Abbas Khan Advocate

Abbas Khan Advocate Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abbas Khan Advocate, Lawyer & Law Firm, District Courts Mardan, Mardan.

We provide legal services in cases relating to Constitutional Law, civil law, Company law, intellectual property laws; copyright and trademark laws, family laws etc.

10/03/2026

پاکستان کے عدالتوں میں چند ایسے ایماندار ججز کی ضرورت ہے۔
سابقہ جج صاحب کو ضرور سنیں۔
#قانون #انصاف #عدلیہ

پاکستانی خاتون کا اپنے افغان شوہر کی شہریت کے لیے رٹ پٹیشن  دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ ان کے شوہر کو پاکستان اوریجن...
07/03/2026

پاکستانی خاتون کا اپنے افغان شوہر کی شہریت کے لیے رٹ پٹیشن
دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ ان کے شوہر کو پاکستان اوریجن کارڈ فراہم کی جائے۔
پشاور ہائیکورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے خاتون کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ وہ چھ مہینے کے اندر اندر خاتون کے افغان شوہر کو پاکستان اوریجن کارڈ فراہم کرے۔
مزید یہ ہدایات جاری کی کہ جب تک نادرہ اپنی کارروائی پوری نہیں کرتا تب تک خاتون کے خاندان کے کسی بھی فرد کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہ کی جائے۔

پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں افغان شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔  پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے ایک درخواست پہ حکم جاری...
07/03/2026

پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں افغان شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے ایک درخواست پہ حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پروف آف رجسٹریشن رکھنے والا افغان شہری غیر قانونی مقیم نہیں ہے۔ اگر کسی کے پاس افغان شہری کارڈ(مہاجر کارڈ) موجود ہو تو وہ غیر قانونی مقیم شہریوں میں شمار نہیں ہوتے: پشاور ہائی کورٹ نے سیکشن 14 فارن ایکٹ میں افغان شہری کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا گیا کہ جب کسی افغان شہری کے پاس حکومت کی طرف سے جاری کردہ رجسٹریشن کا ثبوت موجود ہو تو اسے محض اسی بنیاد پر غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اس نکتے کو مدِنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ملزم کو ضمانت دینے کا حکم جاری کیا۔


#افغان

ضابطہ فوجداری میں تین اہم ترامیم عمل میں لائی گئی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔1. 59-A دفعہاگر کوئی ملزم گرفتار ہو جائے  تو ملز...
26/02/2026

ضابطہ فوجداری میں تین اہم ترامیم عمل میں لائی گئی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
1. 59-A دفعہ
اگر کوئی ملزم گرفتار ہو جائے تو ملزم کے بھائی، دوست، یا رشتے دار کو اسکی گرفتاری کے بارے آگاہ کیا جائے گا، اس ترمیم کا مقصد غیر قانونی گرفتاری اور غیر قانونی طور پہ حبس بے جا میں رکھنے کی روک تھام اور خاتمے کیلئے بنایا گیا ہے۔

2. دفعہ 154
دوسری ترمیم دفعہ 154 میں ہوئی ہے جس کے مطابق اب متعلقہ مجسٹریٹ کو بھی ایف آئی آر درج کرنے/حکم صادر کرنے کا اختیار مل گیا ہے جو کہ پہلے صرف جسٹس آف پیس/ سیشن جج کے پاس اختیار تھا یعنی اب ایک اور فورم مہیا کردیا گیا ہے

3. 431-A دفعہ
اگر کوئی ملزم جسکو سزا ہوئی ہے اور وہ فوت ہوگیا ہے تو اس سزا کے خلاف اسکے وارثان اپیل کر سکتے ہیں اور وہ اسی ملزم کی طرف سے سمجھیں جائے گی۔۔

ـ عباس خان، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

*عورتوں کے ہراسگی کے حوالے سے پاکستان کے مروجہ قوانین*پاکستان میں عورتوں کے ہراسگی "Harassment "کے حوالے سے چند اہم قوان...
16/02/2026

*عورتوں کے ہراسگی کے حوالے سے پاکستان کے مروجہ قوانین*

پاکستان میں عورتوں کے ہراسگی "Harassment "کے حوالے سے چند اہم قوانین, جو کہ خصوصی طور پہ عورتوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے ہیں:

1. *Protection Against Harassment of Women at Workplace Act 2010*
- یہ قانون کام کی جگہ یعنی بطور ڈیوٹی، خواتین کو ہراسگی سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
- اس قانون کے تحت ہراسگی کی شکایت پر ملوث فرد/ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور مجرم ثابت ہونے پہ سزا دی جائے گی۔
- سزا کی معیار اور میعاد 3 لکھ روپے تک جرمانہ اور 3 سال تک قید وضع کیا گیا ہے۔
*Anti-Rape Laws 2021*
- یہ قانون عورتوں کے خلاف جنسی جرائم کے لیے سخت سزائیں مقرر کرتا ہے۔
- عورت کے خلاف جنسی عمل میں ملوث فرد کو مجرم ثابت ہونے پر عمر قید یا موت کی سزا ہوگی۔
- 14 سال سے کم عمر کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی سزا موت ہو گی۔
- *Acid Control and Acid Crime Prevention Act 2011*
- یہ قانون عورتوں پر تیزاب کے حملوں کے خلاف کارروائی کے لیے بنایا گیا ہے۔
عورت پہ تیزاب کا محلہ ہونے کی صورت میں سزا 14 سال تک قید اور 1 ملین روپے جرمانہ ہوگا۔
*Punjab Protection of Women Against Violence Act 2016*
- یہ قانون بھی عورتوں کے خلاف تشدد کے خلاف بنایا گیا ہے۔
- عورت پہ تشدد کی صورت میں مجرم کو 1 لکھ روپے جرمانہ اور 3 سال تک قید ہوگا۔

_عباس خان ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ
ڈسٹرکٹ کورٹس مردان۔



03449686101

13/02/2026

آمین٫ثمہ آمین

پاکستان میں بچوں کے حقوق اور قوانین کا تفصیلی جائزہ:*آئین پاکستان کے تحت بچوں کے حقوق:*- *آرٹیکل 11*:  آئین کے آرٹیکل 11...
12/02/2026

پاکستان میں بچوں کے حقوق اور قوانین کا تفصیلی جائزہ:

*آئین پاکستان کے تحت بچوں کے حقوق:*

- *آرٹیکل 11*: آئین کے آرٹیکل 11 میں بچوں سے کی جانے والی جبری مشقت اور بچوں کی ملازمت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق بچوں کو جبری مشقت پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور ان کی ملازمت پر پابندی لگائی گئی ہے۔
- *آرٹیکل 25-A*: 5 آئین پاکستان 16 سال تک بچوں کی تعلیم لازمی قرار دیتی ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق ہر بچے کو 5 سے 16 سال تک مفت تعلیم کا حق حاصل ہے۔

*بچوں کے تحفظ کے قوانین:*

- *چائلڈ لیبر ایکٹ 1991*: یہ قانون بچوں کی ملازمت پر پابندی لگاتا ہے اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کو لازمی بناتا ہے۔
- *پنجاب ریسٹرکشن آن ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ 2016*: یہ قانون بچوں کی ملازمت پر پابندی لگاتا ہے اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات فراہم کرتا ہے۔
- *سینڈک پروہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ایکٹ 2016*: یہ قانون بچوں پر جسمانی تشدد کے روک تھام کیلئے بنایا گیا ہے اور بچوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتا ہے۔
- *جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018*: یہ قانون ان بچوں کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے جن پہ کسی جرم کا الزام ہوتا ہے۔ ان بچوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے یہ قانون اور طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

*بین الاقوامی معاہدے:*

- *UN Convention on the Rights of the Child (CRC)*: پاکستان نے 1990 میں CRC پر دستخط کیے تھے اور بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کا عہد کیا تھا۔
- *ILO Conventions on Child Labour*: پاکستان نے ILO کے بچوں کی ملازمت سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور بچوں کی ملازمت پر پابندی لانے کا عہد کیا ہے۔

ـ *عباس خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
03449686101*

آمین۔
07/02/2026

آمین۔

Dedication, self belief and hard work bring success.Abbas khan adv, pirzada law Chamber District courts mardan.
30/11/2022

Dedication, self belief and hard work bring success.
Abbas khan adv, pirzada law Chamber District courts mardan.

Address

District Courts Mardan
Mardan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923449686101

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbas Khan Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Abbas Khan Advocate:

Share