21/07/2026
صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام نان کسٹوڈیل پیرنٹ متوجہ ہوں !!
یاد رہے 2017 میں چائیلڈ کسٹڈی لاء سروسز ان پاکستان کی جانب سے کی جانے والی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں محترم جناب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نوٹیفیکیشن آج بھی اتنا ہی قابل عمل ہے اور موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران, اگر آپ ایک نان کسٹوڈیل پیرنٹ ہیں اور اپکا پرچہ ملاقات ترتیب پا چکا ہے لیکن آپکی نابالغ سے ملاقات بوجوہ تعطل کا شکار ہے تو یاد رہے کہ اس نوٹیفیکیشن کی رو سے موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران آپ اپنے نابالغ بچے سے ملاقات کرنے کے حقدار ہیں۔ کرنا صرف آپ نے اتنا ہے کہ اسکی کاپی اپ نے اپنی درخواست برائے ملاقات نابالغ، کے ساتھ لف کر کے اپنی متعلقہ عدالت میں پیش کرنی ہے