Adv Tahir Islam Butt

Adv Tahir Islam Butt 🔹 Advocate High Court.
(1)

03/11/2026
24/10/2026

آج 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کے چیکس کی ریکوری کا دعویٰ، زیرِ دفعہ Order ###VII CPC، معہ 6 فیصد سالانہ شرحِ سود، ڈگری کروانے م...
21/10/2026

آج 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کے چیکس کی ریکوری کا دعویٰ، زیرِ دفعہ Order ###VII CPC، معہ 6 فیصد سالانہ شرحِ سود، ڈگری کروانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

اکثر لوگ چیک ڈس آنر ہونے پر FIR درج کرواتے ہیں، لیکن اس کے باوجود رقم کی وصولی نہیں ہو پاتی۔ یاد رکھیں کہ فوجداری کارروائی کے ساتھ ساتھ، قانون کے مطابق رقم کی وصولی کے لیے ڈسٹرکٹ عدالت سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Order ###VII CPC
کے تحت دعویٰ برائے ریکوری بعض مخصوص چیکس اور قابلِ اطلاق معاملات میں رقم کی وصولی کے لیے ایک مؤثر قانونی راستہ ہے۔

اپنی محنت کی کمائی کے تحفظ کے لیے اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں اور بروقت قانونی کارروائی کریں۔

Muhammad Tahir Islam Butt
Advocate High Court

آج لاہور ہائی کورٹ لاہور سے دفعہ 406 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کروائی گئی۔کاروباری...
20/10/2026

آج لاہور ہائی کورٹ لاہور سے دفعہ 406 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کروائی گئی۔

کاروباری لین دین کے تنازعات اور دفعہ 406 تعزیراتِ پاکستان

اہم قانونی آگاہی

ہر کاروباری تنازع، سیل ٹرانزیکشن، ادھار رقم یا مالی لین دین کی عدم ادائیگی کو محض دفعہ 406 تعزیراتِ پاکستان کے تحت فوجداری مقدمہ نہیں بنایا جا سکتا۔

دفعہ 406 کے اطلاق کے لیے امانت میں خیانت کے قانونی اجزاء، بالخصوص مال یا رقم کی سپردگی اور اس کے بددیانتی سے ناجائز استعمال یا تصرف، کا موجود ہونا ضروری ہے۔ محض معاہدے کی خلاف ورزی یا رقم کی عدم ادائیگی ہر صورت میں فوجداری جرم نہیں بنتی۔
اگر آپ بھی کسی کاروباری لین دین، خرید و فروخت، ادھار رقم یا مالی تنازع کی بنیاد پر درج فوجداری مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں تو اپنے قانونی حقوق سے آگاہ ہوں اور بروقت مناسب قانونی رہنمائی حاصل کریں۔

Bail Granted in a Cyber Crime Case  Haripur Courts.Legal Duty Performed, Relief Obtained.        .
15/10/2026

Bail Granted in a Cyber Crime Case Haripur Courts.
Legal Duty Performed, Relief Obtained.
.

غیر قانونی آف لوڈنگ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوعایک طالب علم کو اسٹڈی ویزا اور ضروری سفری دستاویزات ہونے کے باوجود بی...
14/10/2026

غیر قانونی آف لوڈنگ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

ایک طالب علم کو اسٹڈی ویزا اور ضروری سفری دستاویزات ہونے کے باوجود بیرونِ ملک روانگی سے روکنے کے معاملے پر آج لاہور ہائی کورٹ لاہور میں رِٹ پٹیشن دائر کی گئی۔

مؤقف یہ ہے کہ جب کسی شہری کے خلاف کوئی قانونی سفری پابندی موجود نہ ہو تو اسے بغیر واضح قانونی جواز اور معقول وجہ کے بیرونِ ملک سفر سے روکنا اس کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

**قانون کی حکمرانی، شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ہماری قانونی ذمہ داری ہے۔**

محمد طاہر اسلام بٹ ایڈووکیٹ
لاہور ہائی کورٹ

Fake Job Offer            سے ہوشیارآج کل سوشل میڈیا، WhatsApp اور Email کے ذریعے بڑی تنخواہ اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام...
14/07/2026

Fake Job Offer
سے ہوشیار
آج کل سوشل میڈیا، WhatsApp اور Email کے ذریعے بڑی تنخواہ اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر ہزاروں افراد کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
اگر کوئی کمپنی: انٹرویو کے بغیر نوکری دے۔ رجسٹریشن، ویزا یا پروسیسنگ فیس پہلے مانگے۔ اور صرف واٹس ایپ
پر رابطہ کرے۔
فوری فیصلہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالے
تو سمجھ جائیں کہ یہ
ھے Fake Job Scam ۔
یاد رکھیں
کسی بھی جاں آفر کی تصدیق کےبغیر
CNIC، Passport، Bank Account Details، OTP
یا رقم ہرگز شیئر نہ کریں۔
نوکری کا خواب، فراڈ کا شکار نہ بنے۔
آگاہ رہیں، محفوظ رہیں۔
محمد طاہر اسلام بٹ ایڈووکیٹ

Address

J Ii 718 Johar Town Lahore
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Tahir Islam Butt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share