05/09/2026
“شوہر نے گھر سے نکالا تو اب FIR بھی ہو سکتی ہے؟”⚖️
پاکستان میں خواتین کے قانونی تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
Criminal Laws (Amendment) Bill, 2025 کے تحت پاکستان پینل کوڈ میں نئی Section 498D — “Prohibition of Unlawful Eviction of Women” تجویز کی گئی ہے۔
اگر کوئی شوہر یا خاندان کا کوئی فرد بغیر قانونی اختیار یا جائز وجہ کے بیوی کو مشترکہ رہائش گاہ سے زبردستی نکالتا ہے یا نکالنے کی کوشش کرتا ہے تو مجوزہ قانون کے تحت یہ ایک فوجداری جرم ہوگا۔
لیکن یاد رکھیں: یہ اس وقت ایک Bill ہے، قانون بننے کے لیے پارلیمانی مراحل مکمل ہونا ضروری ہیں۔
ایک وکیل کی حیثیت سے میری نظر میں اصل مقصد صرف سزا دینا نہیں بلکہ یہ پیغام دینا ہے کہ:
“کسی بھی عورت کو محض گھریلو اختلاف کی بنیاد پر اس کے رہائشی حق سے محروم کرنا معمولی معاملہ نہیں ہونا چاہیے۔”