30/01/2026
https://www.facebook.com/100063724166599/posts/1520770613390396/
عمران خان کی دائیں اۤنکھ میں CRVO نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ انکی دائیں اۤنکھ کی وین میں بلاکیج ہوگئی ہے۔ اسکا سائیڈ ایفیکٹ یہ ہے کہ مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس سلسلے میں تین وِزٹ(16، 19 اور 21 جنوری کو) کر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ کا اصرار ہے کہ علاج یہیں کیا جائے جبکہ ڈاکٹر عارف نے لکھ کر دیا ہے کہ انکا علاج یہاں نہیں ہوسکتا، انہیں اۤپریشن تھیٹر لیجانا پڑے گا۔ تین انجیکشن لگنا ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق معاملہ حساس ہے۔ میں بغیر توجہ دیئے اور پورا معائنہ کیئے انہیں یہاں(جیل میں) ٹریٹمنٹ دے دوں اور کل کو انہیں نقصان ہوجائے تو یہ میرے ذمہ اۤجائے گا، اسلئے میں یہ رِسک نہیں لے سکتا کہ انہیں یہاں پر ٹریٹمنٹ دوں