Tax Consultancy & Property Advisor

Tax Consultancy & Property Advisor legalservices

ایف بی آر کی نئی پالیسی (سیکشن 236CB کے تحت)پاکستان میں شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟تو جان لیجیے کہ آپ کے بجٹ میں اب ...
30/12/2025

ایف بی آر کی نئی پالیسی (سیکشن 236CB کے تحت)

پاکستان میں شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟

تو جان لیجیے کہ آپ کے بجٹ میں اب ایک نیا ٹیکس اپڈیٹ شامل ہو چکا ہے۔

ایف بی آر کی نئی پالیسی کے مطابق، شادی یا کسی بھی تقریب کے اخراجات اب آپ کے ٹیکس اسٹیٹس پر منحصر ہوں گے۔

فائلرز (Tax Filers):

تقریب پر 10٪ ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جو بعد میں آپ کے سالانہ انکم ٹیکس میں ایڈجسٹ ہو سکتا ہے۔

نان فائلرز (Non-Filers):

انہیں 20٪ ٹیکس دینا ہوگا، جو ناقابلِ واپسی ہے — یعنی یہ صرف جرمانہ ہے، کوئی ایڈجسٹمنٹ نہیں۔

اثر کیا پڑتا ہے؟

اگر تقریب کا بل 10 لاکھ روپے ہو تو نان فائلر کو 2 لاکھ روپے صرف ٹیکس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔

2025 کا گوشوارہ جمع کروائیں اور لیٹ فائلر کیٹیگری سے نکل کر ایکٹو لسٹ میں آئیں اور پراپرٹی کی خریدو فروخت  میں مکمل فائد...
29/07/2025

2025 کا گوشوارہ جمع کروائیں اور لیٹ فائلر کیٹیگری سے نکل کر ایکٹو لسٹ میں آئیں اور پراپرٹی کی خریدو فروخت
میں مکمل فائدہ حاصل کریں۔ گھر بیٹھے فائلر بننے کےلیے رابطہ کریں۔

Ph: 0321-6009630

01/10/2024
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے اور تن...
16/06/2024

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے اور تنخواہ دار طبقے پر شرح کم کرنے کی تجویز منظور کرلی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سربراہ سینٹرسلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دید ی گئی تاہم یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد کرنے اور ٹیکس وصولی کیلئے پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔

سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں جبکہ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا ہے، گریڈ 17 اور 22 کے افسران کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا تاہم کمیٹی نے سیاستدانوں کا ڈیٹا نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہناتھا کہ فنانس بل میں پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ فائلر کی شق متعارف کرائی گئی ہے، جس کا ٹیکس ریٹ فائلر اورنان فائلر کے درمیان رکھنے کی تجویز ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ لیٹ فائلر پر ٹیکس نان فائلر کے برابر ہونا چاہیے جبکہ انوشے رحمان نے کہا کہ فائلرز پر مہربانی کریں اور نان فائلر پر ٹیکس بڑھائیں۔ قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز موٴخر کر دی جبکہ فاٹا اور پاٹا کیلئے ٹیکس استثنٰی ایک سال کیلئے بڑھانے کی تجویز بھی مسترد کر دی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہم نے کابینہ میں استثنٰی میں توسیع کی مخالفت کی لیکن کابینہ نے نہیں مانی،آئی ایم ایف نے ضم شدہ اضلاع کو ٹیکس استثنٰی دینے کی مخالفت کی تھی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پورے ملک کی انڈسٹری کو فاٹا پاٹا کو حاصل مراعات سے مسائل ہیں، ایسا کرنے سے انڈسٹری کے مسائل میں اضافہ ہوگا ۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نان فائلرپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، نان فائلر کی موبائل سم اور بزنس کو بھی بند کیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والے لوگ بھی ہیں۔ ماضی میں یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کر چکے ہیں۔ امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنے کے لیے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا آئندہ مالی سال سے پروسسنگ اور پیکڈ آٹا، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائدہوگا، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مقامی طورپر تیار بچوں کے دودھ پر18 فیصد سیلز ٹیکس لگانیکی تجویزپرغور کیا گیا۔

اس دوران نمائندہ انڈسٹری شیخ وقار نے کہا کہ سیلز ٹیکس بتدریج بڑھایا جائے، سیلز ٹیکس سے بچوں کے دودھ کی قیمت میں بہت اضافہ ہوجائیگا۔چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر نے کہا کہ دودھ کی کمپنیوں نے 2 برس کے دوران اپنی مصنوعات کی قیمتیں متعدد باربڑھائیں، دودھ کی کمپنیوں نے صارفین پر مزید بوجھ بڑھایا مگر حکومت کو کچھ دینے کو تیار نہیں، حیران کن ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹرزبھی ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، آئندہ مالی سال سے زیرو ریٹنگ مکمل ختم کردی گئی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ درآمدی دودھ مقامی دودھ سے دگنا قیمت پرفروخت ہو رہا ہے، آئندہ مالی سال سے پروسسنگ اور پیکڈ آٹا، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائدہوگا، اگر ہم 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوڑ دیں توکمپنی بھی اپنی قیمت 18 فیصدکم کرے۔

اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور کرلی۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے خلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت کارروائی ہوگی۔ حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلبا اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو استثنٰی ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق نان فائلرکی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پرپابندی کا مطلب ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام آنا ہی سمجھا جائے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نان فائلرپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، نان فائلر کی موبائل سم اور بزنس بھی بند کیا جاسکتا ہے، 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والئ لوگ بھی ہیں، ماضی یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کرچکے ہیں چیئرمین ایف بی آر کا مزیدکہنا تھا کہ صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنیکے لیے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

سیکشن 7E سے متعلق نئی اپ ڈیٹس۔FBR ایف بی آر نے پنجاب کی فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کر دی کہ معزز لاہور ہائی کورٹ نے ICA نمبر...
28/02/2024

سیکشن 7E سے متعلق نئی اپ ڈیٹس۔FBR

ایف بی آر نے پنجاب کی فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کر دی کہ معزز لاہور ہائی کورٹ نے ICA نمبر 35908 آف 2023 مورخہ 15.02.2024 کے ذریعے سنگل بنچ کے سابقہ ​​فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور آرڈیننس کے سیکشن 7E کی دفعات اب معزز لاہور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے ٹیکس دہندگان پر لاگو ہیں۔ .

لہٰذا اب پنجاب میں جائیداد کی منتقلی پر 7e سرٹیفکیٹ درکار ہوں گے۔

دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2022انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین میں ہونے والی تبدیلیاں
25/08/2022

دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2022
انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین میں ہونے والی تبدیلیاں

Lawyers are not subject to the levy of the impugned sales tax leviable on the retailers in terms of section 3(9) of the ...
29/07/2022

Lawyers are not subject to the levy of the impugned sales tax leviable on the retailers in terms of section 3(9) of the Act.

  for   other than   through   if appearing in  . This is not for  . Federal Board of Revenue.
29/07/2022

for other than through if appearing in . This is not for . Federal Board of Revenue.

FBR Notification Under Section 236C & 236K (25-07-2022)Finally a clear   has been issued by   regarding Section   and   ...
26/07/2022

FBR Notification Under Section 236C & 236K (25-07-2022)Finally a clear has been issued by regarding Section and (Advance on / of immovable ). in case of non ATL persons (non filer) u/s 236K will be 7%.

Address

Office : Irum Center Near Gurah Chock , Shatak Street Mandi Bahauddin
Mandi Bahauddin
50400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tax Consultancy & Property Advisor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category