16/04/2019
رجسٹریشن آف ٹریڈ مارک مکمل طریقہ کار:
1۔ درخواست دائر کرنا:۔
ٹریڈ مارک رجسٹریشن میں سے سب سے پہلا مرحلہ درخواست دائر کرنا ہوتا ہے۔ ٹریڈ مارک درخواست کو مکمل کرکے اور صحیح کلاس میں دائر کیا جاتا ہے۔ درخواست دائر کرنے کے ایک ہفتے کے بعد گورنمنٹ کی طرف سے official acknowledgement جاری کی جاتی ہے جس پر ٹریڈ مارک نمبر بھی لکھا ہوتا ہے۔
2۔ ٹریڈ مارک درخواست کی جانچ پڑتال:
محکمہ ٹریڈ مارک درخواست کی جانچ پڑتال کرتا ہے اور اُس کے بعد اعتراضات کا نوٹس جاری کرتا ہے۔ اعتراضات کے نوٹس میں اگر کوئی ملتا جُلتا ٹریڈ مارک ہو تو اُس کی بنیاد پر اعتراض لگایا جاتا ہے اور دیگر قانونی اعتراضات اگر کوئی ہوں تو وہ بھی لگائے جاتے ہیں۔ اس سارے عمل میں 2 سے 3ماہ کا وقت گزر جاتا ہے۔ اگر رجسٹرار جواب سے مطمعن ہو جائے تو درخواست کو منظور کر لیتا ہے اور ٹریڈ مارک جنرل میں شائع کرنے کا آڈرر کرتا ہے۔
3۔ اعتراضات کی سماعت:۔
اگر رجسٹرار جواب سے مطمعن نہ ہو تو وہ اپنے سامنے پیش ہونے کے لیے تاریخ مقرر کر دیتا ہے ۔ اس مرحلے پر بعض دفعہ ٹریڈ مارک کی استعمال کا ثبوت بھی جمع کروانا پڑتا ہے۔ اگر رجسٹرار مطمعن ہو جائے تووہ درخواست کو منظور کر لیتا ہے اور ٹریڈ مارک جنرل میں شائع کرنے کا آڈرر کرتا ہے۔
4۔ ٹریڈ مارک جنرل میں اشاعت:۔
منظوری کے 2یا3ماہ کے بعد ٹریڈ مارک درخواست جنرل میں شائع ہو جاتی ہے ۔ٹریڈ مارک جنرل میں اشاعت کا مقصد عوام الناس کو آگاہ کرنا ہوتا ہے کہ اگر کسی پارٹی کا ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن سے کوئی حق مجروح ہو رہا ہے تو وہ باقاعدہ اپوزیشن کیس فائل کر کے رجسٹریشن کو رُکوا لے۔
5۔ دس سا ل کی رجسٹریشن فیس جمع کروانا:۔
اگر ٹریڈ مارک درخواست کے خلاف کوئی کیس دائر نہ ہوتو اشاعت کے تقریباً4ماہ بعد نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ دس سال کی پہلی مدت کی رجسٹریشن فیس جمع کروائی جائے۔ فیس جمع کروانے کے 2سے 3 ماہ کے اندر اندر رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری ہو جاتا ہے۔ٹریڈ مارک ہر 10 سال بعد renew کروانا پڑتا ہے۔
پرائم ٹریڈ مارک اینڈ کاپی رائٹ سروسز، لاہور