29/11/2025
2025 SCMR 1613 –
Mudassar Khursheed v. State
Topic: Pre-Arrest Bail – Rule of Consistency – Further Inquiry--Rana Baleegh، Advocate Supreme Court
Legal Principles Settled
1. Rule of Futility (S.498 Cr.P.C)
از تحریر رانا بلیغ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، اگر قبل از گرفتاری ضمانت کا انکار ملزم کو بعد از گرفتاری ضمانت کا حقدار بنا دیتا ہو، تو ایسی صورت میں قبل از گرفتاری درخواست مسترد کرنا “بے فائدہ مشق (futile exercise)” ہے۔
2. Rule of Consistency
جب شریک ملزمان کو قبل از گرفتاری ضمانت دی گئی ہو اور ان کا کردار درخواست گزار کے کردار کے مماثل ہو، تو بنیادی اصول کے طور پر درخواست گزار کو بھی یکساں رعایت ملنی چاہیے۔
3. Further Inquiry
شریک ملزمان کے برابر کردار اور واقعاتی سوالات اس کیس کو دفعہ 497(2) Cr.P.C کے تحت مزید تحقیق کے زمرے میں لے آتے ہیں۔
Facts in Brief
درخواست گزار اور شریک ملزمان پر الزام تھا کہ وہ:
مہلک ہتھیاروں سے لیس ہو کر
غیر قانونی اجتماع کی صورت
شکایت کنندہ کے گھر میں داخل ہوئے (S.452)
شکایت کنندہ کی والدہ سے بدتمیزی اور بے حرمتی کی کوشش کی (S.354)
شکایت کنندہ کے سر پر پستول کے بٹ سے وار کیا (specific role)
ہائی کورٹ نے شریک ملزمان کو ضمانت دی مگر درخواست گزار کو اس مخصوص کردار (بٹ مارنے) کی وجہ سے نہیں دی۔
Held / Ratio Decidendi
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ایف آئی آر کے مطابق شریک ملزمان کا کردار درخواست گزار سے کم نہیں تھا۔
ایک جیسے کردار کے باوجود درخواست گزار کو ضمانت نہ دینا rule of consistency کے خلاف ہے۔
دفعہ 354 PPC بذاتِ خود ضمانت پذیر جرم ہے، جبکہ دیگر دفعات کی سزائیں بھی ایسی نہیں کہ قبل از گرفتاری ضمانت کو مکمل طور پر روک سکیں۔
لہٰذا درخواست گزار بھی شریک ملزمان کے برابر قبل از گرفتاری ضمانت کا حق دار ہے۔