Adv Uzma Mazhar

Adv Uzma Mazhar A multi-skilled professional with excellent secretarial and administrative skills. Possessing a prove

❤️میرا دل اللہ تعالیٰ کے شکر سے لبریز ہے۔ میری پیاری بیٹی نے 1100 میں سے 1010 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ہمیں اس کی محنت، لگن او...
29/07/2026

❤️
میرا دل اللہ تعالیٰ کے شکر سے لبریز ہے۔ میری پیاری بیٹی نے 1100 میں سے 1010 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ہمیں اس کی محنت، لگن اور ثابت قدمی پر بے حد فخر ہے۔
اس کامیابی کو مزید خاص بنانے والی بات یہ ہے کہ اس نے بجلی کے بغیر انتہائی مشکل حالات میں اپنے امتحانات دیے، لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری، پوری محنت اور اللہ پر کامل بھروسے کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھی۔
الحمدللہ! بے شک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں، محنت کرنے والوں اور اس پر بھروسہ رکھنے والوں کی محنت کبھی ضائع نہیں کرتا۔
یا اللہ! میری بیٹی کو ہمیشہ کامیابیاں، عزت، صحت اور خوشیاں عطا فرما، اسے ہر آزمائش میں سرخرو فرما، اور اس کے لیے علم و عمل کے تمام راستے آسان فرما۔ آمین۔ 🤲🌹

Today we came together to celebrate the well-deserved success of our dear friend, Raheela Shahid. ❤️It was a wonderful r...
27/06/2026

Today we came together to celebrate the well-deserved success of our dear friend, Raheela Shahid. ❤️
It was a wonderful reunion with our old classmates, filled with laughter, cherished memories, and heartfelt congratulations. Moments like these remind us that true friendships only grow stronger with time.
Congratulations, Raheela! We are proud of your achievement and wish you continued success and happiness in every step of your journey.

19/05/2026

Great leader Irfan Hayat Bajwa sb

14/05/2026
14/05/2026

میں اپنے محترم بھائی کفیـل کھوکھر ایڈووکیٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں، جو میرے لیے ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر کھڑے رہے۔
میرے پاس واقعی الفاظ نہیں ہیں کہ اُن کی محبت، حمایت اور بہادری کا کس طرح شکریہ ادا کروں۔
کفیـل کھوکھر صاحب صرف ایک وکیل نہیں بلکہ ایک حقیقی ہیرو، غیرت مند بھائی، دلیر لیڈر اور لاہور بار کی شان ہیں۔
ایسے لوگ ہی وکلا برادری کا فخر ہوتے ہیں جو حق اور ساتھ نبھانے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ عزت، کامیابی اور صحت عطا فرمائے۔
آپ جیسے بھائی پر واقعی فخر ہے۔

میں اس وقت ایک جھوٹی ایف آئی آر کی بنیاد پر پری اریسٹ ضمانت کے مراحل سے گزر رہی ہوں، جو کہ XEN امجد نگرہ کی جانب سے اختی...
29/04/2026

میں اس وقت ایک جھوٹی ایف آئی آر کی بنیاد پر پری اریسٹ ضمانت کے مراحل سے گزر رہی ہوں، جو کہ XEN امجد نگرہ کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نتیجہ ہے۔ ایک خاتون اور خود ایک وکیل ہونے کے ناطے، بطور ملزم عدالت میں پیش ہونا میرے لیے انتہائی تکلیف دہ اور باعثِ شرمندگی ہے۔

میں آپ سب سے یہ توقع رکھتی ہوں کہ اس کیس کو صرف ایک معمول کی کارروائی نہ سمجھا جائے، بلکہ اس میں میری عزت، پیشہ ورانہ ساکھ اور بنیادی حقوق داؤ پر ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ اس معاملے کو پوری سنجیدگی، تیاری اور جرات کے ساتھ لڑیں، اور ہر قانونی پہلو کو مضبوطی سے عدالت کے سامنے پیش کریں۔

یہ کیس صرف میری ذات کا نہیں، بلکہ ایک مثال ہے کہ کس طرح اختیارات کا غلط استعمال ایک شہری، خصوصاً ایک خاتون، کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میں آپ سب پر اعتماد کرتی ہوں، لیکن اس وقت مجھے آپ کی مکمل توجہ، محنت اور مضبوط مؤقف کی ضرورت ہے۔

مجھے یقین ہے کہ آپ اس ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے میرے حق اور انصاف کے لیے بھرپور انداز میں کھڑے ہوں گے۔

27/04/2026

Pakistani skills 👌

23/04/2026

محترم بہنوں اور بھائیوں،

السلام علیکم۔

میں آپ سب کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔ آج میرے بجلی کے کنیکشن کو منقطع ہوئے پورا ایک مہینہ ہو چکا ہے۔ اس دوران آپ سب بخوبی جانتے ہیں کہ ہم نے ہر ممکن قانونی اور انتظامی کوشش کی۔ احسن بھون صاحب نے بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور ہمیں بلایا، ہماری رہنمائی کی اور مسلسل کوشش کرتے رہے۔

دو دن قبل ہم سب بہنیں مل کر ان کے پاس گئے، اور ان ہی کے کہنے پر میں امجد ناگرہ کے دفتر بھی گئی جہاں ساڑھے تین گھنٹے طویل میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں انہوں نے مسئلے کے حل کے بجائے لمبی تقاریر کیں اور آخر میں مجھ سے کہا کہ میں غیر قانونی ڈیٹیکشن بل جمع کروا دوں، تب ہی میرا کنیکشن بحال کیا جائے گا۔ ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ ایف آئی آر واپس لے لیں گے، مگر حقیقت یہ ہے کہ نہ ایف آئی آر واپس لی گئی اور نہ ہی کنیکشن بحال ہوا۔

میں نے اس تمام صورتحال سے احسن بھون صاحب کو آگاہ کیا، انہوں نے دوبارہ بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں ہم سب، ثمرہ حسین اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ گئے، جہاں انہوں نے سب کے سامنے معذرت کی اور یہ اعتراف کیا کہ انہیں خود سمجھ نہیں آ رہا کہ اصل میں مسئلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں چیف لیسکو سے بات کریں گے، لیکن تاحال اس پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔

میں آپ سب کے سامنے یہ بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے جس جس فورم پر بھی رجوع کیا، وہاں سعید ناگرہ اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے میرے خلاف سفارشات اور دباؤ ڈال رہے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ وکلاء بغیر حقائق جانے اس معاملے میں پیش ہو کر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ میں بجلی چوری میں ملوث تھی، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ یہ ڈیٹیکشن بل بے شمار خامیوں سے بھرپور ہے اور محض ذاتی عناد اور دباؤ کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

میں ان تمام ساتھیوں سے صرف یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کہ آخر اس معاملے کو اتنا ذاتی کیوں بنایا جا رہا ہے؟ اور اس حد تک اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کیا جواز ہے؟

اب جبکہ صلح کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، میں اپنی قانونی کارروائی کو آگے بڑھانے پر مجبور ہوں، جس میں میری ضمانت کی تصدیق بھی شامل ہے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے معزز اور بااثر سینئرز بھی اس معاملے میں بے بس نظر آ رہے ہیں۔

میں اس وقت شدید ذہنی اور معاشی دباؤ کا شکار ہوں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مجھے جنریٹر استعمال کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بچوں کے امتحانات جاری ہیں، جس سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں اور اس پر عملی قدم اٹھانے میں میری رہنمائی کریں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے بہن بھائی اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیں گے۔

آخر میں، ان ساتھیوں سے بھی گزارش ہے جو امجد ناگرہ صاحب کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں کہ وہ ایک بار غیر جانبداری سے تمام حقائق کا جائزہ لیں۔ اگر اس کے باوجود آپ کی رائے یہی رہتی ہے، تو میں آپ کی رائے کا احترام کرتی ہوں۔

والسلام عظمی ظفر

20/04/2026

سمیرا حسین،میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ آپ نے میرے مشکل وقت میں جس طرح میرا ساتھ دیا، وہ میرے لیے بہت قیمتی ہے۔ آپ نہ صرف ایک مضبوط اور باصلاحیت لیڈر ہیں بلکہ ایک مخلص انسان بھی ہیں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

Address

B Block Central Park Housing Scheme
Lahore

Telephone

+923346223347

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Uzma Mazhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share