wali Khan advocate

wali Khan advocate legal issues and lawyers

15/01/2026

جو شھری عدالتوں سے بری ہو چکے ہیں اور سی آر او بھی کلیئر ہیں انہیں بھی پولیس ناکوں پر تنگ کر رہی ہے ۔،تین چار گھنٹے انتظار کروایا جا رہا ہے ، اس کے بعد تھانہ لے جایا جاتا ہے ، وھاں کچھ دیر بٹھا کر پھر چھوڑ دیتے ہیں ۔کیا یا عمل غیر قانونی نہیں ہے ؟

10/01/2026

*"Results LIST OF CANDIDATES FOR LAHORE BAR ASSOCIATION ELECTIONS 2026/2027:*

*TOTAL VOTES* . 15790
*CAST VOTES* 6915

● *Candidates for President*

1) Adeeb Aslam Bhinder: 3154
*2) Irfan Hayat Bajwa: 3559winer*
3) Shahid jamal Butt: 122

● *Candidates for Vice President*

1) Mian Tahir Munir 4376
2) Humayun Zaheer Bhatti 4183
3) Ch. Mushtaq Jamu 1300
4) Hafiz Mushtaq Naeemi 813
5) Shaikh kashif Narag 919

● *Candidates for Vice President*(model town courts seat)

1) Kanwal Asif Khan 4241winer
2) Kashif Sadiq Gujjar 1956
3) M Naveed Hanif 484

● *Candidates for Vice President*(cantt courts seat)

1) Imran Olakh 2575
2) Zahid Mehmood Gill 3991winer

● *Candidates for Secretary*

1) Malik Fahad Nisar Khokhar 4210winer
2) Shoaib Ashraf Bhatti 3297winer 2nd
3) Afnan Munawar. 2623
4) Rizwan Arshad Boobak 1645

● *Candidates for joint Secretary*

1) Samina Basra 4251winer
2) Asad Abbas shaikh. 856
3) Salman Raheem khokhar 1480

● *Candidates for Finance Secretary*

1) Zohaib Khan 4973
2) yasir Nazir padhyar. 1431

● *Candidates for Library Secretary*

1) Samina Khokhar 1553
2) Arshad Chadhar. 1022
3) Faryad Ch. 1677
4) Talib Naqvi. 526
5) Numan Ali goraya. 1865winer

● *Candidates for Auditor*

1). Raheela Hafeez Rana (confirmed)

01/01/2026

پنجاب میں ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد وراثت کا انتقال کروانے کے لیے پہلے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو اپلیکیشن دینی ہوتی ہے جس پروہ انتقال درج کرکے سائلین کوبیان ریکارڈ کروانے کے لیے تحصیل دار کے پاس بھیج دیتے ہیں جو کے بیان لےکر انتقال وراثت پاس کرتاہے وکلاء اور ریونیو کے ماھرین سےرائےدرکارہےکہ کیا یہ پروسیجر لمبا نہیں ہے

30/12/2025
ذیل میں ضابطۂ دیوانی (Civil Procedure Code, 1908 – پاکستان) کی روشنی میں پہلی اپیل اور دوسری اپیل کی جامع مگر مختصر قانو...
28/12/2025

ذیل میں ضابطۂ دیوانی (Civil Procedure Code, 1908 – پاکستان) کی روشنی میں پہلی اپیل اور دوسری اپیل کی جامع مگر مختصر قانونی وضاحت پیش کی جا رہی ہے:
🔹 پہلی اپیل (First Appeal)
📌 قانونی بنیاد
سیکشن 96، سی پی سی
📌 دائر کرنے کا حق
ہر وہ ڈگری جو کسی مجاز سول عدالت نے دی ہو
چاہے فیصلہ حقائق (facts) پر ہو یا قانون (law) پر
سوائے رضامندی (Consent Decree) کی ڈگری کے
📌 کہاں دائر ہوتی ہے؟
عام طور پر ڈسٹرکٹ جج کے سامنے
بعض صورتوں میں ہائی کورٹ (اگر ماتحت عدالت براہِ راست ہائی کورٹ کے ماتحت ہو)
📌 دائر کرنے کی مدت (Limitation)
عام طور پر 30 دن (Limitation Act کے مطابق)
📌 دائرہ اختیار
پہلی اپیل میں عدالت:
حقائق (Facts) کا ازسرِنو جائزہ لے سکتی ہے
شہادت (Evidence) کو دوبارہ جانچ سکتی ہے
قانون اور طریقۂ کار دونوں پر غور کر سکتی ہے
👉 پہلی اپیل کو حق کا تسلسل (Continuation of Suit) سمجھا جاتا ہے۔
🔹 دوسری اپیل (Second Appeal)
📌 قانونی بنیاد
سیکشن 100، سی پی سی
📌 کہاں دائر ہوتی ہے؟
صرف ہائی کورٹ میں
📌 اہم شرط
دوسری اپیل صرف اس صورت میں قابلِ سماعت ہے جب:
اہم قانونی سوال (Substantial Question of Law) موجود ہو
📌 کیا نہیں ہو سکتا؟
حقائق (Facts) پر دوبارہ بحث نہیں
شہادت کا ازسرِنو جائزہ نہیں
صرف یہ کہ:
قانون کی غلط تشریح ہوئی ہو
عدالتی اختیار سے تجاوز ہوا ہو
طریقۂ کار میں سنگین قانونی نقص ہو
📌 دائر کرنے کی مدت
عام طور پر 90 دن
🔹 اہم متعلقہ دفعات
▪ سیکشن 101
دوسری اپیل میں صرف وہی قانونی سوال سنا جائے گا جو ہائی کورٹ نے طے کیا ہو۔
▪ سیکشن 102
معمولی مالی مالیت کے مقدمات میں دوسری اپیل قابلِ سماعت نہیں۔
▪ سیکشن 103
ہائی کورٹ بعض حالات میں حقائق کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے اگر:
ریکارڈ مکمل ہو
ماتحت عدالت نے قانونی غلطی کی ہو

24/12/2025

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے مزید 10درخواستوں پر ڈی سیز کی کاروائی کو روک دیا

سرکاری وکیل صاحب بار بار پوچھ رہی ہوں بتائیں کہ ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود کمیٹیاں کیسے کاروائی کررہی ہیں ؟ چیف جسٹس

اب آپ کو نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیں آپ انارکی پھیلا رہے ہیں چیف جسٹس عالیہ نیلم
آرڈنینس میں کہاں لکھا ہے کہ ڈی سی ٹربیونل کے اختیار استعمال کرے گا ؟ چیف جسٹس
پنجاب حکومت کا وکیل عدالت میں کوئی جواب نہ دے سکا
آپ کے پاس میرے کسی سوال کا جواب نہیں چیف جسٹس
آپکا قانون تھا کہ سول کورٹ میں کیس ہو گا تو ڈی سیز عدالت میں درخواست دے گا چیف جسٹس عالیہ نیلم

سول کورٹ میں درخواست دینا تو دور ہائیکورٹ کے احکامات کو بھی اڑا دیا گیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم

یہ لیگل ایشوز ہیں ایسے آپ کام کرینگے تو سوسائٹی میںں انارکی پھیلے گی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم

قانون شہادت کو آپ نے ختم کردیا ہے جس کو آئین پاکستان تحفظ دیتا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم

پراپرٹی پر قبضہ لیا گیا مگر ڈپٹی کمشنر تحریری احکامات نہیں دے رہا وکیل درخواست گزار

رولز ابھی آنے ہیں سرکاری وکیل

رولز کب آنے ہیں؟ کاروائیاں کی جارہی ہیں چیف جسٹس

بغیر رولز بنے کیسے کارروائیاں ہوسکتی ہیں؟ چیف جسٹس

آپ یہ بتائیے کہ جب ڈی سیز آرڈر نہیں دے گا تو متاثرہ فریق آرڈر چیلنج کیسے کرے گا چیف جسٹس عالیہ نیلم

متاثرہ فریق نے بغیر آرڈر کے درخواستیں دی تو آفس نے اعتراض لگا دیا چیف جسٹس

اب آپ یہ بتائیں کہ متاثرہ فریق کہاں جائیں، چیف جسٹس

یہ آپکے سامنے متاثرہ شخص کھڑا ہے آپ بتائیں ان کے پاس کیا آپشن ہے چیف جسٹس

قانون مکمل ہوتا ہے نا مکمل کچھ نہیں ہوتا چیف جسٹس عالیہ نیلم

عدالت میں کیس آنے کے بعد آپ نے ٹریبونلز کا نوٹیفکیشن کیا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم

ڈی سی شیخوپورہ نے زبانی طور پر قبضے کا آرڈر دیا وکیل درخواست گزار

تمام درخواستوں میں سنگین نوعیت کے الزامات ہیں چیف جسٹس عالیہ نیلم

ہم اس لیے ہر کیس دیکھ رہے ہیں کہ آپکو پتہ چلے کہ ہو کیا رہا ہے ،چیف جسٹس عالیہ نیلم کا سرکاری وکیل سے استفسار

آپکو پتہ چلے کہ قانون کیا تھا اور کام کیا ہو رہا تھا چیف جسٹس عالیہ نیلم

آپ کے علم میں آئے کیسے اختیار سے تجاوز کیا جا رہا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم

ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت تھا اس کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے قبضہ کروایا وکیل درخواست گزار

ایکٹ میں ہے کہ اگر معاملہ سول کورٹ میں زیر التوا ہوگا تو ڈی سی متعلقہ کورٹ میں درخواست دے گا چیف جسٹس عالیہ نیلم

سول کورٹ پابند ہوگی کہ کیس کو ٹریبونل کو بھجوایاجائے چیف جسٹس

سرکاری وکیل صاحب بتائیے کیا اس نقطے پر عمل ہورہا ہے؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم

یہ جو شور مچایا ہے سارے جہاں میں ٫٫ کام تو پھر کام ہوتا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم

آپ کے قانون میں تو کچھ بھی نہیں لکھا چیف جسٹس عالیہ نیلم

یہ بتائیے کہ کہاں لکھا ہے کمیٹیاں قبضہ دلوائیں گی؟ چیف جسٹس س عالیہ نیلم

قانون میں ہے کہ ٹریبونل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد قبضہ ہوگا چیف جسٹس عالیہ نیلم

پیرا کیسے قبضے دلوا رہا ہے؟چیف جسٹس عالیہ نیلم

کمیٹی پیرا کو کہتی ہے ، پیرا قبضہ دلوا دیتی ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم

بغیر کسی آرڈر کے زبانی طور پر قبضے کیسے دلوائے جا رہےہیں؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم

کیا اگر یہ عدالت بغیر آرڈر کے آپکو کچھ کہے تو کیا آپ مان لیں گے؟چیف جسٹس عالیہ نیلم

آپ تو کہیں گے کہ پہلے آرڈر دکھائیں پھر آگے بات کریں چیف جسٹس عالیہ نیلم

سرکاری وکیل صاحب بتائیے کہ کیا زبانی احکامات ٹریبونل نے جاری کیے؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم

کیا ٹریبونلز نے کام شروع کردیا ہے؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم

ابھی تک اپکے ٹریبونلز نے کام نہیں شروع کیا چیف جسٹس عالیہ نیلم

نہ عملہ ہے نا یہ پتہ ہے کہ ٹربیونل کہاں بیٹھیں گے چیف جسٹس عالیہ نیلم

کیا یہ اختیارات سے تجاوز نہیں؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم

کیا قانون کا غلط استعمال نہیں ہو رہا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم

تمام چیزیں بتانا پڑتی ہیں کہ کوئی درخواست آئے تو کس طرح کارروائی ہوگی چیف جسٹس عالیہ نیلم

عدالت درخواستیں فل بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنی کی ہدایت کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ابوبکر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

22/12/2025

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، عالیہ نیلم صاحبہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف ام مووایبل آرڈیننس معطل کر دیا اور پوزیشن ریسٹوریشن کے احکامات جاری

19/11/2025
19/11/2025

Civil Law and Lawyers, Community Awareness, Law

30/10/2025

اگر کوئی شخص آپ کو بدنام کرے یا آپ کی تذلیل کرے یا آپکی عزت نفس مجروح کرے تو آپ اس کے خلاف ڈیفامیشن کا دعویٰ کر سکتے ہیں

پنجاب بھر میں یکم نومبر 2025 کو پنجاب بار کونسل کے الیکشن کی وجہ سے سول اور سیشن کورٹس بند رہیں گی
30/10/2025

پنجاب بھر میں یکم نومبر 2025 کو پنجاب بار کونسل کے الیکشن کی وجہ سے سول اور سیشن کورٹس بند رہیں گی

19/10/2025

Address

Shahdara Punjab
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when wali Khan advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share