Friends lawyers District Mardan

Friends lawyers District Mardan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Friends lawyers District Mardan, Lawyer & Law Firm, District Courts Mardan, Mardana.

Pakistan Bar council press release....
22/08/2026

Pakistan Bar council press release....

PHCBA press release...
22/08/2026

PHCBA press release...

17/08/2026

نوٹس اجتماعی فاتحہ خوانی

تمام معزز ممبران کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ معزز ممبر سید فضل باسط شاہ, سید فضل الرحمن سیکریٹری لائیبریری پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار اور سید فضل ودود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج صاحب کے والد ماجد برضائے الٰہی وفات چکے ہیں اور انکی نماز جنازہ آج مورخہ 2026-08-17 کو ضلع اپر دیر میں ادا کی جا چکی ہے اور رسم قل بھی اپر دیر میں ادا کی جائے گی۔
معزز ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع اپر دیر کے سفری اور دیگر دشواریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لواحقین کی جانب سے وکلاء حضرات کو زحمت نا کرنے کی التماس کی گئی ہے۔
لہذا مورخہ 2026-08-24 بروز پیر بوقت 12:00بجے دوپہر بمقام غلام نبی ہال معزز ممبر اور معزز جج صاحب کے مرحوم والد کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تمام معزز ممبران سے شرکت کی استدعا ہے۔

منجانب:
ایگزیکٹیو کونسل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن۔

PHC office order.......
17/08/2026

PHC office order.......

PHCBA....
16/08/2026

PHCBA....

PHCBA....
15/08/2026

PHCBA....

14/08/2026

جشن آزادی مبارک ہو

​اے اللہ! اے تمام جہانوں کے مالک!
​آج کے اس بابرکت دن ہم تیرے حضور نہایت عاجزی اور شکر گزاری کے ساتھ دعا گو ہیں کہ تو نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم اور آزاد نعمت سے نوازا۔
​ ہمارے ملک کو ہمیشہ امن، سکون اور سلامتی کا گہوارہ بنا اور ہر طرح کے فتنے، فساد اور شر سے اس کی حفاظت فرما۔
​ ہمارے وطن کو معاشی، تعلیمی اور اخلاقی میدان میں بے پناہ ترقی اور استحکام عطا فرما۔
​ہمارے دلوں میں آپس کی محبت، اتفاق اور بھائی چارہ پیدا فرما اور ہمیں ایک متحد قوم بنا۔
ہمارے حکمرانوں اور رہنماؤں کو ایمانداری، انصاف اور ملک کی مخلصانہ خدمت کرنے کی توفیق دے۔
​ہمارے وطن کی سرحدوں کے محافظوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھ اور ان کی قربانیوں کو قبول فرما۔
​اے اللہ! اس ملک کو قیامت تک قائم و دائم رکھ اور ہمیں سچا اور مخلص پاکستانی بننے کی توفیق عطا فرما۔
​آمین یا رب العالمین!

13/08/2026

پریس ریلیز/مذمتی بیان

آج مورخہ 2026-08-13 بروز جمعرات ایگزیکٹیو کونسل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ورچوئل اجلاس زیر صدارت امین الرحمن یوسفزئی صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری کے فرائض اشفاق احمد داؤدزئی سیکریٹری جنرل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انجام دئیے۔

اجلاس میں ایگزیکٹیو کونسل کو ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے سینئر ممبر منصور خان ایڈوکیٹ کے گھر پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مبینہ خلاف قانون چھاپہ زنی، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور معزز ممبر کے اہل خانہ کو غیر قانونی طور ہراساں کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس پر شرکاء نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ مبینہ چھاپہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

ایگزیکٹیو کونسل نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی غیر آئینی اقدام کے سلسلے میں غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ایگزیکٹیو کونسل نے اعادہ کیا کہ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اپنے معزز ممبر کی ہر قسم اخلاقی اور قانونی معاونت جاری رکھے گی اور ہر قسم کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

منجانب:
ایگزیکٹیو کونسل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن۔

ملک محمد نعمان
پریس سیکریٹری
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن۔

11/08/2026

پریس ریلیز/مذمتی بیان
آج مورخہ 2026-08-11 بروز منگل ایگزیکٹیو کونسل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی ورچوئل اجلاس زیر صدارت صدر امین الرحمن یوسفزئی صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری کے فرائض اشفاق احمد داؤدزئی سیکریٹری جنرل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انجام دئیے۔
اجلاس میں شرکاء کو مردان سے تعلق رکھنے والے معزز ممبر محمد شہزاد ایڈوکیٹ کے دفتر پر مسلح افراد کے حملہ اور معزز ممبر کو جان سے مارنے کی دھمکیوں اوردفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کی بابت تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ایگزیکٹیو کونسل نے معزز ممبر کے دفتر پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور مذکورہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود عدم گرفتاری پر نہایت تشویش کا اظہار کیا۔

ایگزیکٹیو کونسل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایگزیکٹیو کونسل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس موقع پر اعادہ کیا کہ وکلاء برادری اپنے معزز ممبر کی مکمل اخلاقی، قانونی معاونت کے ساتھ ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھےگی اور نامزد ملزمان کو سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

منجانب؛
ایگزیکٹیو کونسل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن۔

ملک محمد نعمان
پریس سیکریٹری
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن۔

Election schedule of District,Tehsil and HC bar associations ...... KP Bar council
10/08/2026

Election schedule of District,Tehsil and HC bar associations ...... KP Bar council

Address

District Courts Mardan
Mardana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Friends lawyers District Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share