District Bar Association Swat

District Bar Association Swat District Bar Association Swat
(1)

بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات مورخہ 6 مئی کو منعقد ہونگے۔ خیبرپختونخوا بار کونسل نے پریس ریلیز جاری کر دیا۔
27/04/2026

بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات مورخہ 6 مئی کو منعقد ہونگے۔ خیبرپختونخوا بار کونسل نے پریس ریلیز جاری کر دیا۔

Work roster
24/04/2026

Work roster

Working hours during the summer season
16/04/2026

Working hours during the summer season

05/04/2026

تعزیتی اطلاع

ہایت رنج و غم کے ساتھ جملہ معزز وکلاء صاحبان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سید کریم شلمانی (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار، مورخہ 5 اپریل کو بوقت دوپہر 2 بجے بمقام ایلم پبلک اسکول امانکوٹ ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں فاتحہ خوانی امانکوٹ میں ہی ہوگی۔
تمام معزز وکلاء برادری سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے تاکہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی جا سکے۔
رابطہ نمبر سید کریم شلمان: 03005740744

محمد ایوب مشوانی ایڈووکیٹ
جنرل سیکرٹری
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے مورخہ 6 اپریل کو پورے صوبے میں عدالتی کارروائی سے...
04/04/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے مورخہ 6 اپریل کو پورے صوبے میں عدالتی کارروائی سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔

03/04/2026

پریس ریلیز
پشاور 3 اپریل 2026

خیبرپختونخوا بار کونسل حکومت کی جانب سے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
خیبر پختون خوا بار کونسل اس اقدام کو بلاجواز، غیر ضروری اور عوام دشمن قرار دیتا ہے کہ عوام الناس پر ناقابلِ برداشت معاشی بوجھ پڑ رہا ہے، خصوصاً وہ طبقات جو پہلے سے مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ۔

خیبر پختون خوا بار کونسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اس اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، خوراک ، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے عام آدمی کی زندگی کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ ایسی معاشی پالیسیاں نہ صرف عوامی مفادات کے منافی ہیں بلکہ سماجی عدم مساوات کو بھی فروغ دے رہی ہیں۔

خیبر پختون خوا بار کونسل حکومتِ وقت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے سے متعلق پالیسی کا فوری طور پر ازسرِنو جائزہ لیا جائے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد تمام ٹیکسزز کو ختم کیا جائے اور تمام گاڑیوں پر عائد ٹول ٹیکس کو فوری طور ختم کیا جائے تا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم ہوسکے۔
مہنگائی بابت خیبر پختونخوا بار کونسل کے کل منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا ۔

بتسلیمات
نواز خان عادل
پبلک ریلیشن آفیسر
خیبر پختون خوا بار کونسل پشاور

Friday and Saturday duty roster
02/04/2026

Friday and Saturday duty roster

Friday and Saturday
26/03/2026

Friday and Saturday

عید ملن پارٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام آج عید ملن پارٹی نہایت شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی۔ اس پُر و...
24/03/2026

عید ملن پارٹی

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام آج عید ملن پارٹی نہایت شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی۔ اس پُر وقار اور پُرمسرت تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات محترم اسد حمید صاحب بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے معزز ججز صاحبان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے ہمراہ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز اور بار ایسوسی ایشن کے کثیر تعداد میں ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب خوشگوار، دوستانہ اور باوقار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں عید کی خوشیوں کو باہمی اخوت، یگانگت اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر وکلاء برادری اور معزز عدلیہ کے مابین باہمی احترام، تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
شرکاء نے اس خوبصورت اجتماع کو بار اور بینچ کے درمیان مضبوط تعلقات کی ایک روشن مثال قرار دیا۔

محمد ایوب مشوانی ایڈووکیٹ
جنرل سیکرٹری
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات

20/03/2026

Eid-ul-Fitr Mubarak!

On this joyous occasion, I extend my heartfelt greetings to all. May Allah accept our عبادات and bless us with peace, prosperity, and success.

Wishing all members of the legal fraternity and their families happiness and good health.

Muhammad Mushtaq Khan Advocate
President,
District Bar Association Swat

18/03/2026

خیبر پختونخواہ بار کونسل
مورخہ: 18-03-2026
خیبر پختونخواہ بار کونسل کے تمام معزز وکلاء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بار کونسل نے قواعد و ضوابط کے مطابق مورخہ 28 مارچ 2026 کو صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ، اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔
تاہم بعض وکلاء کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں رِٹ پٹیشنز دائر کی گئی ، جن پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا، اور آئندہ سماعت مورخہ 26 مارچ 2026 کومقرر ہے۔ جس میں پشاور نے ھائ کورٹ بارکونسل رولز کو معطل کئے ہیں ،چونکہ 26 مارچ کے بعد انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف ایک ہی دن باقی رہ جاتا ہے، اس لیے موجودہ حالات میں 28 مارچ کو انتخابات کا انعقاد قواعد کے مطابق ممکن نہیں۔
لہٰذا خیبر پختونخواہ بار کونسل کے اکثریتی اراکین کی متفقہ رائے سے انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے جاتےہیں۔ کیونکہ ازسرِ نو ووٹر لسٹ کی تیاری، اس کی تشہیر، اور الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواران کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے خاطر خواہ وقت درکار ہوگا۔ مزید برآں، خیبر پختونخواہ بار کونسل رولز کے مطابق ووٹر لسٹ کا اجرا انتخابات سے کم از کم 20 دن قبل بھیجنا ضروری ہے، جبکہ متعلقہ بار ایسوسی ایشنز اس بات کی پابند ہیں کہ اپنے پریکٹسنگ وکلاء کی فہرستیں دو ماہ قبل بار کونسل کو ارسال کریں۔
مزید یہ کہ جب تک پشاور ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کا حتمی فیصلہ نہیں آتا،اور نئے شیڈول کا اعلان نہیں ھوتا ۔تب تک موجودہ منتخب صدور اور دیگر کابینہ ممبران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہے گے ۔
نیز تمام مقررہ کردہ الیکشن بورڈز کے چیئرمین صاحبان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آئندہ احکامات تک الیکشن پراسیس روک دیں ، اور ان کی خدمات معطل تصور ہوں گی۔ نئے الیکشن شیڈول کے اجراء کے بعد چیئرمین الیکشن بورڈز کی ازسرِ نو تعیناتی اور دیگر پراسیس عمل میں لائی جائے گی۔
بحکم
وائس چیئرمین
اسفندیار خان
خیبر پختونخواہ بار کونسل

16/03/2026

پریس ریلیز
پشاور 16 مارچ 2026.
تمام معزز وکلاء صاحبان اور نامزد چیئرمین الیکشن بورڈ بار ایسوسی ایشنز انتخابات 2026 کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ کہ خیبرپختونخوا بار کونسل نے بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات کےلیے حتمی فہرستیں جاری نہیں کی ہیں۔ ہفتہ قبل جو فہرست شائع کی گئی تھی۔ وہ ابتدائی نوعیت کی تھیں۔ چونکہ ووٹرز لسٹ کی بابت مقدمات پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔ جن میں 18 مارچ کی تاریخ سماعت کے لیے مقرر ہے۔ مقدمات کے فیصلے کے بعد بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات کےلیے حتمی (فائنل) فہرستیں جاری کئے جائیں گے۔
بتسلیمات
نواز خان عادل
پبلک ریلیشن آفیسر
خیبر پختون خواہ بار کونسل پشاور

Address

Gulkada, Swat
Mingora
19130

Telephone

+923339473230

Website

http://dbaswat.pk/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Bar Association Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to District Bar Association Swat:

Share