20/05/2026
پورے پنجاب کے ملازمین کی مستقلی کے مقدمات میں اہم پیشرفت۔
لاہور ہائیکورٹ نے میرے اور حکومتِ پنجاب کے دلائل سننے کے بعد مقدمات کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی۔
میری جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملازمین کی مستقلی کے معاملے کو تاخیر کا شکار رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
جس کے جواب میں حکومتِ پنجاب کی طرف سے پیش ہونے والے فاضل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف دیا کہ متعلقہ قانون ختم ہو چکا ہے، لہٰذا اب ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں۔
تاہم، میری جانب سے یہ مؤقف پیش کیا گیا کہ قانون کے خاتمے کے ذریعے پہلے سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے مستقلی کے حق کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
میرے حتمی دلائل کے بعد فاضل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ انہیں حکومت سے مزید ہدایات لینے کا موقع دیا جائے۔
عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملازمین کو کام کرنے سے نہ روکا جائے۔
دعاگو:
اللہ نواز کھوسہ
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
33/A Queens Road behind Queens centre Mozang Lahore.
WhatsApp 03336073636