G.M Bunssi Law & Justice

G.M Bunssi Law & Justice Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from G.M Bunssi Law & Justice, Lawyer & Law Firm, Lahore.

11/07/2026

📌 **مرحوم کا قرض ورثاء کے ذمے**

⚖️ **قانونِ وراثت و قرض – لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ**

کیا قرض یا کاروباری لین دین کا چیک جاری کرنے والا شخص وفات پا جائے تو اس کا قرض ختم ہو جاتا ہے؟ لاہور ہائی کورٹ نے نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ اور قانونِ شہادت کے تحت واضح کیا کہ مقروض کے انتقال کے بعد بھی قرض ختم نہیں ہوتا، بلکہ قانونی ورثاء مرحوم کے ترکے کی حد تک اس کی ادائیگی کے پابند ہیں۔ 🏛️

**عدالت کے 6 اہم اصول:**

1️⃣ **ذمہ داری ترکے کی حد تک محدود** — ورثاء کی ذاتی ذمہ داری نہیں بنتی، لیکن مرحوم سے ملنے والی جائیداد کی حد تک وہ قرض کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔

2️⃣ **چیک تسلیم ہونے پر قانونی مفروضہ** — اگر ثابت ہو کہ چیک مرحوم کے دستخط سے جاری ہوا، تو قانون فرض کر لیتا ہے کہ یہ کسی جائز قرض کے عوض دیا گیا۔ اس مفروضے کو غلط ثابت کرنے کا بوجھ ورثاء پر ہے۔

3️⃣ **"خالی چیک" کا محض زبانی دعویٰ ناکافی** — ایسے دعوے کے لیے ٹھوس دستاویزی شہادت درکار ہے، ورنہ فیصلہ چیک ہولڈر کے حق میں ہوگا۔

4️⃣ **وکیل کی زبانی دستاویز پیش کرنا ناکافی** — ہر دستاویز کو اہل گواہ کے ذریعے کٹہرے میں ثابت کرنا ضروری ہے۔

5️⃣ **جائیداد نہ چھوڑنے کا زبانی انکار قابلِ قبول نہیں** — یہ دعویٰ بھی ثبوت سے ثابت کرنا ہوگا۔ اس کیس میں مرحوم کی جائیداد ثابت ہونے پر 6 لاکھ روپے کی وصولی کا حکم برقرار رکھا گیا۔

6️⃣ **وفات کے بعد ورثاء پر براہِ راست مقدمہ قابلِ سماعت** — ورثاء نے جواب دعویٰ دے کر کیس لڑا، اس لیے انہیں کوئی قانونی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ فیصلہ ان تمام افراد کے لیے بڑی راحت ہے جن کے پیسے کسی کے انتقال کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں۔ حقوقِ العباد اور جائز قرض کبھی ضائع نہیں جاتا۔

📄 **RFA No.108/2016**

اھم اطلاع
11/07/2026

اھم اطلاع

Be Alert....
02/07/2026

Be Alert....

اپنی ریٹرن بروقت جمع کروانے شکریہ
28/06/2026

اپنی ریٹرن بروقت جمع کروانے شکریہ

27/06/2026

⚡️⚡️

13/06/2026

غلام محمد بنسی لاء اینڈ جسٹس ⚖️

​قانونی رہنمائی | سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ

​⚖️ منشیات کے مقدمات (CNSA Cases) میں برآمدگی اور گواہان کی اہمیت

​سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق منشیات کی برآمدگی کے مقدمات میں قانون کی سخت پاسداری لازمی ہے:

​اہم قانونی نکتہ:

"منشیات برآمدگی کے دوران ریکوری میمو (موقع کی فرد برآمدگی) کا جائے وقوعہ (موقع) پر ہی تیار کیا جانا اور گواہان کا اپنی آنکھوں سے موقع پر برآمدگی دیکھنا قانوناً لازم ہے۔"

⚖️ حوالہ کیس لاء: 2022 SCMR 864

​👨‍فتحیاب قانونی مشاورت کے لیے رابطہ کریں:

​چوہدری ایم زیب بنسی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ

​عہدہ: لیگل کنسلٹنٹ

​موبائل / واٹس ایپ: 4020-801(0300)

​ای میل: [email protected]

​آفس کا پتہ: آفس نمبر 2، کینٹ کورٹ، لاہور۔

13/06/2026

⚖️ غلام محمد بنسی لاء اینڈ جسٹس
​اپنی ٹیکس ریٹرن آج ہی فائل کروائیں!
​قانون کی پاسداری • ہماری ذمہ داری
​اضافی ٹیکس، جرمانوں اور ہر قسم کی قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رہیں۔ برورقت ٹیکس ریٹرن فائل کروائیں اور کاروباری اعتماد، مالی بہتری اور مکمل ذہنی سکون حاصل کریں۔
​💼 ہماری کارپوریٹ رجسٹریشن سروسز:
​🟢 #کمپنی رجسٹریشن
​🟢 #سول پروپرائیٹر رجسٹریشن
​🟢 #چیمبر آف کامرس رجسٹریشن
​🟢 #سنگل ممبر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی رجسٹریشن
​📜 #رجسٹریشن NTN اور ٹیکس سے متعلق مکمل قانونی رہنمائی
​👨‍💼 ٹیکس کنسلٹنٹ
​سی ایم زیب بنسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
​(ٹیکس کنسلٹنٹ)






SM Law College Karachi TikTok fallower 0300 8014020
Canada and the World


10/06/2026

💢 اپنی کمپنی S.E.C.P اور F.B.R سے رجسٹرڈ کرائیں اور اپنے کاروبار کو قانونی تحفظ دیں
💢 اس کے علاوہ انکم ٹیکس ریٹرن،سیلزٹیکس ریٹرن ، لوگو اینڈ برانڈ رجسٹریشن کی رہنمائی انتہائی مناسب فیس کے ساتھ
✅ Register Your Company Or Business FBR
✅ Company Registration SECP
✅ Private Limited Company registration
✅ Public limited company registration/SMC
✅ Foreign company registration
✅ Firm Registration/AOP
✅ Import Export License registration
✅ Chamber of commerce registration
✅ Logo and trademark registration
✅ DNFBP/ Property Dealers License
✅ Sale Tax Registration / GSTN
✅ NTN Registration
✅ web site development
✅ social media marketing
✅ Become a filer
✅ Income tax/ Sales tax Return
✅ Tax Exemption Certificate
✅ PEC Registration & Renewals
✅ NGO Registration
✅ PSEB Certificate/ IT Company Registration
Call/WhatsApp for free consultation
📞 Phone: 03008014020











































23/05/2026

PLD 2021 757 lahore

لاہور ہائی کورٹ، لاہور کی خلع، طلاق اور تنسیخ نکاح پہ ایک خوبصورت ججمنٹ۔
فیملی کیسسز سے جن کا واسطہ پڑنا ہے یا پڑتا رہتا ہے وہ ضرور پڑھیں۔

مذکورہ ججمنٹ میں ذیل نکات طے ہوۓ

حقائق کچھ یوں ہیں کہ خاتون نے فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جس میں یہ موقف اپنایا گیا کہ شوہر کا تعلق میرے ساتھ ٹھیک نہیں ہے اور وہ مار پیٹ کرتا ہے وغیرہ وغیرہ لہذا مجھے میرا حق مہر جو کہ تین ملین سے زیادہ ہے اور دیگر جہیز کا سامان یہ سارا واپس کیا جاۓ اور عدالت مجھے خاوند سے طلاق دلواۓ بالفاظِ دیگر عدالت نکاح کی تنسیخ کرے۔
فیملی کورٹ نے فیصلہ کرتے ہوۓ تنسیخ نکاح کے بجائے خلع کا حکم پاس کیا اور خاتون کو حکم دیا کہ حق مہر سے دستبردار ہوجائیں۔ مذکورہ خاتون اپیل میں گئی اور اپیل میں بھی یہی فیصلہ برقرار رکھا گیا جس کے بعد خاتون کو مجبوراً ہائی کورٹ میں رٹ جوریسڈکشن میں جانا پڑا۔

معزز عدالت نے طے کیا کہ خلع بیوی کا شرعی حق ہے یہ عدالت کا اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی کو بھی بن مانگے اس کا حق دلوانا شروع کردے اگر خاتون خلع نہیں مانگ رہی بلکہ تنسیخ نکاح کی بنیاد پہ طلاق مانگ رہی ہے تو عدالت تنسیخ نکاح کے بجائے خلع دینے کا اختیار نہیں رکھتی۔ اس صورت میں عدالت کو شہادت میں جانا ہوگا اور پراپر ٹرائل کے زریعے یہ طے کرنا ہوگا کہ آخر کن وجوہات کی بناء پر خاتون کو طلاق دی جاسکتی ہے یا نکاح کی تنسیخ کی جاسکتی ہے۔۔۔
سب سے اہم نکتہ جو معزز جج نے طے کیا وہ یہ کہ معزز جج نے صراحتا لکھا کہ خلع کی صورت میں بھی اگر خاتون خلع کے لیے راضی ہو مگر شوہر کی طرف سے اجازت نہ دی جاۓ تو یہ خلع شرعاً و قانونا جائز نہیں ہوگا کیونکہ شریعت کہتی ہے کہ خلع میں شوہر کی اجازت ضروری ہے۔
اگر خاتون خلع مانگ لے اور شوہر انکار کر دے تو شریعت و قانون میں خلع مؤثر تصور نہ ہوگا اس لیے خاوند کی اجازت یا قبول ضروری ہے (اس کے لیے دیکھیے مذکورہ ججمنٹ کا پیرا نمبر 14)

معزز جج نے مزید یہ کہا کہ خاتون جن وجوہات کی بناء پہ خاوند سے اپنا نکاح منسوخ کرانا چاہتی ہے اگر وہ وجوہات ثابت نہ ہو جاۓ تو اس صورت میں بھی عدالت خود سے خلع کا حکم نہیں دے سکتی بلکہ عدالت کو دیگر وجوہات کی طرف جانا ہوگا اور عدالت کو دیگر وجوہات کی بناء پر فیصلہ کرنا ہوگا کہ نکاح کی تنسیخ کی جاۓ لیکن خلع کی بنیاد پہ نہیں۔ (اس کے لیے دیکھیے پیرس نمبر 12)

مزید اسی پیرا سے آگے پیرا نمبر 15 میں طے پایا کہ خلع کی صورت میں عدالت یک طرفہ(ex parte) فیصلہ نہیں دے سکتی یعنی خاوند کی غیر موجودگی میں خلع کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔
اگر شوہر ان شرائط پہ خلع دینے پہ راضی نہ ہو جن پہ بیوی خلع لینا چاہ رہی ہو تو عدالت تب تک خلع کا حکم جاری نہیں کرسکتی جب تک دونوں کچھ شرائط پہ متفق ہوکر خلع کا فیصلہ نہ کردے۔

مزید یہ کہا گیا کہ اگر خاوند کی بیوی کے ساتھ نا بنتی ہو اور خاوند طلاق بھی نہ دینا چاہ رہا ہو بلکہ بیوی کو اس طرز پہ ٹریٹ کر رہا ہو کہ بیوی مجبور ہر کر خلع مانگ لے اور خاوند کو حق مہر بچ جاۓ تو اس صورت میں عدالتوں کو بہت محتاط ہونا چاہیے اور معاملہ کی تہ تک پہنچانا چاہیے کہ آخر غلطی کس کی ہے یا ظلم کون کر رہا ہے۔

مذکورہ ججمنٹ میں قرآن پاک سے اور ہدایہ سے بھی حوالہ دیا گیا۔
CM Zeb Bunssi Advocate
High Court
0333-5126934 light
TikTok fallower Dlf Lawyers Lahore High Court, Lahore

پلیز فالو چینل
06/05/2026

پلیز فالو چینل

Follow Ghulam Muhammad Bunssi Law & Justice's WhatsApp channel. We are Experts in Criminals-Civil and Tax Law. We provide the services in legal ways to the people who are hanging out in difficult situations.. Join 18 followers for the latest updates.

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923008014020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G.M Bunssi Law & Justice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to G.M Bunssi Law & Justice:

Shortcuts

Share