Lexum Attorneys

Lexum Attorneys Advocates, Intellectual Property Attorneys, Corporate Consultants, Tax Advisors

We are a blend of highly qualified, proficient, experienced and meticulous as well as young, energetic, enthusiast and motivated professionals. Ours is an aptly diverse multi-disciplinary team ready to render the best legal, corporate and tax services to you and your businesses.

08/10/2025
30/08/2025

*📢The Lahore Tax Bar Association (LTBA) has raised serious concerns to the Federal Board of Revenue (FBR) regarding systemic and technical issues in the IRIS portal which are creating major hurdles for taxpayers in filing returns.*

*🔎 Key Issues Highlighted:*

Frequent system downtime & performance issues near deadlines.

Inconsistent treatment of tax withheld under Sections 148 & 154.

Error message: “Please Provide Correct Receipt Value” despite correct data entry.

Adjustment errors in final computation tab inflating/inaccurate tax liability.

Delays due to unresolved glitches rendering the statutory filing period ineffective.

*📌LTBA Requests to FBR:*

1.Urgently fix technical glitches in IRIS for smooth filing.

2.Resolve systemic inconsistencies in tax credit adjustments.

3.Provide clear official guidance/FAQs for common portal errors.

4.Extend return filing deadline if issues persist near due date.

5.Establish a dedicated technical support desk for quick resolution.

✅ These steps are essential to restore confidence in the digital filing system and facilitate compliance for taxpayers.

22/08/2025

⚖️ ایف بی آر کے نظام میں پروفائل اپڈیٹ کا تضاد اور دو نمبری ⚖️
ایف بی آر کے ریجنل دفاتر کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ:
👥 جو ٹیکس دہندگان فزیکلی کسی بھی آر ٹی او میں وزٹ کرتے ہیں، ان کی تعداد بہت کم ہے۔
💻 لیکن سسٹم میں جو پروفائل اپڈیٹس اور پاسورڈ ریکوریز درج ہوتی ہیں، وہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔

یہ فرق خود ہی بتا دیتا ہے کہ اصل کام زیادہ تر “چائے پانی” کے ذریعے ہوتا ہے۔
یعنی عام ٹیکس دہندہ کو لائنوں میں ذلیل کیا جاتا ہے، لیکن جن کے پاس سفارش یا رقم ہے، ان کے کام گھر بیٹھے ہو جاتے ہیں۔

مزید عجیب بات یہ ہے کہ:
❌ اگر کوئی ٹیکس دہندہ فزیکلی کسی بھی RTO میں آ جائے تو کہا جاتا ہے کہ “یہ آپ کا متعلقہ RTO نہیں ہے، اپنے RTO جائیں”۔
بھئی اگر اپڈیٹ تو ویسے بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے ہونا ہے تو پھر یہ شرط کیوں؟ یہ سب صرف “دفتر گردی” کو زندہ رکھنے کے بہانے ہیں۔

📊 آج کے ڈیجیٹل اور IT کے دور میں یہ سب پکڑنا بہت آسان ہے۔
ایک سادہ سا موازنہ کر لیں:

ایک دن میں کتنے لوگ فزیکلی کسی RTO میں آئے

اور اسی دن سسٹم میں کتنی اپڈیٹس ہوئیں

یہ ڈیٹا خود بخود اصل کہانی بتا دے گا۔

⚠️ ایک طرف تو ٹیکس کلچر کو عام کرنے اور کاروباروں میں آسانیاں پیدا کرنے کے دعوے کیے جاتے ہیں، مگر دوسری طرف ایف بی آر کے اندر موجود مفاد پرست اپنے ذاتی لالچ کے لیے نظام کو دن بہ دن مزید پیچیدہ اور ٹیکس دہندگان کے لیے تکلیف دہ بنا رہی ہیں۔ یہی رویے ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو کمزور اور پورے نظام کو بداعتمادی کی علامت بنا رہے ہیں۔

🖊️ محمد انور

📌 ٹیکنالوجی کا زمانہ اور ایف بی آر کے دقیانوسی بابوسیلز ٹیکس رجسٹریشن کو ایف بی آر نے اتنا پیچیدہ بنا دیا ہے کہ اب تقریب...
18/08/2025

📌 ٹیکنالوجی کا زمانہ اور ایف بی آر کے دقیانوسی بابو

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کو ایف بی آر نے اتنا پیچیدہ بنا دیا ہے کہ اب تقریباً ناممکن سا لگنے لگا ہے ⚙️۔ اس کے بعد جب ماہانہ ریٹرن 📝 جمع کرائی جاتی ہے تو اس میں ایسے Annexures بھرنے پڑتے ہیں جو نہ کسی اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈ پر پورے اترتے ہیں اور نہ ہی ٹیکس قوانین کے ساتھ کوئی ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

اوپر سے ہر دوسرے معاملے میں یہی حکم ملتا ہے: "کمشنر صاحب کی اپروول لیں!" 🙄۔ حد یہ ہے کہ ہر سال ٹیکس دہندگان کو نادرا ای سہولت خود جا کر بائیو میٹرک 🔑 کرانے پر مجبور کیا جاتا ہے، حالانکہ آج کے دور میں موبائل ایپس 📱 کے ذریعے بھی یہ سہولت میسر ہے۔

👀 قابل ذکر بات یہ ہے کہ 85% ٹیکس کلیکشن تو پہلے ہی آٹومیٹک یا ودہولڈنگ سسٹم کے ذریعے ہو رہی ہے۔ مگر "بابو حضرات" کو ڈر یہ ہے کہ اگر نظام واقعی خودکار ہو گیا تو ان کی نوکریوں کا کیا بنے گا؟ اسی لیے وہ عوام کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں اور سسٹم کو بوجھل بنانے پر ہی تُلے رہتے ہیں۔

🖊️ محمد انور
لاہور

25/07/2025

Malik Faizan Raza, a proud student of Government High School No. 1, Shahkot, has earned third position in the Lahore Board Matriculation Examinations, scoring an impressive 1186 marks.

Faizan credits his remarkable achievement to the dedicated guidance of his teachers and the prayers of his parents, which he believes were the pillars of his success.

His outstanding performance has brought immense pride to his school. The principal commended Faizan’s hard work and brilliance, noting that he has made both his teachers and the institution proud.

25/07/2025

حضور آپ نے پورا نظام ہی اسطرح ترتیب دیا ہے کہ ایک اوسط درجے کا کاروباری سیدھے طریقے سے کاروبار کر ہی نہ سکے۔
مال پر %18 سیلز ٹیکس لگانے سے وہ
Competitive
ہی نہیں رہتا کیونکہ کہ مارکیٹ میں ویسا مال بغیر سلیز ٹیکس بآسانی میسر ہے۔

آپ چاہے
Pharmaceutical/ leather/textile/printing
یا کسی بھی صنعت سے تعلق رکھتے ہیں آپکو اپنی پروڈکٹ کے لیئے خام مال کچی انوئس پر ملے گا۔ لاہور کی تمام بڑی مارکیٹ unregistered افراد سے لباب بڑی ہیں۔ چونکہ آپکا تخلیق کردہ ٹیکس کا نظام ان کو رجسٹر کرنے قاصر ہے تو آپ نے اس کا آسان حل یہ ڈھونڈا کہ پہلے سے رجسٹر شدہ افراد ایسے غیر رجسٹر افراد کو unearth کرنے میں آپکے بغیر تنخواہ کے ملازم بن جائیں۔
آپکے نظام میں مال بیچنے والے کے لیئے لازم ہے کہ وہ خریدار کا پہلے status
چیک کرے کہ وہ active ہے یا نہیں پھر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس آپکے لیئے اپنے risk and cost پر وصول کر کے آپکو جمع کرائے اور اسی ٹرانزیکشن پر خریدار بھی بیچنے والے کا ٹیکس کاٹے اور خزانہ میں جمع کرائے۔
پورا سال آپکی خدمت کرنے کہ بعد اگر اس کو نقصان ہوا تو پھر بھی اس پر لازم ہے کہ turnover tax
ادا کرے۔
حضور اس ظالمانہ نظام کو درست کریں۔
ٹیکس بیس کو بڑھائیں۔ سیلز ٹیکس کے ریٹ کو مناسب رینج میں لائیں۔ بزنس فرینڈلی ماحول بنایئں۔ اپنے اسٹاف کو غلط فیصلے کرنے پر قرار واقعی سزائیں دیں۔

حامد

25/07/2025

رجسٹریشن کے عمل کے وقت ٹیکس دہندہ ای میل ایڈریس پر کوڈ وصول کرنے سے قاصر ہے۔ سادہ رجسٹریشن کی تکمیل اب ٹیکس دہندگان اور ٹیکس کنسلٹنٹس کے لیے بہت بڑا کام ہے!!

ٹیکس کنسلٹنٹس اس وقت ایکسخت ذہنی عذاب میں مبتلاء ہیں۔
کم پڑھے لوگوں کو کمپیوٹر اور فون کی اپلیکیشنز کیسے سمجھائیں جبکہ نہ ہمیں خود ا بھی طرح سمجھ آتی ہیں نہ ہی پورٹل مکمل طور پر کام کرتا ہے
کچھ کلائنٹس دوسرے شہریوں میں ہوتے ہیں، کچھ مزدوریاں کرنے دوسرے ملکوں میں ہیں ان سے کیسے فون منگوائیں
اس سسٹم کو آسان کہنے والے ارباب اختیار کو میرا چیلنج ہے چیئرمین FBR, وزیر خزانہ، وزیر قانون، وزیر دوفع، وغیرہ وغیرہ کوئی ایک یا سب مل کر ٹی وی پر بیٹھ کر ایک رجسٹریشن کرکے ایک ریٹرن بنا کر submit کر کے دکھا دیں

پورے پاکستان میں ٹیکس کنسلٹنٹ سر پکڑ کر بیٹھے ہیں۔


سہیل سراج واٹس ایپ گروپ

25/07/2025

📢 چیلنج برائے حکومتی دعوے داران

کہا جاتا ہے کہ موجودہ IRIS سسٹم "آسان" ہے۔
تو آئیے، ایک عملی مظاہرہ ہو جائے!

میرا کھلا چیلنج:
چیئرمین FBR، وزیر خزانہ، وزیر قانون
یا کوئی بھی حکومتی و ادارہ جاتی سربراہ
ٹی وی پر آ کر یہ کام کریں:
✅ ایک نیا ٹیکس دہندہ رجسٹر کریں
✅ ایک ریٹرن مکمل کر کے Submit کریں

📌 شرط یہ ہے:
❌ کوئی IT ٹیم نہیں
❌ کوئی خفیہ بیک اپ نہیں
✔ صرف وہی سہولت جو ایک عام ٹیکس دہندہ کو میسر ہے

اگر یہ سب اتنا "آسان" ہے تو یہ کام آپ کے لیے بھی مشکل نہیں ہونا چاہیے!
ورنہ، نظام کو درست کریں یا عوام پر یہ بوجھ نہ ڈالیں۔

💭 سوچیں: مسئلہ عوام میں ہے یا نظام میں؟

محمد انور

"اب لگتا ہے پاکستان کی تمام ٹیکس بارز اور ٹیکس کنسلٹنٹس کو FBR کے گیٹ کے باہر دھرنا دینا پڑے گا…کیونکہ  اس کے بغیر پاسور...
22/07/2025

"اب لگتا ہے پاکستان کی تمام ٹیکس بارز اور ٹیکس کنسلٹنٹس کو FBR کے گیٹ کے باہر دھرنا دینا پڑے گا…

کیونکہ اس کے بغیر پاسورڈ ری سیٹ اور کیو آر کوڈ کا خاتمہ ناممکن ہے!"

🖊️ محمد انور

22/07/2025

"پاسورڈ اور QR کوڈ کا ڈرامہ"

دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں: Google، Microsoft، Apple
جہاں اربوں ڈالرز کے ڈیٹا اور اکاؤنٹس محفوظ ہیں…
وہاں نہ ہر 60 دن بعد پاسورڈ بدلنے کی پابندی،
نہ QR کوڈ اسکین کرنے کا جھنجٹ!

یہاں تک کہ دنیا کے بڑے بڑے بینکوں میں بھی اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے اتنی زحمت نہیں،
جتنی ہمارے ہاں FBR نے عوام کے گلے ڈال رکھی ہے۔

ایک طرف تو وزیرِ خزانہ قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہتے ہیں:
"ہم ایسا سسٹم لا رہے ہیں جس میں وکیلوں کی بھی ضرورت نہیں ہوگی"
لیکن دوسری طرف، لاگ ان ہونا اتنا مشکل کر دیا کہ پڑھے لکھے اور قابل وکیل بھی حیران و پریشان بیٹھے ہیں… مگر فائلنگ نہیں کر پا رہے!

ایسا لگتا ہے جیسے ہمارے پاس کوئی راکٹ سائنس کے فارمولے ہیں، یا پھر ایٹم بم بنانے کے راز، جن کے لیے یہ انوکھے تجربات ضروری سمجھے جا رہے ہیں!

سوال یہ ہے:
یہ اصلاحات ہیں… یا عوام کے لیے محض اذیت؟

🖊️ محمد انور

Eid Mubarak to the Family, Feiends and all the Loved Ones here at Facebook and around the Globe 🥰❤️🥰
31/03/2025

Eid Mubarak to the Family, Feiends and all the Loved Ones here at Facebook and around the Globe 🥰❤️🥰

Address

Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lexum Attorneys posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Lexum Attorneys:

Share