11/10/2022
کل رات پنجاب ینورسٹی لاہور میں محتلف یونیورسٹیوں کے محتلف کونسلز کے چئیرمن اور سٹوڈنٹس کی میٹینگ ہوئی جس میں پیڈم ،یو ایم ٹی پشتون ایجوکیشنل یونین،پروگریسو سٹوڈنٹس لاہور اور باقی کونسلز جس میں بلوچ ،پنجاب اور سرائیکی اور سندھ کونسلز بھی شامل تھے ۔
میٹنگ میں ایک پوائنٹ ایجنڈے پر بات کی گئ کہ پاکستان میں جتنے بھی پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیاں ہے وہ ان سٹوڈنٹس کیلئے ایک سال تک فیس معافی کا اعلان کریں جن سٹوڈنٹس کا تعلق پاکستان کے ان علاقوں سے ہیں جو سیلاب سے متاثرہ ہوئے ہیں جس میں سندھ ،بلوچستان ،جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا شامل ہے ۔
کیونکہ ان علاقوں کے سٹوڈنٹس محتلف مشکلات سے دو چار ہے جو اپنے سمیسٹر فیس برداشت نہیں کر سکتے اور خاص طور پر پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس جنکی فیسیں بہت زیادہ ہوتی ہے ۔
میٹنگ میں آگے کا لائحہ عمل بھی طے کیا کہ پہلے ہر یونیورسٹی میں ہر کونسل کے چیئرمین یونیورسٹی کے وی سی کو اس حوالے سے پہلے ایک تحریری خط لکھے گا اگر اس پر عمل نہ کیا گیا تو ہر یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے تمام کونسلز ملکر ایک احتجاج ریکاڈ کرائے گے جس کے بعد گرینڈ احتجاج کی کال دی جائیگی جس میں لاہور کے میں موجود ہر یونیورسٹی کے کونسلز کے سٹوڈنٹس شامل ہونگے