہے۔
بھلےآپ اچھی نوکری کرتے ہوں اور شادی شدہ بھی ہوں ۔ درجنوں ممالک کا سفر کر چکے ہوں ۔اگر ویزا آفیسر کو ذرا سا بھی شبہ ہو جائے کہ آپ کے ارادے وقتی نہیں بلکہ مستقل قیام سے جڑے ہو سکتے ہیں تو فیصلہ آپ کے حق میں آنے امکانات مسدود ہو جاتے ہیں ۔
مشفق یسین کی دو بار ویزا درخواست مسترد ہونے کا یہ واقعہ ان تمام افراد کے لیے ایک سبق ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ زیادہ ممالک کا سفر، بھاری بینک اسٹیٹمنٹ یا فیملی سٹیٹس امریکہ ویزا کی ضمانت ہے۔ آج کے دور میں امریکی ویزا آفیسر انٹرویو میں محض آپ کی فراہم کردہ دستاویزات نہیں بلکہ اعتماد' تسلسل اور وجوہات و جواز کو پرکھتے ہیں۔
ویزا درخواست مسترد ہونے پر یاسین کی مایوسی قابلِ فہم ہے مگر اس کی کہانی ایک فرد کی نہیں بلکہ ہزاروں ایسے لوگوں کی ہے جو ہر سال اس الجھن کا شکار ہوتے ہیں۔ شاید وقت آ گیا ہے کہ ہم یہ سمجھ لیں کہ امریکی ویزا محض سیاحت کی اجازت نہیں بلکہ ایک نفسیاتی وجوہات کی چھان بین کا عمل بھی ہے۔جہاں سچ بھی تب ہی قابلِ قبول ہوتا ہے جب وہ با اختیار ویزا افسر کے اطمینان کا باعث ہو۔

16/01/2026

If you are a genuine traveler visiting the USA 🇺🇸 temporarily, don’t worry this ban is not going to affect you. 😊

15/01/2026

یاد رکھیں! امریکہ نے پابندی صرف امیگریشن ویزا پر لگائی ہے۔ وزٹ ویزے اور ایجوکیشن ویزے ابھی بھی کھلے ہیں اور لگ بھی رہے ہیں۔

Address

Mirpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ksm Visa Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share