Legal Necks Pakistan

Legal Necks Pakistan Usama Rajput (Advocate High Court)

05/07/2024

صوبہ پنجاب میں آج پہلی بار دوسری بیوی سے نکاح نامہ میں پہلی شادی کو چھپا کر کنوارہ لکھوانے پر اسکے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اس کیس میں سوال دوسری شادی کی اجازت یا بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کا نہیں بلکہ دوسرے نکاح نامہ میں پہلی شادی کو چھپا کر کنوارہ لکھوانے کا تھا
شوہر کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن، ,465 فارجری
،420دھوکا ،495 دوسری شادی سے پہلی شادی چھپانا۔کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے
مذکورہ دفعات کے تحت شوہر کو 10 سال کی سزا ہو سکے گی جبکہ مذکورہ دفعات کے تحت پنجاب میں پہلی بار کسی شوہر پر اسطرح کی FIR درج ہوئی ہے.

05/07/2024

No one is a holy cow, let's law take it course.

‏قاری ابوبکر معاویہ کو تیسرے خفیہ مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری جوڈیشل مجسٹریٹ زرقا ارشاد نے قاری ابوبکر مع...
22/04/2024

‏قاری ابوبکر معاویہ کو تیسرے خفیہ مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ زرقا ارشاد نے قاری ابوبکر معاویہ کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ جاری کیا

عدالت کا ابوبکر معاویہ کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم

قاری ابوبکر معاویہ کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے

تیسرے مقدمے کے مدعی اظہر حسین اور 17 سالہ بیٹا علی حسن عدالت میں پیش ہوئے

بیان حلفی دیتا ہوں کہ میرے بیٹی علی حسن کے ساتھ بدفعلی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، مدعی اظہر حسین

ہم نے تو کبھی ایسا مقدمہ درج کرنے کی درخواست ہی نہیں دی، مدعی اظہر حسین

پولیس نے 6 ماہ پرانا وقوعہ بنا کر خود ہی مقدمہ درج کرکے ہم سے منسوب کیا، مدعی اظہر حسین

پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کرکے الٹا میرے بیٹے کا کیرئیر خراب کر دیا، مدعی اظہر حسین

ہم قاری ابوبکر معاویہ کو جانتے ہی نہیں، نہ کبھی مدرسے گئے ہیں، مدعی اظہر حسین

ہمارے نام دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ کیا ہمارے بچے قرآن پڑھنے اہلحدیث مکتبہ فکر کے مدرسے جائیں گے؟ مدعی اظہر حسین

مدعی اظہر حسین اور اسکے بیٹی علی حسن کے بیان حلفی عدالت میں جمع کرائے، تحریری فیصلہ

عدالت نے دونوں کے بیان حلفی کو ریکارڈ کا حصہ بنایا، تحریری فیصلہ

مدعی اور متاثرہ لڑکے کے دستخط اور انگوٹھے بھی عدالتی فیصلے پر وصول کئے گئے، تحریری فیصلہ

مدعی اور متاثرہ لڑکے کے بیانات حلفی اور حالات کو دیکھتے ہوئے ملزم کو ڈسچارج کیا جاتا ہے، تحریری فیصلہ

متعلقہ ایس پی انویسٹی جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کریں، تحریری فیصلہ

عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کے وکیل میاں دائود ایڈووکیٹ کی گفتگو

قاری ابوبکر معاویہ کو موم بتی مافیا کے دبائو پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ

قاری ابوبکر معاویہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، میاں دائود ایڈووکیٹ

17/10/2023

بریکنگ نیوز: آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ FBR نے اپنے IRIS سسٹم کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جس میں بینک نے پورے سال کے دوران جمع شدہ رقم اور نکلوائی کی رقم ظاہر کی ہے۔ اس لیے، ہم نے پہلے ہی آپ کو مطلع کر دیا ہے کہ غیر ضروری بینک ٹرانزیکشنز سے بچیں ورنہ 10 کروڑ کے بعد آپ کو 1.25 فیصد کا ٹرن اوور ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ اور آپ کو ودہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر اپنی خریداری پر انکم ٹیکس 11 فیصد ادا کرنا پڑے گا

11/10/2023

‏آج کے حکم نامے کی تفصیل کچھ یوں بنتی ہے:

‏10 ججز نے پورے ایکٹ کو برقرار رکھا جبکہ پانچ ججز نے اختلاف کیا اور ایکٹ کو خلافِ آئین قرار دیا۔
‏اختلاف کرنے والے پانچ ججز، جسٹس اعجاز الاحسن، منیب اختر، مظاہر علی اکبر نقوی، عائشہ ملک اور شاہد وحید صاحب ہیں۔

‏اس ایکٹ میں سیکشن 5(1) میں اپیل مؤثر بہ مستقبل (proactive ) حق دیا گیا تھا۔ اس شق کی حد تک پچھلے پانچ ججز کے ساتھ یحییٰ آفریدی صاحب بھی مل گیے۔ اور یہ شق 9/6 کے ساتھ برقرار رہا۔ یعنی اس شق کی حد تک 9 ججز نے اختلاف کیا۔
‏اگلا شق 5(2) ہے جس کے تحت اپیل کا حق retrospective تھا۔ یعنی کہ یہ ایکٹ ماضی کے کیسز جیسے کہ نواز شریف اور جہانگیر خان ترین کیس پہ بھی نافذ ہوتا۔
‏اس شق کو 8/7 کے تناسب سے غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔ اور اختلاف کرنے والے ججز میں قاضی فائز عیسیٰ صاحب کا نام بھی ہے

08/10/2023

فوجداری مقدمے کی کارروائی کے اقدامات:

(1) -ایف آئی آر 154 یا براہ راست شکایت 200

(2) -تفتیش 156 یا انکوائری 202۔

(3) -بیان اور اعتراف کا ریکارڈ 161،164

(4) جسمانی یا پولیس ریمانڈ 167 ، ، ، 344…)

(5) مندرجہ ذیل طریقوں کے تحت ، 173 کے چالان جمع کرانے؛
دفعہ 169 - جب ثبوت کی کمی ہو تو ملزم کی رہائی
دفعہ 170-کیس مجسٹریٹ کو ارسال کیا جائے جب شواہد کافی ہوں تو ملزم کی عدم موجودگی میں شواہد کا 512 ریکارڈ

(6) ایف آئی آر کا خاتمہ… 561 A)

(7) ادراک 190

(8) 204،204 عمل جاری کرنا ،

(9) ناقابل ضمانت 496 غیر ضمانت 497 ..

(10) 221 سے 240 تک چارج کی فریمنگ ..

(11) تیز بری 249 اے ، 265 کے ، ، 561 اے…
پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل کی سماعت کے بعد اور وجوہات ریکارڈ کیئے جائیں ..)

(12) قصور وار… .. 243 ،،،، 265 ای…
استغاثہ کے ثبوتوں کا آغاز…
ملزم کا امتحان 342 ……
دفاعی ثبوتوں کا آغاز ..340
ثبوت پیش کرنا….

*فیصلہ*…
(2) 245 / 265H بری…
یا سزا 245 (2) ، 265 ایچ(2)
اپیل
(1) اسسٹنٹ سیشن جج یا جوڈیشل مجسٹریٹیو سیکشن 408 کے ذریعہ منظور شدہ سزا کے خلاف عدالت کے سیشن میں اپیل
(2) سیشن یا ایڈیشنل سیشن جج سیکشن 410 کے ذریعہ منظور شدہ سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل ....

06/10/2023
05/10/2023

7-ATA
سنا ھے وکلاء کے خلاف مفت میں بانٹی جا رھی ھے
Syed Farhad Ali Shah Punjab Bar Council Lahore High Court Bar Association, Lahore

Address

Lahore

Telephone

+923321033331

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Legal Necks Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Legal Necks Pakistan:

Share