01/03/2023
آج سپریم کورٹ کے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے سو موٹو کیس میں فیصلے سے ایک نئ بحث سامنے آئی ہے کہ آیا میجورٹی فیصلہ کون سا ہے،
جو فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا یا باقی ججز نے جو نوٹ لکھے؟
نوٹ کر لیں کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ موجودہ پانچ ممبر بنچ دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا۔ سابقہ بنچ میں نو ججز تھے جن میں دو نے خود کو بنچ سے الگ کیا اور دو نے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ لہذا جن دو ججز نے اپنا فیصلہ سنایا تھا وہ موجودہ بنچ کے فیصلے کا حصہ رہے گا۔ ہم اُن دو ججز سے اتفاق کرتے ہیں اور مذکورہ درخواستوں اور از خود نوٹس کی کاروائی، دونوں کو خارج کرتے ہیں۔ بالفاظ دیگر مطلب یہ ہے کہ اس فیصلے کو چار بمقابلہ تین سمجھا جائے نہ کہ تین بمقابلہ دو.