30/12/2021
*احتجاج برخلاف انتظامیہ BZU یونیورسٹی ملتان ومحمڈن لاء کالج ساہیوال*
آج مورخہ 3012.2021 کو زیر قیادت حافظ جاوید صدیق (سٹوڈنٹ سیکنڈ پارٹ LLB تین سالہ پروگرام و مرکزی رہنما آل پاکستان لاء ایسوسی ایشن ) ہمراہ 90/100 طلباء نے پریس کلب کے سامنے نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ و محمڈن لاء کالج کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی و بے حسی , کے بارے میں کہا کہ *ہماری انرولمنٹ 2018 میں یونیورسٹی میں ہوئی اور 2021 تک تین سالہ سیشن مکمل ہونا تھا لیکن ابھی تک صرف ایک سال کلئیر ہوا ہے جبکہ سیکنڈ پارٹ کے ابھی تک امتحانات کا انعقاد نہ ہو سکا ہے ۔۔ہم یونیورسٹی رجسٹرار کو بھی جا کر مل چکے ہیں جو کہ حیلے بہانوں سے ٹائم پاس کر رہے ہیں اور انہیں امتحانات و طلبہ کے مستقبل سے کوئی غرض نہ ہے جبکہ کالج انتظامیہ نے ہم سے فیس کی مد میں لاکھوں روپے وصول کئے ہیں کرونا کے دنوں میں بھی باقی تمام لوگوں کو ریلیف دیا گیا جبکہ ہماری طرف کوئی توجہ نہ دی گئی ہے ۔ ہم کو ہماری ڈگری 6 سال میں بھی مکمل ہوتی نظر نہیں آ رہی جس سے ہم Judiacary کے امتحانات سے عمر زائد ہو جانے کی وجہ سے نا اہل ہو جائیں گے۔ ہم ایک ایسے پیشے سے منسلک ہونے جا رہے ہیں جنہوں نے لوگوں کو انصاف دلانا ہے لیکن ادھر ہمارے ساتھ ہی ظلم و نا انصافی و استحصال کی پالیسی جاری ہے* ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے یہی صورتحال جاری رہی تو *ہم خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے*
۔۔ علاوہ ازیں *انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر زیل نعرے و تحاریر درج تھیں* ۔۔۔
▪️لاء کے طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کرو۔۔
▪️ یونیورسٹی انتظامیہ و کالج انتظامیہ مردہ باد
▪️ وائس چانسلر و رجسٹرار BZU ملتان مردہ باد
*طلباء کی طرف سے جو مطالبات پیش کیے گئے انکی تفصیل زیل ہے۔*
▪️ جلد از جلد امتحانات کا انعقاد کیا جائے ۔۔
▪️ ہمارے جو دو سال یونیورسٹی نے ضائع کیے ہیں انکا ازالہ کیا جائے ۔
▪️ ہماری فیسوں میں کمی کی جائے ۔۔
*مستقبل کا لائحہ عمل*:
طلباء نے کہا کہ *ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے وزیراعظم پاکستان , وزیر اعلی پنجاب گورنر پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں بھی پاکستانی شہری و بچے سمجھا جائے ہمارے ساتھ ہونے والی نا انضافی و زیادتی کا ازالہ کیا جائے* ۔ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم بھی *جائز حقوق کے لئے اور آئینی و قانونی حق کے لئے سڑ کوں پر احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے* ۔۔۔
*فار انفارمیشن*