Court Marriage Procedure in Pakistan

Court Marriage Procedure in Pakistan .we have a blog on Blogger " Qanuni Amdad Urdu" which can easily find on google search. Now we come

19/12/2025

---

Court Marriage Process in Pakistan (2026) – Complete Guide

Last Updated: June 2025

Court Marriage in Pakistan is a legal, simple, and secure way for an adult man and woman to marry with their free will. This marriage is fully recognized by Pakistani law and provides legal protection to the couple.

---

What is Court Marriage?

Court marriage is a legal marriage where:

Nikah is performed according to Islamic law

Marriage is registered through a Nikah Registrar

Bride records her voluntary statement before the Court

The Court issues a Protection Order

This process ensures safety from harassment, false FIRs, and family pressure.

---

Court Marriage Procedure in Pakistan (2025)

Step 1: Nikah Ceremony

Nikah is solemnized with:

Nikah Registrar

Two witnesses

Proper Nikah Nama

Haq Mehr clearly mentioned

---

Step 2: Marriage Registration

After Nikah:

Urdu Nikah Nama is issued

Computerized Nikah Certificate can also be obtained (optional)

---

Step 3: Court Protection Petition

A protection petition is filed to:

Prevent false kidnapping cases

Stop harassment or threats

Secure constitutional rights of the couple

---

Step 4: Statement of Bride

Bride appears before the Judge and states:

> “I have contracted Nikah with my free will and without pressure.”

---

Step 5: Court Order

The Court issues a signed and stamped Protection Order.

---

Documents Required for Court Marriage (2025)

Unmarried Boy / Girl

CNIC / Smart Card / B-Form

If CNIC is not available, identification through photographs may be accepted

Divorced Person

Divorce Certificate

Court Decree (if applicable)

Widow / Widower

Death Certificate of spouse

Foreign Nationals

Passport copy

Divorce certificate (if applicable)

---

Age Requirement

Legal age for girl: 16 years

Certain exceptional cases may be dealt with by High Court (case-to-case basis)

---

Witnesses Requirement

Two witnesses are required

If personal witnesses are not available, witnesses can be arranged

---

Online / Video Nikah (2025)

Online Nikah is legally valid in Pakistan:

Conducted via video or conference call

Nikah Khawan verifies consent

Documents are signed and delivered

Pakistanis abroad can also perform Online Nikah

---

Court Marriage Fee (2025)

Usually includes:

Nikah Registrar fee

Documentation charges

Court fee

Protection petition fee

Approximate Cost: PKR 12,000 – 20,000

---

What Documents Do You Receive?

Original Urdu Nikah Nama

Court Protection Petition (stamped)

Bride’s Court Statement

Protection Order (signed & stamped)

Optional Computerized Nikah Certificate

---

Harassment After Court Marriage

If harassment or false FIR threats occur:

Petition under Section 22-A / 22-B Cr.P.C can be filed

Police interference can be legally stopped

---

Time Required

Usually 1 to 2 hours

In many cases, completed within 1 hour

---

Difference Between Nikah & Court Marriage

Nikah

Religious contract only

No court protection

Court Marriage

Nikah + legal protection

Court statement recorded

Protection Order issued

---

Benefits of Court Marriage (2025)

Legally secure

Privacy maintained

Protection from false cases

Quick and affordable

Full constitutional freedom

---

Nikah Nama Registration

Nikah Nama is registered at:

Union Council / Relevant Office

Online verification not available; record is verified through concerned office

---

Frequently Asked Questions (FAQs)

Can court marriage be done secretly?
Yes, with complete privacy.

Is parents’ permission required?
No. An adult woman can marry by choice.

Can FIR be stopped?
Yes, through court statement and protection order.

Is Online Nikah legal?
Yes, completely legal.

---

Conclusion

Court Marriage in Pakistan (2025) is a safe, fast, and lawful option for adult couples who wish to marry with consent and dignity. It ensures protection, privacy, and full legal recognition.

---

Contact for Legal Assistance

📞 0324-4010279

Wishing you a joyous Eid filled with love and countless blessings.
07/06/2025

Wishing you a joyous Eid filled with love and countless blessings.

08/05/2025

" کسی کی جان گئ آپ کی ادا ٹھہری"
آپ کے چٹکی بجاتے ہی کسی کی پچیس سالہ کمائ (جذباتی، جسمانی، مالی ) ضائع ہو گئ۔
کوئ عرش سے قبر میں جا پہنچا، مگر افسوس کہ آپ کی پگڑی کا شملہ پھر بھی اونچا نہ ہو سکا
قصوروار کون ٹھہرا۔ ۔ ۔ ۔ ۔؟
ہماری جہالت ، ہماری نام نہاد اکڑخانی، طرم خانی یا پھر پھنے خانی کہہ لیجیے ۔
والدین یہ بات تسلیم کرنے سے کیوں گریزاں ہیں کہ ہم اے آئ کے جدید ترین دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ جہاں بہت جلد خواب بھی سکین کیے جاسکیں گے ۔
مگر والدین کو تو اپنے بچوں کے خوابوں کا بخوبی علم ہوتا ہے وہ یہ جبر کیوں کرتے ہیں ؟
چند دن پہلے خبر پڑھی کہ شادی کے دوسرے دن بیوی نے اپنے عاشق کے ہاتھوں خاوند کو قتل کروا دیا۔
اس میں سب سے زیادہ قصور لڑکی کے باپ کا بنتا ہے پھر ماں اور بھائ، جن کو اپنی بیٹی کے دل کا حال بخوبی معلوم تھا، مگر پھر بھی زبردستی یہ بلا دوسرے کے سر باندھ دی ۔

نکاح باہمی رضامندی سے ایک دوسرے کو قبول کرنے کا نام ہے ۔ جس میں باہمی ستائش اور مروت کا ہونا ضروری ہوتا ہے ۔جس میں زبان سے اقرار کے ساتھ دل کی قبولیت اور خوشی بھی ضروری ہے ۔
ہم ایک طرف تو شروع سے بیٹیوں کو کمزور اور نازک سمجھ کر ان کی پرورش کرتے ہیں ، ان کے جذباتی ہونے کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں
مگر پھر کیا وجہ ہے کی نکاح بالجبر جیسا بارگراں زندگی بھر کے لیے ان کے کندھوں پہ کیوں رکھ دیتے ہیں ؟
ہمارے دین اسلام نے نکاح کے معاملے میں بیٹی یا بیٹے کی خوشی و رضامندی میں کوئ تفریق نہیں کی ، یہاں تک کہ بیوہ کو بھی اپنی رائے کے اظہار کا حق دیا یے ۔
بلکہ دین اسلام کا دامن تو اتنا وسیع ہے کہ لڑکی کو کوئ مرد پسند ہے تو مناسب انداز میں نکاح کے لیے پیغام بھیجنے میں پہل کرنے میں بھی کوئ قباحت نہیں ، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوبصورت ترین مثال ہمارے سامنے ہے ۔
اس سے بڑی جہالت کیا ہوگی کہ ساری زندگی ایک دوسرے کو قبول نہ کرنے والے میاں بیوی کی تو ہم مثالیں دیتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے مگر پھر بھی انھوں نے زندگی گزار دی ، چاہے جانوروں سے بدتر لڑتے ہوئے گزاری۔

دوسری طرف اگر ایک جوڑا معاشرے کی سختی اور نفرت کے باوجود نکاح کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ہم ساری زندگی انھیں مشکوک نظروں سے دیکھتے ہیں ۔
ہم شائد تشدد پسند ہیں ، جبر پسند ہیں اذیت پسند ہیں دوسرے کو تکلیف میں ، جبر میں کڑھتے دیکھ کر ہمیں کمینی سی خوشی ہوتی ہے ۔
خوشی صرف دولت یا آسائشوں سے تو نہیں ملتی، خوشی دل پسند انسان کے مل جانے سے بھی ہوتی ہے ۔ اولاد کے جواں ہونے تک اولاد کی پسند کا کھانا بنانے والے ، ان کی پسند کے تحائف دینے والے والدین نکاح کے وقت اتنے سنگدل کیوں بن جاتے ہیں
ان کی پسند کو کیوں اہمیت نہیں دیتے ؟

انھیں پتہ ہوتا یے کہ وہ اپنے بچے کو ساری زندگی کس جہنم میں جھونکنے والے ہیں مگر پھر بھی انھیں محبت نہ سہی ، کیا ترس بھی نہیں آتا ؟
بیٹی کے نکاح کے معاملے میں رائے لینا اور پھر اس کی رائے کا احترام کرنا کب سے گناہ یا جرم کے زمرے میں آگیا ؟

یہ طرم خانی ہم میں کب سے در آئ ہے کہ ہمیں پتہ بھی نہیں چلا ، اور اس جدید ترین دور میں بھی ہم ہیں کہ اس سے نکل ہی نہیں پا رہے ۔
لڑکوں کے لیے پھر بھی رعایت ہے کہ وہ کسی کو پسند کر لے ،کسی لڑکی سے چکر چلا لے تو ہم خوش نہ بھی ہوں تب بھی ہماری غیرت کو کچھ نہیں ہوتا ، کیونکہ اس میں کسی دوسرے کی بیٹی انوالو ہوتی ہے

ہمیں ایک بات سمجھنی چاہیے سب بیٹیاں سب کچھ سہہ جانے والی، سب کچھ بھول جانے والی، نہیں ہوتیں ۔زندگی انھیں بھی صرف ایک بار ہی ملنی ہوتی ہے انھیں جی لینے دینا چاہیے۔

کھانا اگر پسند کا نہ ہو تو کھانا مشکل ہوتا یے یا بالکل نہیں کھایا جا سکتا ، تو ایک ناپسندیدہ انسان نے ساتھ زندگی کیونکر اچھی گزاری جا سکتی ہے۔
ہم والدین ویسے تو بیٹی کو جہیز میں دنیا بھر کے آئٹمز دیں گے تاکہ اسے آسانی رہے مگر جیون ساتھی پسند کا نہیں چننے دیں گے۔

مندرجہ بالا واقعہ ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے ۔
بیٹی آپ کی کسی اور کو پسند کرتی تھی تو اس میں کسی دوسرے کے بیٹے کا کیا قصور تھا ۔ ۔ ۔ ؟
سب سے پہلے باپ کو پکڑا جانا چاہیے جو گھر کا سربراہ ہونے بچی کا ولی ہونے کے ناطے اس کی رضا لینے کا زمہ دار تھا ۔

پھر ماں اور وہ بھائ جو بہنوں کو اپنی پسند پہ ڈٹ جانے پہ قتل کر دیتے ہیں آج ان کی بہن کی وجہ سے کسی کا بھائ ، بیٹا قتل ہو گیا ہے تو مجرم وہ بھی ہیں ۔
پھر لڑکی اور اس کے سوکالڈ عاشق کا قصہ بھی تمام ہونا چاہیے جس نے لڑکی یا اس کے والدین کی بجائے اپنی آگ کسی دوسرے غریب کے گھر جا کر لگائ یے ۔
یہ انتظار نہ ٹھہرا ، کوئ بلا ٹھہری
کسی کی جان گئ آپ کی ادا ٹھہری

02/05/2025

سوال: کورٹ میرج کیا ہے اور یہ کیسے کی جاتی ہے؟
*کورٹ میرج اور عام شادی میں کیا فرق ہے؟
( )

جواب:
عام شادی اور کورٹ میرج میں بنیادی فرق یہ ہے کہ عام شادی عموماً خاندان کی موجودگی میں گھر یا شادی ہال میں ہوتی ہے، جب کہ کورٹ میرج عموماً عدالت کے ذریعے وکیل کے چیمبر یا رجسٹرڈ نکاح خواں کے ذریعے کی جاتی ہے۔

کورٹ میرج کا طریقہ کار:

1. لڑکا اور لڑکی بالغ (یعنی دونوں کی عمر کم از کم 18 سال ہو) ہوں۔کم عمر میں بھی ممکن ھے پنجاب میں سپیشل لاء کے تحت لڑکی کی عمر 16 سال بھی قابل قبول ھے۔

2. دونوں کے شناختی کارڈ یا عمر کی تصدیق کے لیے تعلیمی اسناد یا ب فارم موجود ہو۔

3. وکیل کے ذریعے رجسٹرڈ نکاح خواں کو بلایا جاتا ہے جو دونوں کا نکاح پڑھاتا ہے۔

4. نکاح کے بعد نکاح فارم متعلقہ یونین کونسل میں رجسٹر کیا جاتا ہے۔

5. یوں یہ شادی قانونی حیثیت اختیار کر لیتی ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ نکاح خواں کے لیے "مولوی" ہونا ضروری نہیں؛ ڈی سی کسی بھی موزوں شخص کو نکاح رجسٹرار مقرر کر سکتا ہے۔

کورٹ میرج سے جُڑے ممکنہ مسائل:

ایسے کیسز میں، خصوصاً جب شادی لڑکی کے والدین کی رضامندی کے بغیر ہو، لڑکی کے اہل خانہ عموماً لڑکے کے خلاف دفعہ 365-B کے تحت اغوا کا مقدمہ درج کروا دیتے ہیں۔

لڑکے کو درج ذیل قانونی اقدامات فوری اختیار کرنے چاہییں:

1. لڑکی کا 164 کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروائیں کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کر چکی ہے۔

2. ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کریں۔

3. ہائی کورٹ میں FIR کے خاتمے (Quashment) کے لیے درخواست دائر کریں۔

4. بطور ثبوت: نکاح نامہ، لڑکی کا بیان اور دیگر شواہد پیش کریں۔

اگر یہ قانونی دفاع نہ کیا جائے اور لڑکی دباؤ میں آ کر بیان بدل بھی سکتی ھے۔

اخلاقی و سماجی پہلو:

اگرچہ پسند کی شادی قانونی طور پر جائز ہے، مگر معاشرتی لحاظ سے بہت حساس معاملہ ہے۔ لڑکی کا والدین سے چھپ کر شادی کرنا ہمارے معاشرے میں بدنامی کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے جذباتی فیصلے کی بجائے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

والدین کی ذمہ داری:
اسلام میں شادی کے لیے اولاد کی رضامندی لازمی ہے۔ اولاد کو زبردستی شادی پر مجبور کرنا نہ صرف اسلامی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 498B کے تحت جرم ہے جس کی سزا 10 سال تک ہو سکتی ہے۔

نتیجہ:
اسلام ذات پات اور برادری سے بالاتر ہو کر نکاح کی اجازت دیتا ہے۔ خاندان، والدین اور نوجوان سب کو چاہیے کہ جذبات سے نہیں بلکہ فہم و فراست اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فیصلے کریں۔

07/01/2025

Address

Atif Center Turner Road High Court Lahore
Lahore
54810

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Court Marriage Procedure in Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Court Marriage Procedure in Pakistan:

Share

Category