Business group chicha watni

Business group chicha watni Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Business group chicha watni, Legal, Adda Ghaziabad, Mian Mir.

14/02/2026
14/02/2026
28/01/2026

*بیوقوف کون __؟؟*
کہتے ہیں کہ ایک بہت بڑے سیٹھ نے ایک ایسے شخص کو نوکر رکھا جو دماغ کا موٹا تھا۔
جب امیر شخص کام کاج سے فارغ ہو کر گھر آتا تو تھکاوٹ اور ٹینشن دور کرنے کے لیے اس بیوقوف سے الٹے سیدھے سوال کرتا، اور وہ بیچارہ اپنی تھوڑی سی عقل کے مطابق جواب دیتا۔ جسے سن کر وہ سیٹھ ہنس ہنس کر دہرا ہو جاتا۔ یوں اس کی سارے دن کی تھکاوٹ دور ہو جاتی۔
ایک دن اس امیر آدمی کے ذہن میں خیال آیا، کیوں نہ اس بیوقوف کا امتحان لیا جائے۔
تو اس نے ایک سفید چھڑی اس بیوقوف کو دیتے ہوئے کہا:
"یہ چھڑی تم اس شخص کو دو گے جو تمہیں اپنے سے بھی زیادہ بیوقوف ملے۔"
وقت گزرتا گیا۔ وہ امیر شخص شدید بیمار ہوگیا۔
ایک دن اس نے اپنے بیوقوف نوکر کو بلا کر کہا:
"تم مجھے معاف کر دو۔ تمہیں تھوڑے سے پیسوں کا لالچ دے کر کچھ دیر کی خوشی حاصل کرنے کے لیے میں تمہارے جذبات سے کھیلتا رہا۔"
نوکر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ کہنے لگا:
"مالک، آپ آج ایسی باتیں کیوں کر رہے ہو؟"
سیٹھ نے جواب دیا:
"میں بہت دور جا رہا ہوں۔"
نوکر:
"جہاز پر جا رہے ہو یا گاڑی میں؟"
سیٹھ آبدیدہ ہو کر بولا:
"وہاں نہ تو جہاز سے جایا جاتا ہے اور نہ ہی گاڑی سے۔ بس ملک الموت آئے گا اور مجھے لے جائے گا۔"
نوکر:
"اچھا، پھر آپ نے وہاں کے لیے گاڑیاں تو خریدی ہوں گی؟"
سیٹھ:
"نہیں۔۔۔"
نوکر:
"اچھا، خدمت کے لیے نوکر چاکر تو ہوں گے نا؟ اور رہنے کے لیے بہت بڑا بنگلہ بھی خریدا ہوگا؟ کیا اپنے سامان پیک کروالیا۔۔۔؟"
سیٹھ:
"نہیں، وہاں کے لیے میرے پاس نہ تو بنگلہ ہے، نہ ہی نوکر چاکر۔۔۔ اور وہاں خالی ہاتھ جانا پڑتا ہے۔"
نوکر حیران ہوتے ہوئے:
"پھر آپ واپس کب آؤ گے؟"
سیٹھ:
"جو ایک مرتبہ وہاں چلا جائے، واپس نہیں آتا۔ ہمیشہ وہیں رہتا ہے۔۔۔"
وہ بیوقوف نوکر تھوڑی دیر کے لیے تو وہیں کھڑا کچھ سوچتا رہا۔
پھر اچانک واپس اپنے کمرے کی طرف بھاگا۔
جب واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں وہی سفید چھڑی تھی۔
اس نے وہ سفید چھڑی اپنے مالک کو تھما دی۔
سیٹھ یہ دیکھ کر حیران ہو گیا، اور وجہ پوچھی۔
تو نوکر کہنے لگا:
"مالک، کافی عرصہ پہلے آپ نے یہ چھڑی مجھے دی تھی اور کہا تھا: یہ اُس کو دینا جو تمہیں اپنے سے زیادہ بیوقوف ملے۔۔۔
مالک! مجھے اس دنیا میں سب سے زیادہ بیوقوف آپ لگے ہو۔
جہاں کچھ عرصہ رہنا تھا، وہاں دن رات محنت کرکے عالیشان بنگلہ بنوایا، خدمت کے لیے نوکر چاکر رکھے، گاڑیاں اکٹھی کیں۔۔۔
اور جہاں ہمیشہ کے لیے رہنا تھا، وہاں کے لیے کچھ بھی نہیں کمایا۔۔۔!!۔

28/01/2026

آپ میری چار باتیں مان لیں گے؟ پلیز
کسی سپیشل پرسن کی شادی ہو رہی ہے یا ہو گئی ہو۔ آپ نے اس سے یہ سوال ہر گز نہیں کرنا کہ آپ کی ہونے والی یا موجودہ بیوی خاوند بھی سپیشل ہے؟
کسی طلاق شدہ انسان کی دوسری شادی ہو رہی ہو یا ہو گئی ہو۔ آپ نے اس سے یہ سوال ہر گز نہیں کرنا کہ آپ کی ہونے والی یا موجودہ بیویخاوند بھی طلاق شدہ ہے؟
کسی شادی شدہ جوڑے کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی۔ تو اس سے اس موضوع پر بات نہیں کرنی۔ اور کوئی فضول مشورے نہیں دینے۔ وہ خود بھی سب آپشنز کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
کسی کی شادی کسی وجہ سے اگر نہیں ہو پا رہی تو اس سے یہ سوال ہر گز نہ کریں کہ آپ کی شادی کیوں نہیں ہو رہی۔
یہ چار سوال ہمارے لیے محض ایک چسکا ہیں۔ ہم نے یہ سب جان کر کیا کرنا ہوتا ہے؟ اور جس نے ان سوالوں کا جواب دینا ہوتا اسکے لیے یقین مانیں ہم بڑی مشکل پیدا کر دیتے ہیں۔
خطیب احمد

28/01/2026

دلچسپ معلومات
1. بندرجگنوکے قریب نہیں جاتے کیونکہ وہ انہیں آگ کا شعلہ سمجھتے ہیں۔
2-- کتے کوجسم کی بجائے زبان پرپسینہ آتاہے۔ کتے کو گھی ہضم نہیں ہوتا۔
3-- ہاتھی اور گھوڑا کھڑے کھڑے سوجاتے ہیں۔
4-- مچھلی کی آنکھیں اس لیے کھلی رہتی ہیں کیونکہ اس کے پپوٹے نہیں ہوتے۔
-5- کیکڑے کے دانت پیٹ میں ہوتے ہیں۔
-6- کچھوے میں پھیپھڑے نہیں ہوتے یہ جلد کے ذریعے سانس لیتاہے۔
7چیونٹی اپنے وزن سے چالیس گنا زیادہ وزن اٹھا سکتی ہے۔
8۔ بچھو چھے دن تک اپنا سانس روک سکتا ہے۔بچھو پانی کی تہہ میں سانس نہیں لے سکتا لہذا وہ اپنا سانس روک لیتاہے۔
9 آپ جتنی مرضی کوشش کر لیں یہ یاد نہیں کرسکتے آپ کا خواب کہاں سے شروع ہواتھا۔
10 کوئی بھی جذباتی دھچکا پندرہ یا بیس منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا اس کے بعد کاوقت اس کے بارے میں زیادہ سوچنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
11. نوے فیصد لوگ اس وقت گھبرا جاتے ہیں جب انھیں موبائل پرکوئی میسج آتاہے۔
12 ۔ایک بیرل میں تقریباً 159 لیٹر پڑول ہوتا ہے۔
13 مکھی ایک سیکنڈ میں 32 مرتبہ اپنے پر ہلاتی ہے۔
14 دنیا کے 26 ملکوں کو سمندر نہیں لگتا۔
15 تیل کا سب سے پہلا کنواں پینسلوینیا،امریکا میں 1859ء میں کھودا گیا تھا۔
16 کچھوا، مکھی اور سانپ بہرے ہوتے ہیں۔
17 ۔شہد کی مکھی 7 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے
18 فرعونوں کے زمانے کے مصر میں ہفتہ 10 دنوں کا ہواکرتاتھا۔
19 دنیا کی سب سے طویل جنگ فرانس اور برطانیہ کے درمیان ہوئی تھی، یہ جنگ 1338ء میں شروع اور1453ء میں ختم ہوئی یعنی یہ جنگ 115 سال جاری رہی۔
20اٹھارویں صدی میں کیچپ بطور دواء استعمال ہوتا تھا
21. کوے کی اوسط عمر پانچ سو سال تک ہوتی ہے۔
22 ۔پینگوئین ایک ایسا جانور ہے جو نمکین پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرسکتا ہے۔
23 ۔ایک مرغی سال میں اوسطاً 228 انڈے دیتی ہے۔
24.. بلیاں اپنی زندگی کا 66 فیصد حصہ سو کر گزارتی ہیں
25۔الو وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی نچلی پلکیں جھپکتا ہے۔ باقی سارے پرندے اپنی اوپری پلکیں جھپکاتے ہیں"

28/01/2026

وضو کے معنی
مجھے پہلی مرتبہ وضو کے معنی سمجھ میں یوں آئے🍀
•ھاتھوں کا دھونا: اے اللہ میرا نامہء اعمال میرے دائیں ہاتھ میں دینا🍀
•کُلّی کرنا :️ اے اللہ میری زبان کو حق گوئی پر ثابت قدم رکھنا🍀
•ناک میں پانی دینا : اے اللہ میری سانسوں کو جنت کی خوشبو سے معطر فرمانا🍀
•ناک جھاڑنا یا صاف کرنا :️اے اللہ میری سانسوں کو زقوم کی بد بو سے محفوظ فرمانا🍀
•منہ دھونا :️ اے اللہ میرے چہرے کو روشن کرنا ،جِس دن چہرے سیاہ کیئے جائیں گے اور روشن کیئے جائیں گے🍀
•دونوں ہاتھوں کا کہنیوں تک دھونا :️
•داہنا ہاتھ : اے اللہ مُجھے داہنے ہاتھ والوں میں شامل کرنا🍀
•بایاں ہاتھ :️ اے اللہ مُجھے بائیں ہاتھ والوں میں شامل ہونے سے بچا🍀
•سر کا مسح :️ اے اللہ میری گردن آگ سے آزاد فرما اور اُٹھا مُجھ کو مومنوں میں🍀
•پاؤوں کا دھونا :️ اے الله میرے قدموں کو سیدھے رستے سے کبھی بھٹکنے نہ دینا🍀
🌸

28/01/2026

سائنسں دانوں کہنا ھے کہ لوہا
اس زمین اور نظام شمسی کا حصہ نہیں ھے۔
کیونکہ لوھے کے پیدا ہونے کے لئے ایک خاص درجہ حرارت کی ضرورت ھوتی ھے جو ہمارے نظام شمسی کے اندر بھی موجود نہیں۔ لوہا صرف سوپر نووا supernova کی صورت میں ھی بن سکتا ھے۔ یعنی جب کوئی سورج سے کئی گنا بڑا ستارہ پھٹ جائے اور اس کے اندر سے پھیلنے والا مادہ جب شہاب ثاقب meteorite کی شکل اختیار کرکے کسی سیارے پر گر جائے جیسا کے ھماری زمین کے ساتھ ھوا۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ ھماری زمین پر بھی لوھا اسی طرح آیا۔ اربوں سالوں پہلے اسی طرح شہاب ثاقب meteorites اس دھرتی پر گرے تھے جن کے اندر لوھا موجود تھا۔
اللہ سبحان وتعالی نے یہی بات قرآن میں بیان فرمائی ہے، 1400 سال پہلے اس بات کا وجود تک بھی نہیں تھا کہ لوھا کیسے اور کہاں سے آیا؟
قرآن کی 57 ویں سورة کا نام الحدید ھے جس کا مطلب لوھا ھے۔ لوھے کے نام پر پوری صورت موجود ھے اور اسی سورة کی آیت میں اللہ فرماتا ھے کہ:
"اور ہم نے لوھے کو اتارا، اس میں سخت قوت اور لوگوں کے لئے فائدے ہیں۔”
(سورة الحدید، آیت نمبر 25)
قرآن میں موجود یہ سائنسی حقائق اس بات کی دلیل ھے کہ یہ رب کا سچا کلام ھے۔ جو اس آخری پیغمبر حضور ﷺ پر نازل ھوا جو اُمی کہلاتے ہیں ۔
سورہ حدید آیت 4
﴿۴﴾ وھی ھے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ھوتی اور جو اس سے نکلتی ھے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ھے سب اس کو معلوم ھے۔ اور تم جہاں کہیں ھو وہ تمہارے ساتھ ھے۔ اور جو کچھ تم کرتے ھو خدا اس کو دیکھ رھا ھے۔
اس سے بھی زیادہ حیران کر دینے والی بات یہ ھے کہ لوہا زمین کے بالکل درمیان میں ھے۔ اور لوھے کی بدولت مقناطیسی لہریں زمین کے گرد پیدا ہوتی ہیں جس سے زمین پر سورج کی الٹرا ریز اثر انداز نہیں ہو سکتی اور یہ وائرلیس کمیونیکیشن میں بھی مدد فراہم کرتی ھے۔
اب حیران کرنے والی بات یہ ھے کہ قرآن میں 114 سورتیں ہیں اور سورہ الحدید کا نمبر 57 ھے یعنی سورت حدید عین قرآن کے بیچ میں ھے۔ اور لوہا اسی طرح زمین کے درمیان ھے۔ یعنی اللہ نے اس سورہ کی ترتیب بھی اسی حساب سے رکھی جو کہ ایک معجزے سے کم نہیں۔
یہ بات حقیقت ھے کہ لوھے کہ بنا زمین پر زندگی تقریبا نا ممکن تھی۔ لوھا ہیموگلبن کی صورت میں ھمارے خون میں موجود ھے۔ جو کہ خون میں آکسیجن کو پورے جسم پہنچانے کا

Address

Adda Ghaziabad
Mian Mir
03008301195

Telephone

+923008301195

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Business group chicha watni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category