04/06/2026
یکم تا 12 جون جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی 144ویں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس (International Labour Conference) میں دنیا بھر سے حکومتوں، آجر تنظیموں اور مزدور نمائندے شرکت کر رہے۔
الحمدللہ، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی جانب سے محترم شمس الرحمٰن سواتی صاحب (مرکزی صدر، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان) پاکستانی وفد میں شامل ہو کر محنت کش طبقے کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ کانفرنس عالمی سطح پر مزدوروں کے حقوق، بہتر روزگار، سماجی تحفظ اور باوقار کام کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اس فورم میں پاکستان کے محنت کشوں کی آواز مؤثر انداز میں اجاگر ہو اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے مثبت
پیش رفت سامنے آئے۔
منجانب: جفاکش ورکرز یونین ابراہیم فائبرز لمٹیٹڈ
🇵🇰 پاکستان زندہ باد
✊عالمی مزدور اتحاد زندہ باد