14/06/2024
فائلر اور نان فائلر میں فرق کیا ہے؟ فائلر کیا ہوتا ہے؟ ریٹرن فائلنگ سے کیا مراد ہے؟ فائلر ہو جانے کے فوائد کیا ہیں؟ فائلر نہ ہونے سے کیا ہوگا؟ مکمل تفصیلی گفتگو۔
*سید رحمان حیدر ایڈووکیٹ*
پاکستان کے جتنے بھی شہری ہیں جن کی تنخواہ ہے یا کوئی کاروبار ہے اور انکے اکاؤنٹس میں یا جیب میں ماہانہ پیسے آتے ہیں۔ کون کتنی جائیدار کا مالک اور کیا کیا خرید و فرخت کر رہا ہے تو سرکار چاہتی ہے کہ انکا پورا ریکارڈ ہو اب اس ریکارڈ کا حصہ بننے کے پروسںیجر کو فائلر ہو جانا کہتے ہیں۔
آسکی فیس سالانہ ہوتی ہے اور جب آپ فائلر ہوتے ہیں تو گزشتہ تین سے چار سال کے بھی نوٹس آجاتے ہیں اور انکو بھی ادا کرنا پڑتا ہے جس کو ریٹرن فائلنگ کہتے ہیں۔
ہمارے فائلر ہونے سے حکومت کو تو اس سے فائدہ ہوگا ہی جو وہ اس پر ضرور دے رہے ہیں اب ایک شہری کو اس پورے کام میں کیا فائدہ ہے وہ بھی دیکھ لیتے ہیں۔
ہم جب فائلر نہیں ہیں تو کچھ یوں ہو رہا ہے۔ دیکھیں جب کوئی شہری پراپرٹی کی خرید و فروخت کرتا ہے تو اس پر خریدار کے لئے پہلے 10.5 فیصد ٹیکس لگتا تھا جوکہ اب بجٹ 2024 سے 2025 کے مطابق کم از کم 12 فیصد سے 20 فیصد تک ہوگا جبکہ فروخت کنندہ پر پہلے 7 فیصد ٹیکس لگتا تھا اور اب 10 فیصد ٹیکس ہوگا۔ اس طرح پلاٹ کمرشل زمین۔ دوکان۔ گھر۔ شہری و دیہی پراپرٹی کی قیمت کے مطابق خریدار اور فروخت کنندہ دونوں پر ٹیکس لگتا ہے۔ ہم اب زرعی زمین کی مثال لیتے ہیں۔ یعنی اگر کوئی صرف 4 کنال زرعی زمین خریدتا ہے اور کوئی دُوسرا اسکو بیچ رہا ہے اور مثال لیں کہ اسکا DC Rate فی ایکڑ 40 لاکھ گورنمنٹ نے مقرر کر رکھا ہے تو 4 کنال کا ریٹ 20 لاکھ ہوگا اور اس پر خریدار 12 فیصد کی شرح سے 2 لاکھ 40 ہزار گورنمنٹ ٹیکس دینے کا پابند ہوگا جس کو رجسٹری فیس کہتے ہیں۔ جبکہ فروخت کنندہ بھی 2 لاکھ روپے ٹیکس دے گا۔ یہ ٹیکس لازمی دینا پڑتا ہے تبھی قانونی طور پر زمین کے مالک شمار ہوتے ہیں۔
جب ہم فائلر ہو جائیں گے تو اسکے ہو ہونے کے بعد یہی چار کنال رقبہ کی خرید میں بھاری ٹیکس کہ بجائے خریدار کو صرف 60,000 ٹیکس پڑے گا اور 1 لاکھ 80 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔ اور اسی طرح فروخت کنندہ بھی فائلر ہونے کے بعد صرف 60000 ٹیکس دے گا اور اسکو 1 لاکھ 40 ہزار کی بچت ہوگی۔
کسی بھی بینک میں اگر آپکا پیسہ پڑا ہے اور آپکا ایک
Saving Account
ہے تو جو رقم ہر ماہ یا تین ماہ بعد آپکو بطور منافع ملتی ہے اس پر 30 فیصد ٹیکس لگتا ہے۔ یعنی ایک لاکھ روپے منافع پر 30 فیصد کا مطلب 30 ہزار روپے ٹیکس ہے اور آپکو صرف 70 ہزار ملتا ہے جوکہ سب بڑھا دیا گیا ہے۔ یوں فائلر ہونے کے بعد آپکو 85000 ملا کرے گا۔
اگر آپ FBR سے ATL میں Filer ہو جاتے ہیں تو آپکے پاس ایک Tax History بھی بن جاتی ہے اور آپ Law-binding اور ایک Taxpayer Citizen لسٹ میں آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے آپکو بیشمار فوائد ہونگے۔ مثال کے طور پر اگر آپ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو ایک بہترین متاثر کن پروفائل کے لئے آپکے پاس Bank Statement اور Tax History ہونی چاہیئے ٹیکس ہسٹری آپکو اپکو ایف بی ار سے مل جائے گی۔ اگر آپ کوئی کاروبار کرتے ہیں اور ہر ماہ آپ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں پیسے آتے ہیں آپ جب ایک لاکھ روپے نکلواتے ہیں تو 600 ٹیکس لگتا ہے وہ آپکو معاف ہو جائے گا۔ اسکے علاوہ اور کئی فوائد جوڑے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ
فائلر ہوں اور Tax Payer Citizen بن کر نہ صرف اپنی Tax History بنائیں بلکہ لاکھوں روپے کی بچت اور سرکار کی طرف سے معاشی تحفظ حاصل کریں۔ پیسے تو ویسے بھی کٹ جاتے ہیں وہ بھی دوگنا ہوتے ہیں۔ فائلر کے بعد 50 فیصد فائدہ ہے۔ اور اگر آپ فائلر نہ ہونگے تو حکومت آپ کے سم کارڈز ست سم بلاک کرنا شروع کر چکی ہے اور آپ کوئی بھی کاروبار کرتے ہیں یا ملازم ہیں اور آپ فائلر نہ ہیں تو آپکو نوٹس آجائیں گے اور نان کمپلائنس کی صورت میں شاختی کارڈ اور سم بلاک ہوسکتی ہے جس سے بیرون ملک جانا بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
موجودہ بجٹ منظور ہونے کے بعد نان فائلر حضرات پر بھاری ٹیکس لگا دیا گیا ہے اسکے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو FBR نے 506,671 شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام موبائل سِم کو فوری طور پر بند کرنے کےلئے حُکم نامہ جاری کردیا تھا جس پر عمل ہوا اور اب ابھی ہو رہا ہے اور ہر شہری جس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے اسکو نوٹس بھی جا رہے ہیں۔ اِس سلسلے میں موبائل کمپنیوں کو عملدرآمد کرکے 15/05/2024 تک رپورٹ کرنے کا حُکم ہوا تھا اور اب بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ یہ تمام افراد انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ تو ہیں مگر اِنہوں نے 2023 کے سال کا گوشوارہ جمع نہیں کروائے۔ فائلر ہونا ہو تو آپ کسی اچھے ٹیکسیشن کو میسج کر سکتے ہیں تاکہ وہ کوئی غلطی نہ کرے کیونکہ پیسوں کے لالچ میں ہم قابل ٹیکسیشن کے پاس نہیں جاتے اور ہمیں زیادہ ٹیکس پڑ جاتا ہے۔ ٹیکس ایکسپرٹ سے کام کروائیں۔ اور انکو بنیادی معلومات مہیا کریں گے۔ فائلر اور ریٹرن فائلنگ کی فیس ادا کریں گے اور آپکو FBR سے سرٹیفکٹ لیکر بھیج دیا جائے گا اور پورے ایک سال کے لئے سکون کریں۔ مزید برآں کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک حاصل کر سکتے ہیں۔ فائلر بن سکتے ہیں۔ اپنے ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔ دوسروں کا کام بھی کروا سکتے اور ہم سے رجوع کر سکتے ہیں۔