مزدور اتحاد لوکل گورنمنٹ میانوالی

مزدور اتحاد لوکل گورنمنٹ میانوالی ALLAH HO AKBAR

21/08/2026

الوداعی تقریب

آج ضلع کونسل میانوالی میں 60 سال کی عمر مکمل کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک باوقار اور پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی پنجاب ورکریونین یونین کے نمائندگان نے کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب چیف آفیسر مبشر کلیم گل صاحب تھے، جبکہ جناب عاصم ضیاء(پلاننگ آفیسر) ،جناب حسن رضا( ڈسٹرکٹ آفیسر I&S) اور دیگر معزز افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر افسران و ملازمین نے ریٹائر ہونے والے ساتھیوں کی طویل عرصہ تک انجام دی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کے پنشن کیسز بروقت مکمل ہونے اور پنشن کی ادائیگی پر بھی اظہارِ اطمینان کیا گیا۔ معزز افسران کی جانب سے ملازمین کو ان کے پنشن حقوق کے چیکس بھی فراہم کیے گئے، جبکہ یونین عہدیداران کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔

اس موقع پر یونین کے جنرل سیکرٹری قدرت اللّٰہ خان نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افسران، عہدیداران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اورتقریب کی کامیابی اور ملازمین کے پنشن کیسز کی بروقت تکمیل میں قابل پینشن کلرک/سینئر کلرک محمد مجتبیٰ کا خصوصی تعاون قابلِ تحسین رہا، جنہوں نے ملازمین کے پنشن کیسز بروقت تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یونین عہدیداران نے ان کی کاوشوں اور تعاون پر خصوصی طور پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی اور کامیاب و پُرسکون زندگی عطا فرمائے۔

02/08/2026

افتتاحی تقریب

مورخہ یکم اگست 2026 کو واٹر سپلائی ترگ میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آفیسر ضلع کونسل میانوالی جناب مبشر کلیم گل نے واٹر سپلائی ترگ کو بانی پنجاب ورکرز یونین، چوہدری عبدالرزاق کے نام سے منسوب کرنے کا باضابطہ اعلان کیا اور اپنے دستِ مبارک سے اس کا افتتاح کیا۔

یہ تقریب پنجاب ورکرز یونین (رجسٹرڈ CBA) کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس کے انعقاد میں چوہدری اشفاق انور، صدر پنجاب ورکرز یونین اور قدرت اللہ خان خنکی خیل، جنرل سیکرٹری پنجاب ورکرز یونین کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔

تقریب میں اقبال خان قتالی خیل، سینئر نائب صدر، حمیداللہ خان، جوائنٹ سیکرٹری، یونس خان، وائس چیئرمین، محمد شعیب، جوائنٹ فنانس سیکرٹری، ریاض حسین شاہ، سیکرٹری اطلاعات سمیت پنجاب ورکرز یونین کے دیگر عہدیداران، ملازمین اور معزز شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے چوہدری عبدالرزاق کی مزدوروں اور ملازمین کے حقوق کے لیے خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی ترگ کو ان کے نام سے منسوب کرنا ان کی انتھک جدوجہد، دیانت داری اور مزدور دوستی کا عملی اعتراف ہے۔ شرکاء نے چیف آفیسر جناب مبشر کلیم گل کا اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ملازمین کی فلاح و بہبود اور عوامی خدمت کے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

18/07/2026

پنجاب ورکرز یونین رجسٹرڈ (CBA) ضلع میانوالی کے زیر اہتمام واٹر سپلائی بیڈ آفس یونین کا اہم اجلاس منعقد

آج مورخہ 18 جولائی 2026ء کو پنجاب ورکرز یونین رجسٹرڈ
ضلع میانوالی کے زیر اہتمام ( واٹر سپلائی چوہدری رزاق
ہیڈ آفس یونین ) میں ملازمین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت جناب چوہدری اشفاق صاحب (صدر) نے کی، جبکہ اجلاس کا ایجنڈا جناب قدرت اللہ خان (جنرل سیکرٹری) نے پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے زیر سماعت کیسز، تنخواہوں میں اضافے سے متعلق پیش رفت، یونین کی تنظیمی سرگرمیوں اور دیگر اہم امور پر شرکاء کو تفصیلی آگاہ کیا۔

اجلاس میں مرحوم عہدیداران کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خالی نشستوں پر نئے عہدیداران کا متفقہ طور پر انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔

اجلاس میں اقبال خان قتالی خیل (سینئر نائب صدر)، شفیع اللہ خان ملاخیل (نائب صدر عیسیٰ خیل)، حمید اللہ خان (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، عصمت اللہ خان (نائب صدر میانوالی)، نصر اللہ خان (فنانس سیکرٹری)، محمد شعیب (ڈپٹی فنانس سیکرٹری) سمیت دیگر یونین عہدیداران اور عیسیٰ خیل کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر نو منتخب نمائندوں کی دستاربندی کی گئی۔ اقبال خان قتالی خیل اور شفیع اللہ خان نے نو منتخب عہدیداران کی دستاربندی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں ملازمین کے حقوق کے تحفظ، دیانتداری، اتحاد اور خدمتِ خلق کی بہترین توفیق عطا فرمائے۔

آخر میں صدرِ اجلاس چوہدری اشفاق صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب ورکرز یونین ہمیشہ ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

18/07/2026

پنجاب ورکریونین میانوالی زندہ باد

18/07/2026

قدرت اللّٰہ خان کی محنت رنگ لائی گئی

پنجاب ورکرز یونین کے دیرینہ ساتھی جناب اکبر خان کے اعزاز میں یونین آفس ڈسٹرکٹ  کونسل میانوالی میں پروقار الوداعی تقریبپن...
11/07/2026

پنجاب ورکرز یونین کے دیرینہ ساتھی جناب اکبر خان کے اعزاز میں یونین آفس ڈسٹرکٹ کونسل میانوالی میں پروقار الوداعی تقریب

پنجاب ورکرز یونین کے دیرینہ، مخلص اور فرض شناس ساتھی جناب اکبر خان کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونین کے عہدیداران، ملازمین اور ساتھیوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے ان کی طویل، دیانت دارانہ اور شاندار سرکاری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے دوران پنجاب ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری قدرت اللہ خان اور سینئر نائب صدر اقبال خان قتالی خیل،عصمت اللّٰہ خان نائب صدر نے جناب اکبر خان کو پھولوں کے ہار پہنائے، یادگاری تحائف پیش کیے اور ان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری قدرت اللہ خان نے کہا:

"اکبر خان نے اپنی پوری ملازمت نہایت ایمانداری، دیانت، حق و حلال کی کمائی اور خلوصِ نیت کے ساتھ سرانجام دی۔ ایسے مخلص، فرض شناس اور باکردار ساتھی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ یقیناً ایسے بھائیوں سے جدائی دل کو اداس کرتی ہے، مگر قانونِ فطرت اور سرکاری ضابطوں کے مطابق ریٹائرمنٹ ملازمت کا لازمی حصہ ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشحالی، عزت اور سکون والی طویل زندگی عطا فرمائے اور ان کی آئندہ زندگی کو خوشیوں سے بھر دے

الوداعی شعر

خدمت کا سفر ختم ہوا، نام رہے گا باقی
ایمان کی خوشبو سے مہکتا رہے گا ہر راہی۔"

تقریب کے اختتام پر اقبال خان قتالی خیل نے جناب اکبر خان کی صحت، کامیابی اور خوشحال زندگی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ تمام شرکاء نے ان کے روشن کردار، اعلیٰ اخلاق اور قابلِ تقلید خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔۔

دعا

اللہ تعالیٰ جناب اکبر خان کو صحتِ کاملہ، عمرِ دراز، رزقِ حلال میں برکت، اہلِ خانہ کے ساتھ خوشیوں بھری زندگی اور دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

06/07/2026

Address

Mianwali
42200

Telephone

+923123510786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مزدور اتحاد لوکل گورنمنٹ میانوالی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to مزدور اتحاد لوکل گورنمنٹ میانوالی:

Shortcuts

Share