01/03/2026
*آیت اللہ سید علی خامنائی* :
19 اپریل 1939 کو ایران کے مقدس شہر مشہد میں پیدا ہوئے ۔ آپ کا تعلق ایک باوقار مذہبی گھرانے سے تھا اور آپ کے والد ایک مشہور عالم دین تھے ۔جوانی میں ہی آپ نے آیت اللہ خمینی کی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی اور شاہ ایران کے خلاف آواز بلند کی ۔ 1974-75 کے دوران انہیں انتہائی اذیت ناک حالات میں قید تنہائی میں رکھا گیا، جسے انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے مشکل دور قرار دیا ۔
1979 کے انقلاب کے بعد، آیت اللہ خامنائی نئی حکومت میں تیزی سے ابھرے اور ملک کے سپریم لیڈر کے منصب پر فائز رہے۔ 1981 میں، ان پر ایک تقریر کے دوران بم رکھ کر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں ان کا دایاں بازو ہمیشہ کے لیے مفلوج ہو گیا ۔ اسی سال وہ ایران کے صدر منتخب ہوئے اور 1989 تک اس عہدے پر فائز رہے ۔
۔ وہ ایران کے دوسرے اور اب تک کے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے سپریم لیڈر رہے ۔